معلوماتِ عامہ کے سوالات

یاز

محفلین
ہادی عالم از محمد ولی رازی
الیکٹرا آپ کا ہوا۔
اس کتاب سے ایک مختصر اقتباس محفل ہی کے ایک پیج سے شامل کر رہا ہوں۔

اللہ اللہ ! وہ رسول امم ؐ مولود ہوا کہ اس کے لئے صد ہا سال لوگ دعا گو رہے اہل علم کی مرادوں کی سحر ہوئی ۔دلوں کی کلی کھلی ، گمراہوں کو ہادی ملا ، گلے کو راعی ملا ، ٹوٹے دلوں کو سہارا ملا ، اہل درد کو درماں ملا ، گمراہ حاکموں کے محل گرے سالہا سال کی دہکی ہوئی وہ آگ مٹ کے رہی کہ لاکھوں لوگ اسکو الٰہ کر کے اُس کے آگے سر ٹکائے رہے اور رود سادہ ماءِ رواں سے محروم ہُوا۔ رسولؐ اللہ کے مکرم دادا کو اطلاع وہ اولاد کے ہمراہ گھر دوڑے اور ولد مسعود کو گود لے کر اللہ کے گھر گئے اور وہاں آکر اس طرح دعا کی
' ہر طرح کی حمد ہے اللہ کے لئے کہ اک ولد ِطاہر و مسعود ہم کو عطا ہوا وہ لڑکا کہ گہوارے ہی سے سارے لڑکوں کا سردار ہوا اِس لڑکے کو اللہ کے حوالے کر کے اُس کے لئے دعا ہوں کہ اللہ اِس کا سہارا ہو اور وہ اِس کو ہر مکروہ امر سے دور رکھے اور اِس کو عمر عطا کر اور حاسدوں سے دور رکھے ۔ "​
 
محمد وارث

لائبریرین
اگلا سوال بھی اسی سے ملتا جلتا۔
اردو میں ایک کتاب لکھی گئی تھی جس میں ایک بھی نقطہ استعمال نہیں ہوا تھا۔ نام بتائیے
نوٹ: ہو سکتا ہے کہ ایسی کئی کتابیں لکھی گئی ہوں بعد میں، لیکن وہ کتاب سب سے مشہور ہے۔
اس سے ملتا جلتا ایک سوال مجھے بھی یاد آیا۔ برصغیر میں قرآن کی ایک غیر منقوط تفسیر بھی لکھی گئی تھی، زبان عربی تھی، اور شاید ایسی پہلی کاوش تھی، برصغیر میں تو ضرور پہلی تھی، تفسیر اور مفسر کا نام بتائیے۔
 
سید عاطف علی

لائبریرین
ایک انگلش ناول ہے جس میں پچاس ہزار سے زائد الفاظ ہیں لیکن ایک بار بی ''E'' کا استعمال نہیں ہوا ناول کا نام بتائیں؟
دو ایک روز قبل میری بیٹی نے بھی مجھ سے یہی سوال پوچھا تھا اور جواب بھی بتایا تھا ۔ شاید اسی کے بارے میں ہوگا۔
 
سید عاطف علی

لائبریرین
اس سے ملتا جلتا ایک سوال مجھے بھی یاد آیا۔ برصغیر میں قرآن کی ایک غیر منقوط تفسیر بھی لکھی گئی تھی، زبان عربی تھی، اور شاید ایسی پہلی کاوش تھی، برصغیر میں تو ضرور پہلی تھی، تفسیر اور مفسر کا نام بتائیے۔
ایک تفسیر فیضی نے بھی ایسی لکھی تھی ۔وہی تو نہیں ؟ سواطع الالہام؟
ز نوک خامۂ من نیم نقطہ بیرون نیست
شروح انفس وآفاق درمتون من است
 
محمد وارث

لائبریرین
ایک تفسیر فیضی نے بھی ایسی لکھی تھی ۔وہی تو نہیں ؟ سواطع الالہام؟
ز نوک خامۂ من نیم نقطہ بیرون نیست
شروح انفس وآفاق درمتون من است
جی ہاں یہی ہے، جو سکہ بند مذہبی علما کے ہاں کبھی بھی مقبول نہ ہو سکی۔ اور اکبر کے محضر نامے کی وجہ سے فیضی فیاضی، ابوالفضل علامی اور ان کا باپ شیخ مبارک سوادِ اعظم کے معتوب ہو گئے۔

