معلوماتِ عامہ کے سوالات

arifkarim

معطل
عارف بھائی کا یہ سوال ہنوز جواب طلب یا تصدیقِ جواب طلب ہے۔ اوپر سے عارف بھائی بھی آج تعطیل یا نیم تعطیل پہ دکھائی دیتے ہیں۔
شکستہ نستعلیق درست جواب ہے۔ اسکا لغوی مطلب ٹوٹا ہوا نستعلیق ہے اور میری اطلاعات کے مطابق یہ رسم الخط صرف ایران تک محدود ہے۔ جدید ترین اسلئے کہ یہ نستعلیقی ارتقا میں سب سے نیا ہے۔
 
یاز

محفلین
ابھی تک ایک ہی بار مالاکنڈ ڈویژن جانے کا اتفاق ہوا ہے، پیر خیل ، بٹ خیلہ قیام تھا، وہاں ،پر ہمارے میزبان بھائیوں نے بتایا تھا کہ بھٹ خیلہ کا مین بازار،(روڈ) ایشیا کا طویل ترین ہے ، ! :)
میرے علم کے مطابق جواب درست نہیں ہے۔
 
یاز

محفلین
شکستہ نستعلیق درست جواب ہے۔ اسکا لغوی مطلب ٹوٹا ہوا نستعلیق ہے اور میری اطلاعات کے مطابق یہ رسم الخط صرف ایران تک محدود ہے۔ جدید ترین اسلئے کہ یہ نستعلیقی ارتقا میں سب سے نیا ہے۔
ویسے میں نے خالصتاََ تُکا ہی لگایا تھا۔ پہلے تو جمیل نوری نستعلیق لکھنے لگا تھا :cool:۔
 
arifkarim

معطل
میرے علم کے مطابق ٹنچ بھاٹہ راولپنڈی میں ہی ہے۔ یہ 22 نمبر چونگی سے شروع ہوتا ہے اور ڈھوک سیداں تک جاتا ہے۔ اسکی تقریباََ 2 کلومیٹر لمبائی ہے۔
اب یاد آیا کہ ہم بچپن میں سیٹلائٹ ٹاؤن راولپنڈی سے کہاں تک سفر کیا کرتے تھے :)
 
یاز

محفلین
سوال ۔ پاکستان کا معیاری وقت کس شہر کے حساب سے رکھا گیا ہے؟ یا یوں کہہ لیں کہ پاکستان کا معیاری وقت پاکستان کے کس شہر کے حساب سے درست وقت ہے؟
 
یاز

محفلین
اگر گلگت بلتستان کو نکال دیا جائے تو پاکستان کا واحد علاقہ جو 75 ڈگری مشرق پر یا اس سے بھی مشرق میں ہے وہ شکرگڑھ ہے۔
زبردست جناب۔ شکرگڑھ درست جواب ہے۔

ویسے زیک بھائی کمال کر دیا آپ نے۔ میں سوال لکھتے ہوئے ہی سوچ رہا تھا کہ دیکھیں کون سب سے پہلے 75 ڈگری ایسٹ سے سراغ لگانا شروع کرتا ہے۔
 
آخری تدوین:

محمد وارث

لائبریرین
اگلا سوال: کس فلسفی نے کہا تھا کہ اگر ایک دوڑ میں، سست رفتار دوڑنے والا، تیز رفتار دوڑانے والے سے تھوڑا سا آگے سے بھاگنا شروع کرے تو تیز رفتار اُس سست رفتار کو کبھی عبور نہیں کر سکتا؟ اور ثبوت میں کیا مثال پیش کی تھی۔
 
سوال سن کر ہی چکر آ گیا :)
 
Top