معلوماتِ عامہ کے سوالات

یاز

محفلین
یہ عربی زبان کا لفظ ہے اس کے لفظی معنی تو "تمام کاٹ" ہیں

و هل یتخیّر حینئذٍ أجزنا لها القصاص فی إصبعین أو ثلاث بین القصاص فیهما أو فیها و أخذ الدیه حتّی لا یکون للرجل الامتناع من ذلک، بأن یقول: إنّما أن تأخذی الدیه و لا تقطعی شیئاً من أصابعی أو تقطعی أربع و تردّی علیّ دیه اثنتین و لا أرضی بقطع إصبعین لی أو ثلاث مجّاناً

رنگ کاٹ، لوکاٹ، پَر کاٹ وغیرہ تو سنا تھا، اب یہ تمام کاٹ نام کی اصطلاح معلومات میں ایک نیا اضافہ ہے۔ اس پہ کچھ روشنی ڈال سکیں تو دانشِ اجتماعی میں اضافہ ہو گا۔
 

ناصر رانا

محفلین
چونکہ تکے کی رعایت ہے لہذا:
تقطعی لفظ قطع سے ماخوذ ہے، فن عروض میں تقطعی سے مراد کسی شعر کو بحر میں قطع کرنا ہے۔

نوٹ: ہر چند کہ یہ تکہ ہے لیکن کافی حد تک پر یقین ہوں کہ جواب درست ہے، لہذا انعام کا حقدار ہوا۔
آنے کانے بہانے کر کے انعام میں کسی قسم کی قطع برید قطعی طور پر ناقابل۔ برداشت ہوگی:p
 
رنگ کاٹ، لوکاٹ، پَر کاٹ وغیرہ تو سنا تھا، اب یہ تمام کاٹ نام کی اصطلاح معلومات میں ایک نیا اضافہ ہے۔ اس پہ کچھ روشنی ڈال سکیں تو دانشِ اجتماعی میں اضافہ ہو گا۔
مل گیا جواب یہ ایسے چوک کو کہا جاتا ہے جہاں سے 4 راستے نکلتے ہوں
 

ناصر رانا

محفلین
رنگ کاٹ، لوکاٹ، پَر کاٹ وغیرہ تو سنا تھا، اب یہ تمام کاٹ نام کی اصطلاح معلومات میں ایک نیا اضافہ ہے۔ اس پہ کچھ روشنی ڈال سکیں تو دانشِ اجتماعی میں اضافہ ہو گا۔
بھائی انجینئر ناک کیوں کٹوا رہے ہو؟
میں بھی آپ کی ہی برادری کا ہوں۔ اب ایسے تو نہ کر یار۔
 

یاز

محفلین
مل گیا جواب یہ ایسے چوک کو کہا جاتا ہے جہاں سے 4 راستے نکلتے ہوں
لفظی مطلب کے طور پہ میرا بھی یہی خیال ہے کہ چوک یا انٹرسیکشن کو بھی تقطعی کہتے ہوں فارسی میں۔
لیکن صاحبِ سوال چونکہ ایک اور لڑی میں اس بابت پہلے ہی خیال آرائی فرما چکے ہیں، تو جیسے ہاتھی کے پاؤں میں سب کے پاؤں۔ ویسے ہی ان کے خیال کی ڈگر پہ ہی چلنا ہو گا سب کو "تقطعی" کی تلاش میں۔
 

ناصر رانا

محفلین
میرا جواب ہی درست ہے۔
دراصل تقطعی کیلئے تقطیع کا لفظ زیادہ مستعمل ہے۔ اگر سیاق و سباق کو بھی دیکھا جائے تو یاز بھائی کے فراہم کردہ لنک میں اور ذیل کے اقتباس میں بھی شعر کو بحر میں قطع کرنا ہی مطلب ہے اس کا۔
انشاء نے وہیں ان سے تقطعی کی فرمائش کر دی.
 

یاز

محفلین
صاحبِ سوال تو سوال ڈال کے اڑنچھو ہو گئے شاید۔ ایوان کا اتفاقِ رائے ہو تو نیا سوال ڈالا جائے کیا؟
 

یاز

محفلین
میں نے تو سنا تھا انجنیرنگ میں وائیوا میں نماز کے متعلق سوال ہوتے ہیں۔

مردِمومن، مردِ حق جناب ضیاءالحق صاحب کے کارنامے ہیں کہ پروفیشنل ڈگریوں یعنی ایم بی بی ایس، انجینئرنگ وغیرہ میں بھی تاریخ اور اسلامیات وغیرہ لازمی مضمون کے طور پہ پڑھائی جاتی ہیں۔
 

زیک

مسافر
مردِمومن، مردِ حق جناب ضیاءالحق صاحب کے کارنامے ہیں کہ پروفیشنل ڈگریوں یعنی ایم بی بی ایس، انجینئرنگ میں بھی تاریخ اور اسلامیات وغیرہ لازمی مضمون کے طور پہ پڑھائی جاتی ہیں۔
جی ہاں مگر ایک پروفیسر تھے جو فزکس کے وائیوا میں نماز روزے کے سوال کرتے تھے۔
 
Top