مضمون: ویب پر اردو

زیک

مسافر
اردوستان کے کاشف ہدا نے رسالے The Annual of Urdu Studies میں ویب پر اردو کے بارے میں ایک مضمون ان کے پچھلے شمارے (2005) میں لکھا تھا۔ مجھے تو کچھ تشنہ لگا کہ بہت سے کام کا ذکر ہی نہیں ہے۔ مگر پھر بھی کچھ سائٹس کے ربط ہیں۔

اگر کوئی ویب پر اردو سے پرانی وابستگی رکھتا ہے اور اسے اس موضوع پر اچھی معلومات ہیں تو کیوں نہ ایک بہتر مضمون لکھا جائے؟ اعجاز صاحب؟
 
انٹرنیٹ پر اردو کی تحریک

اگر کچھ احباب مل کر انٹرنیٹ پر اردو کی تحریک کے سمندر کو کوزے میں بند کرسکیں تو بہت مزہ آئے گا۔

یہ زیادہ مشکل کام نہیں ہونا چاہیے۔ پہلے ہم تمام اہم واقعات کی ٹائم لائن اور milestones ترتیب دیتے ہیں۔ پھر ان کے درمیان تفصیلات شامل کرتے ہیں۔ کچھ سنگِ میل:

۔ پہلی اردو ویب سائٹ
۔ . . . . . . . . .
۔ بی بی سی اردو کا قیام
۔ کرلپ کا قیام
۔ اردو ویب کا قیام
۔ اردو کمپیوٹنگ گروپ کا قیام
 
Top