معروف بزرگ شاعر حنیف اخگر انتقال کر گئے

بڑے افسوس کے ساتھ یہ خبر پہنچا رہا ہوں کہ امریکہ میں طویل عرصے سے مقیم اردو زبان کے بزرگ شاعر جناب حنیف اخگر کا انتقال ہو گیا ہے۔ انا لاللہ وانا الیہ راجعون۔

مرحوم تین ستمبر اُنیس سو اٹھائیس کو پیدا ہوئے تھے اور اردو ادب میں ایک بڑا مقام رکھتے ہیں۔

انکے چھوٹے بھائی منیف اشعر بھی ایک بہت عمدہ شاعر ہیں اور کینیڈا میں مقیم ہیں اور اردو شاعری کی بزم فانوس کے تحت مشاعروں‌کا اہتمام کرتے ہیں۔

احباب سے دعاؤں کی درخواست ہے۔
 

نایاب

لائبریرین
السلام علیکم
انا للہ و انا الیہ راجعون ۔
بے شک دکھ بھری خبر ہے ۔
لیکن باقی رہ جانے والی ذاات تو صرف اللہ کی ۔
اللہ تعالی مرحوم جناب حنیف اخگر کی اپنی رحمت سے مغفرت فرمائے ۔
اور جنت الفردوس کے بلند باغوں میں سے باغ عطا فرمائے ۔ آمین
احباب سے درخواست ہے کہ
حسب التوفیق درود شریف اور سورہ الفاتحہ کا ذکر کے مرحوم کی روح کو بخش دیں ۔
نایاب
 

شمشاد

لائبریرین
انا للہ و انا الیہ راجعون۔

اللہ تعالٰی سے دعا ہے کہ ان کی مغفرت فرمائے۔
 

زین

لائبریرین
انا للہ و انا الیہ راجعون۔

اللہ مرحوم کی مغفرت فرمائے ،آمین
 
Top