معلوماتِ عامہ کے سوالات

یاز

محفلین
اگلا سوال: کس فلسفی نے کہا تھا کہ اگر ایک دوڑ میں، سست رفتار دوڑنے والا، تیز رفتار دوڑانے والے سے تھوڑا سا آگے سے بھاگنا شروع کرے تو تیز رفتار اُس سست رفتار کو کبھی عبور نہیں کر سکتا؟ اور ثبوت میں کیا مثال پیش کی تھی۔
زینو نامی فلسفی نے؟
اور مثال دی تھی ایکلیس اور کھچوے کی۔
 

یاز

محفلین
سوال سن کر ہی چکر آ گیا :)
پانچ منٹ کے لئے اس کو دیکھیں، امید ہے کہ طبیعت صاف (اوہ سوری ٹھیک) ہو جائے گی۔

10-optical-illusions-that-are-completely-mind-blowing.jpg
 

محمد وارث

لائبریرین
زینو نامی فلسفی نے؟
اور مثال دی تھی ایکلیس اور کھچوے کی۔
جی ہاں آپ نے درست کہا۔ زینو کی Paradoxes of Motion بہت مشہور ہیں اور صدیوں سے فلسفیوں کو چکرا کر رکھا ہوا ہے۔ لب لباب یہ ہے کہ حرکت محض ایک واہمہ ہے۔

ایکلیس اور کچھوے کی بجائے ہمارے ہاں کی مناسبت سے خرگوش اور کچھوا کر لیتے ہیں۔ اگر کچھوا، خرگوش سے آگے سے بھاگنا شروع کرے تو خرگوش کبھی کچھوے کو نہیں پکڑ سکتا۔ کیونکہ جب خرگوش پوائنٹ 1 پر پہنچے گا (جہاں سے کچھوے نے دوڑنا شروع کیا) تو کچھوا اس وقت میں پوائنٹ 2 تک پہنچ جائے گا۔ جب خرگوش پوائنٹ 2 تک پہنچے گا تو کچھوا پوائنٹ 3 تک پہنچ جائے، اور اسی طرح آگے آگے اور چونکہ دو مقاموں یا فاصلے کے درمیان ان گنت infinite پوائنٹس ہو سکتے ہیں سو کچھوا ہمیشہ آگے ہی رہے گا۔
Zeno_Achilles_Paradox.png
 

یاز

محفلین
اگلا سوال ۔ کس محاذ پہ دونوں فریقین کی جانب سے افواج کا ایسا اجتماع ہوا کہ اس کی کوئی اور نظیر انسانی تاریخ میں نہیں ملتی؟
 

محمد وارث

لائبریرین
اگلا سوال ۔ کس محاذ پہ دونوں فریقین کی جانب سے افواج کا ایسا اجتماع ہوا کہ اس کی کوئی اور نظیر انسانی تاریخ میں نہیں ملتی؟
میرے خیال میں یہ دوسری جنگِ عظیم کے دوران "ایسٹرن فرنٹ" تھا۔ یعنی ہٹلر کا نازی جرمنی اور سٹالن کا کمیونسٹ سوویت رپبلکز۔
 

یاز

محفلین
میرے خیال میں یہ دوسری جنگِ عظیم کے دوران "ایسٹرن فرنٹ" تھا۔ یعنی ہٹلر کا نازی جرمنی اور سٹالن کا کمیونسٹ سوویت رپبلکز۔

جواب درست ہے جناب۔ جرمنی نے روس پہ قبضہ کرنے کے لئے جو جنگ برپاکی، اس کو ہٹلر نے آپریشن باربروسہ کا نام دیا تھا۔ اس میں تقریباََ چالیس لاکھ فوج کے ساتھ حملے کا آغاز ہوا اور روس نے بھی یہی کوئی پچیس تیس لاکھ افواج کے ساتھ دفاع کی جنگ لڑی۔ محاذ کی لمبائی کچھ یوں تھی کہ سمجھیں پورے برِاعظم یورپ میں اوپر سے نیچے ایک ٹیڑھی سی لکیر کھینچ دی جائے جو فن لینڈ سے شروع ہو کے بلغاریہ تک آئے۔
 

