معذرت تجھ سے بے انتہا معذرت۔ فاتح الدین بشیر

نایاب

لائبریرین
واہہہہہہہہہہہہہہہہہہہہہ
کیا خوب مرصع و مرقع غزل کہی ہے فاتح بھائی
ہر اک شعر اک جہان معنی ہمراہ لیئے ہوئے ۔
تشریح غزل تو " الف لیلہ " پر محیط چاہے مجازی ہو یا کہ حقیقت کو ہمراہ لیئے ہوئے ۔۔۔
معذرت قبول کی آئندہ تاخیر نہ ہو ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بہت دعائیں
 
فاتح

لائبریرین
واہہہہہہہہہہہہہہہہہہہہہ
کیا خوب مرصع و مرقع غزل کہی ہے فاتح بھائی
ہر اک شعر اک جہان معنی ہمراہ لیئے ہوئے ۔
تشریح غزل تو " الف لیلہ " پر محیط چاہے مجازی ہو یا کہ حقیقت کو ہمراہ لیئے ہوئے ۔۔۔
معذرت قبول کی آئندہ تاخیر نہ ہو ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔
بہت دعائیں
نایاب بھائی، آپ کی محبتیں ہیں کہ سرشار کر دیتی ہیں۔ سر تا پا ممنون ہوں۔
 
باباجی

محفلین
جی کیا زمین میں سما جاؤں
جب آپ نے کہا، معذرت :)

ایسا کلام نارمل حالت میں نہیں ، صرف الہامی کیفیت میں لکھا جا سکتاہے جہاں لفظ یاد نہیں کرنے ہوتے بلکہ وارد ہوتے ہیں
لطف آگیا کلام پڑھ کر استاد محترم ، بہت ہی خوب
خاص طور یہ شعر

جانے مرنے میں تاخیر کیوں ہو گئی
جو بھی تھی علّتِ التوا، معذرت
 
فراز! یہ سراسر محبت ہے آپ کی۔ بہت شکریہ
 
آئے ہائے کیا ہی کہنے
تجھ سے رشتہ فقط روح کا تھا مگر
کھینچ لائی کہاں اشتہا، معذرت
اسقدر مشکل زمین اور اسقدر مشکل ردیف اور قافیہ کے ساتھ کیا کمال کی غزل تخلیق کی
وجد آ گیا پڑھ کر
اس طرح کا کلام جذب و کیف کی حالت میں ہی موزوں ہو سکتا ہے
بقول مولانا روم
شرابِ شوق می نوشم، بہ گردِ یار می گردم
سخن مستانہ می گویم، ولے ہشیار می گردم

اللہ کرے زور قلم زیادہ
 
شیزان

لائبریرین
معذرت فاتح بھائی
میں کچھ بھی کہنے سے قاصر ہوں۔۔
۔
۔
۔
۔
۔
کہ لفظوں کا خزانہ کم پڑ گیا آج۔۔

ایک بار پھر معذرت۔۔۔
 
Top