معرفت کا نور ہے اور آگہی قرآن ہے - عزیز الدین خاکی

الف نظامی

لائبریرین
معرفت کا نور ہے اور آگہی قرآن ہے
جس سے انساں کو ملی ہے روشنی قرآن ہے

اب غرض تجھ سے نہیں ہے مجھ کو بزمِ کائنات
عاشقِ سرکار ﷺ ہوں ، دنیا مری قرآن ہے

مضطرب رہتے ہیں جو یہ ان کو سمجھائے کوئی
پڑھ کے تو دیکھو ، سکونِ دائمی قرآن ہے

سینہء اطہر پہ یہ نازل ہوا سرکارﷺ کے
درحقیقت مومنوں کی زندگی قرآن ہے

میں تو خاکی صرف مشتِ خاک ہوں اور حق ہے یہ
جس سے قائم ہے مری زندہ دلی قرآن ہے

آدمی تو تھے جہاں میں آدمیت تھی کہاں
آدمی جس سے بنا ہے آدمی قرآن ہے

عائشہ صدیقہ کے اس قولِ صادق کی قسم
حسنِ اوصافِ نبی ﷺ ، خُلقِ نبی قرآن ہے
(عزیز الدین خاکی)
 
Top