یاز

محفلین
اگلا سوال بھی دوسری جنگِ عظیم کی بابت ہی
سوال یہ ہے کہ اتحادی افواج کی نارمنڈی پہ کامیاب لینڈنگ کے بعد شکست جرمن افواج کے لئے نوشتۂ دیوار سی بن گئی تھی۔ تاہم جرمنی نے اس کے بعد بھی وسائل مجتمع کر کے کم از کم ایک بڑی اوفینسیو جنگ ضرور لڑی تھی۔ اس جنگی مہم کا نام کیا تھا؟
 

محمد وارث

لائبریرین
اگلا سوال بھی دوسری جنگِ عظیم کی بابت ہی
سوال یہ ہے کہ اتحادی افواج کی نارمنڈی پہ کامیاب لینڈنگ کے بعد شکست جرمن افواج کے لئے نوشتۂ دیوار سی بن گئی تھی۔ تاہم جرمنی نے اس کے بعد بھی وسائل مجتمع کر کے کم از کم ایک بڑی اوفینسیو جنگ ضرور لڑی تھی۔ اس جنگی مہم کا نام کیا تھا؟
دو ہیں ایک تو Battle of the Bulge ہے۔
دوسرے کو جرمنوں نے Operation Spring Awakening کا نام دیا تھا۔ اصل جرمن تو شاید میں لکھ بھی نہ سکوں۔
 
لاہور کے بارہ مشہور دروازے ہیں جن کے نام درج ذیل ہیں
دہلی دروازہ
اکبری دروازہ
شاہ عالمی دروازہ
لوہاری دروازہ
بھاٹی دروازہ
ٹکسالی دروازہ
روشنائی دروازہ
مستی دروازہ
کشمیری دروازہ
خضری دروازہ
ذکی دروازہ المعروف یکی دروازہ
شیراں والا دروازہ
موری دروازہ
جواب درست ہے بس موچي دروازہ بھول گئی حمیرا۔۔
 

یاز

محفلین
دو ہیں ایک تو Battle of the Bulge ہے۔
دوسرے کو جرمنوں نے Operation Spring Awakening کا نام دیا تھا۔ اصل جرمن تو شاید میں لکھ بھی نہ سکوں۔

بہت خوب جناب۔ دونوں ہی آپریشن اچھے خاصے سائز کے تھے، تاہم جنگِ بلج کی شدت کافی زیادہ تھی۔ اس کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ دوسری جنگِ عظیم میں امریکی افواج کو سب سے زیادہ جانی نقصان اس جنگ میں اٹھانا پڑا۔
بیٹل آف بلج کا معرکہ مغربی محاذ کا تھا یعنی نارمنڈی سے لینڈنگ کر کے آنے والی اتحادی افواج کے خلاف، جبکہ آپریشن سپرنگ اویکننگ (جرمن: آپریشن فرالنگسروائن نما کچھ) مشرقی سمت سے حملہ آور روسی افواج کے خلاف تھا۔
ان دونوں جنگوں میں شکست کے بعد "تیسرا رائک" کوئی دم کا مہماں رہ گیا تھا۔
 
آخری تدوین:

یاز

محفلین
اگلا سوال ہے لاہور کی مشہور منڈیاں کون کون سی ہیں
مشہور منڈیوں میں ایک تو اکبری منڈی ہے۔ کہا جاتا ہے کہ مصالحہ جات کے لئے برِصغیر کی سب سے بڑی منڈی ہے۔
اس کے علاوہ بادامی باغ کی سبزی منڈی
بکرا منڈی
شاہ عالمی ۔ تھوک میں سامان کی خرید و فروخت
بلال گنج ۔گاڑیوں کے سپیئر پارٹس کی
نولکھا ۔ لنڈا وغیرہ
اس کے علاوہ اندرون شہر میں ۔۔۔ منڈی
وغیرہ
 
Top