معلوماتِ عامہ کے سوالات

جواب ہے.... خچر

خچر گدھی اور گھوڑا کے ملاپ سے پیدا ہونے والا جانور ہے. اس کی مادہ نہیں ہوتی اور نہ ہی بچے پیدا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے
 
یاز

محفلین
جواب ہے.... خچر

خچر گدھی اور گھوڑا کے ملاپ سے پیدا ہونے والا جانور ہے. اس کی مادہ نہیں ہوتی اور نہ ہی بچے پیدا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے

اوہ۔ یہ تو سامنے کی بات تھی۔ اور میں ایسے ہی مختلف فائلمز کو کھنگالتا پھر رہا ہوں۔
 
اس کی مادہ نہیں ہوتی اور نہ ہی بچے پیدا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے
خچریں نر اور مادہ خصوصیات رکهتی ہیں۔ مادہ خصوصیات رکهنے والی خچر گهوڑے یا گدھے سے حاملہ ہو سکتی ہے لیکن ایسے کیس بہت ہی کم ہیں۔
 
یاز

محفلین
اگلا سوال
منگول تاتاریوں کی مسلسل فتوحات سے سے عباسی سلطنت سمیت مشرقِ وسطیٰ کے زیادہ تر علاقے زیرِ نگیں آ چکے تھے اور یہ سلسلہ چلتا جا رہا تھا کہ ایک جنگ سے نہ صرف تاتاریوں کی فتوحات کا سلسلہ رک گیا، بلکہ ان کی عسکری طاقت کی بھی کمر ٹوٹ گئی۔ اس جنگ یا اس کے مقام کا نام بتائیے۔
 
زیک

مسافر

عین جالوت کی لڑائی

یہ کہنا صحیح نہیں کہ اس ہار سے منگولوں کی کمر ٹوٹ گئی۔
 
یاز

محفلین
عین جالوت کی لڑائی

یہ کہنا صحیح نہیں کہ اس ہار سے منگولوں کی کمر ٹوٹ گئی۔
جواب درست ہے جناب۔ این جلوت کا مقام یروشلم کے نزدیک واقع ہے، جہاں منگول سپاہ کو مملوکوں کے مقابلے میں شکست ہوئی۔
زیک بھائی کی بات بالکل درست ہے کہ یہ کہنا درست نہیں کہ اس ہار سے منگولوں کی کمر ٹوٹ گئی۔
تاہم اس شکست سے ان کی مزید پیش قدمی ہمیشہ کے لئے رک گئی۔ بعض مؤرخین اس جنگ کی اہمیت ان الفاظ کے ساتھ بتاتے ہیں کہ منگول فوج کا مقصد جہانگیری یا علاقے فتح کر کے ان کو زیرِنگیں بنایا نہیں تھا، بلکہ وہ جہاں گئے وہاں قتل عام کیا اور بستیوں کو تاراج کیا۔ گویا ان کی تہذیبوں کو صفحۂ ہستی سے مٹا دیا۔ اسی لئے یورشِ تاتار کو فتنہ کا نام بھی دیا جاتا ہے (خصوصاََ اسلامی تواریخ میں)۔ اس لئے اگر منگولوں کا راستہ نہ روکا جاتا تو خدشہ تھا کہ معلوم دنیا کے بیشتر علاقے ان کے ہاتھوں تباہ و برباد ہو کے اجڑ جاتے۔ این جلوت کی جنگ نے اس یلغار کو روکنے میں اہم کردار ادا کیا۔

این جلوت کے مقام کا نقشہ وکی پیڈیا سے
300px-Campaign_of_the_Battle_of_Ain_Jalut_1260.svg.png
 
bilal260

محفلین
جی ہاں اس سے پچھلے سوال جس کا جواب خچر تھا وہ مجھے معلوم تھا۔
شکریہ حوصلہ افزائی کے لئے۔:applause::great:
 
ددنیا کی تاریخ میں ایک دن ایسا بھی آیا ہے جس دن ایک بادشاہ تخت نشین ہوا ہے ایک بادشاہ مرا ہے اور ایک بادشاہ پیدا ہوا ہے. اس دن کی تاریخ بتائیں اور بادشاہوں کے نام بتائیں؟
 
ددنیا کی تاریخ میں ایک دن ایسا بھی آیا ہے جس دن ایک بادشاہ تخت نشین ہوا ہے ایک بادشاہ مرا ہے اور ایک بادشاہ پیدا ہوا ہے. اس دن کی تاریخ بتائیں اور بادشاہوں کے نام بتائیں؟
جواب کے لئے پڑھیں بکھرے موتی شکریہ-‏‎
 
m faizan

محفلین
3 مُثلّث
4 مُربّعی
5 مُخمّس
6 مسدّس
مصرعے ہوتے ہیں
کیا ان میں اگ الگ پابندیا ہوتی ہیں
 
Top