معلوماتِ عامہ کے سوالات

محمد وارث

لائبریرین
یہ سلسلہ رک کیوں گیا صاحبان۔

چلیں میں اس کو آگے بڑھاتا ہوں۔ سورہ فیل اور اصحابِ فیل کے متعلق سبھی جانتے ہونگے اور یہ واقعہ ہمیشہ کے لیے یاد بھی رہے گا، لیکن ایک اور بھی صاحبِ فیل گذرا ہے کہ جس نے ہاتھیوں کے ساتھ وہ کارنامہ کیا کہ اُس کا نام بھی ہمیشہ کے لیے امر ہو گیا ہے۔ اس کا نام بتائیے۔
 
یاز

محفلین

پہلا خیال تو ذہن میں پورس کے ہاتھی نما کچھ آیا تھا :thinking2:۔

کیا یہ صاحبِ فیل شخصیت ہینی بال کی تھی۔
 
محمد وارث

لائبریرین
پہلا خیال تو ذہن میں پورس کے ہاتھی نما کچھ آیا تھا :thinking2:۔

کیا یہ صاحبِ فیل شخصیت ہینی بال کی تھی۔
جی ہینی بال بارکا، ہاتھیوں کے ساتھ الپس عبور کر کے روم پر حملہ آور ہونا اسی کا کام تھا۔ فردوس کی لان آپ کی ہوئی :)
 
یاز

محفلین
کان مہترزئی 7295 فٹ بلند زبردست

جواب درست ہوا۔ کان مہترزئی کا ریلوے اسٹیشن کوئٹہ سے قلعہ سیف اللہ اور لورالائی جانے والی ریلوے لائن پہ واقع ہے۔ اس کی سطح سمندر سے اونچائی 2224 میٹر ہے جو کہ تقریباََ مری جتنی بلندی بنتی ہے۔
جیسا کہ وارث بھائی نے بھی فرمایا کہ مقامِ افسوس یہ ہے کہ جہاں تک گورا ایک صدی سے بھی قبل ریلوے سٹیشن اور ریل کی پٹڑیاں بچھا گیا، وہاں آج ہم ٹرین چلانے کے بھی قابل نہیں ہیں۔ تاہم امید رکھیں کہ
وقت اچھا بھی آئے گا ناصر
کان مہترزئی سٹیشن کی تصاویر ملاحظہ ہوں۔ (اسی کو "ملک" نے لوٹ کر ویران کر دیا)۔
Picture+134.jpg

Picture+131.jpg

298934_261171217241449_5812354_n.jpg
 
یاز

محفلین
اگلا سوال بھی ریلوے سے متعلق ہی کر لیتے ہیں۔

پاکستان میں ریلوے کا سب سے طویل پلیٹ فارم تو روہڑی میں ہے۔ سوال یہ ہے کہ دوسرا طویل ترین پلیٹ فارم کس ریلوے سٹیشن کا ہے؟
 
اگلا سوال بھی ریلوے سے متعلق ہی کر لیتے ہیں۔

پاکستان میں ریلوے کا سب سے طویل پلیٹ فارم تو روہڑی میں ہے۔ سوال یہ ہے کہ دوسرا طویل ترین پلیٹ فارم کس ریلوے سٹیشن کا ہے؟
میرے خیال میں خانیوال کا دوسرا بڑا سٹیشن ہے
 
یاز

محفلین
ویسے لاہور ریلوے اسٹیشن کے پلیٹ فارم طویل ترین تو نہیں، لیکن پلیٹ فارمز کی تعداد کے لحاظ سے پاکستان میں لاہور ریلوے سٹیشن سرِفہرست ہے۔
 
Top