ملا عبدالقادر بدایونی نے (جو دورِ اکبری کا مورخ تھا) اس تفسیر کے خلاف بہت تحریک چلائی، اور اپنی کتابوں میں، خاص طور پر "منتخب التواریخ " میں اس کے خلاف بہت کچھ لکھا ہے، یہاں تک لکھا ہے کہ اس تفسیر کے اوراق کتے منہ میں لیے پھرتے تھے (فیضی کو کتے پالنے کا شوق تھا) اور یہ کہ فیضی جنبی حالت میں بھی تفسیر لکھا کرتا تھا۔ مولانا ابوالکلام آزاد اور شیخ محمد اکرام نے ان باتوں پر بدایونی کی خوب گرفت کی ہے۔

اس کے بارے میں ایک لطیفہ بھی مشہور ہے۔ عرفی شیرازی ایک دفعہ ابوالفضل سے ملنے گیا تو وہ قلم دانتوں میں لیے سوچ میں گم تھا، عرفی نے پوچھا کیا سوچ رہے ہو، کہنے لگا کہ بھائی صاحب نے غیر منقوط تفسیر لکھی ہے میں اس کا مقدمہ بھی غیر منقوط لکھ رہا ہوں۔ والد صاحب کا ذکر کرنا ہے، سوچ رہا ہوں نام (مبارک) کیسے لکھوں۔ عرفی نے فورا کہا، اپنی زبان میں (یعنی گنواروں والی میں) "ممارک" لکھ دو :) فیضی دربارِ اکبری کا ملک الشعرا تھا اور عرفی نازک مزاج شاعر سو ان دونوں کے بھی کافی لطیفے مشہور ہیں :)
 
یاز

محفلین
ایک مووی بھی ہے "دی گریٹ گیڈسبی"
دی گریٹ گیڈسبی نامی فلم اسی نام کے ناول پر بنی تھی۔ میں نے یہ ناول نہیں پڑھا، لیکن یہ ناول گزشتہ صدی کے معرکۃ الآرا ناولز میں سے ایک تھا۔
گیڈسبی نامی ناول اس سے مختلف ناول ہے۔ جس کی وجہ شہرت "ای" کا حرف استعمال نہ ہونا ہے۔
 
یاز

محفلین
اگلا سوال
لندن دنیا کا پہلا شہر تھا جس میں انڈر گراؤنڈ ریلوے شروع ہوئی۔ دوسرا شہر کونسا تھا؟
 
اگلا سوال
لندن دنیا کا پہلا شہر تھا جس میں انڈر گراؤنڈ ریلوے شروع ہوئی۔ دوسرا شہر کونسا تھا؟
جیسے چاند پر پہلا قدم نیل آرمسٹرانگ نے رکھا تو دوسرا بھی اسکا تھا اب وہ ایک ٹانگ پر تھوڑی کھڑارہا ہونا۔
ایسی دوسری ٹرین بھی لندن میں چلی ہونی اب "نیو یارک" تک تو لائن بننے سے رہی۔
 
arifkarim

معطل
جیسے چاند پر پہلا قدم نیل آرمسٹرانگ نے رکھا تو دوسرا بھی اسکا تھا اب وہ ایک ٹانگ پر تھوڑی کھڑارہا ہونا۔
ایسی دوسری ٹرین بھی لندن میں چلی ہونی اب "نیو یارک" تک تو لائن بننے سے رہی۔
چاند پر پہلا قدم چاند گاڑی نے رکھا تھا۔ نیل آرم سٹرونگ نے تو ہالی وڈ اسٹوڈیو سے باہر قدم ہی نہیں نکالے
 
آخری تدوین:

ریکارڈ درست کر لیں۔ چاند پہ پہلا قدم اوریا مقبول جان نے رکھا تھا۔
 
ریکارڈ درست کر لیں۔ چاند پہ پہلا قدم اوریا مقبول جان نے رکھا تھا۔
اوہ ہاں معذرت اور چاند گاڑی کو ڈرائیو جناب ہارون رشید کر رہے اور چاند گاڑی ڈیزائن خلیفہ ہارون رشید کے زمانے میں ہوئی تھی۔
اب مریخ پر جانے کے لئے بھی وہی استعمال کی جائے گی۔
 
Top