مطلوبہ فارمیٹ میں اسکین ۔۔۔کیسے ؟

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
السلام علیکم

اسکین کرتے وقت فائل BitMap فارمیٹ میں save ہوتی ہے کچھ بڑے بلکہ جنّاتی سائز میں ،

کس طرح یہ مشکل حل کی جا سکتی ہے کہ JPEG یا GIF فارمیٹ حاصل ہو ؟

شکریہ
 

الف عین

لائبریرین
یہ تو آپ کے سکیننگ سافٹ وئر کی سیٹنگ پر منحصر ہے۔ جو سافٹ وئر ہو تو اس کی ڈیفالٹ سیٹنگ دیکھئے اور اس کو کانفی گیور کر دیں۔ بہتر ہو کہ پہلے ھائی ریزولیوشن بٹ میپ ہی رکھا جائے اور اس جنّاتی سائز کو پھر امیج ایڈٹر میں ایڈٹ کیا جائے لیکن اصل ہائی ریزولیوشن پکچر محفوظ رکھی جائے تو بہتر ہے۔
 

زیک

مسافر
شگفتہ: آپ کیا سکین کر رہی ہیں؟ اگر کوئی ٹیکسٹ ہے تو اسے gif یا jpg میں نہ کریں۔ tif یا png بہتر رہیں گے۔

عموماً سکینر کی سافٹ‌ویر میں آپشن ہوتا ہے کہ کس فارمیٹ میں سیو کریں۔ اگر آپ کے ہاں نہیں ہے تو کوئی امیجنگ سافٹ‌ویر استعمال کریں مثلاً عرفان‌ویو جو bmp فائل لے کر اسے دوسرے فارمیٹ میں سیو کر سکے۔
 
Top