معلوماتِ عامہ کے سوالات

یاز

محفلین
اگلا سوال پھر جنگِ قادسیہ سے متعلق
سوال ۔ جنگِ قادسیہ کے دوران خلیفۂ وقت حضرت عمرؓ نے کس شخصیت کو کمک دے کر روانہ کرتے وقت مسلم سپہ سالار کو پیغام بھیجا کہ ایسے شخص کو تمہاری مدد کے لئے بھیج رہا ہوں جو ایک ہزار پہ بھاری ہے؟
 
زیک

مسافر

القعقاع بن عمرو بن مالک التميمی
 
یاز

محفلین
القعقاع بن عمرو بن مالک التميمی

زیک بھائی! میری معلومات کے مطابق جواب کچھ اور ہے۔
ویسے تاریخ میں ایسی ایک سے زیادہ شخصیات کے بارے میں مختلف مواقع پہ یہی جملہ مذکور ہے۔ اس لئے میں نے سوال کو صرف جنگِ قادسیہ سے متعلق کیا ہے۔
 
arifkarim

معطل
میرا ڈی این اے تو آپ آسانی سے چیک کر سکتے ہیں۔
گراواتار پر آپکی یہ کاؤ بوائے تصویر دیکھ کر اب ضرورت نہیں رہی:
2016-03-03_22-51-34.jpg
 
مدیر کی آخری تدوین:

زیک

مسافر
زیک بھائی! میری معلومات کے مطابق جواب کچھ اور ہے۔
ویسے تاریخ میں ایسی ایک سے زیادہ شخصیات کے بارے میں مختلف مواقع پہ یہی جملہ مذکور ہے۔ اس لئے میں نے سوال کو صرف جنگِ قادسیہ سے متعلق کیا ہے۔
مجھے علم نہیں کہ کس کے متعلق یہ دعوی کیا گیا تھا کہ ایسے دعوے عام تھے۔ میں قادسیہ کے لئے بھیجی گئی کمک کے کمانڈرز کے نام لے رہا ہوں۔
 
یاز

محفلین
زیک بھائی! آپ کی بات مجھے درست لگی ہے کہ ایسے دعوے کافی عام تھے۔ اس لئے سوال کو مزید مخمصے سے بچانے کے لئے میرے پاس جو جواب ہے، وہ درج کئے دیتا ہوں۔ الیکٹرا آدھا آدھا کر لیں گے۔
میں نے جس کتاب میں پڑھا تھا، اس میں حضرت عمرو بن معدی کربؓ کے بارے میں لکھا تھا۔ بعد میں ایک اور جگہ پڑھا تھا کہ حضرت عمرو بن معدی کربؓ اور حضرت طلیحہ بن خویلدؓ کو بھیجتے وقت خلیفۃ المسلمین نے پیغام بھیجا کہ سمجھو دو ہزار افراد تمہارے پاس بھیج رہا ہوں۔ اس کا حوالہ علامہ طبرانی کی کتاب سے تھا۔ اسی بابت محفل کے اس مراسلے میں بھی پڑھا جا سکتا ہے۔

تاہم ایسا ضرور ممکن ہے کہ اسی جنگ یا دیگر جنگوں میں مختلف اشخاص کے بارے میں ایسا ہی پیغام بھیجا گیا ہو۔ ایسا بھی ممکن ہے کہ ایسا کہنا اس وقت کے عربی محاورہ جات میں کافی عام ہو۔
 
آخری تدوین:
Top