مصطفی کمال ینگ گلوبل لیڈر 2010

خوشی کی بات ہے کہ عالمی میڈیا میں بھی پاکستان کا نام اچھے لفظوں میں شامل کیا گیا ہے۔ مبارک باد کے مستحق ہیں محنتی لوگ جن کی پورے پاکستان میں کوئی کمی نہیں ہے، صرف موقع دینے کی بات ہے پاکستان کے چپے چپے سے مصطفی کمال جیسے سینکڑوں محب وطن پیدا ہو جائیں گے۔
 
مکی

معطل
میں کسی سیاسی پارٹی کا حامی تو نہیں ہوں لیکن اس شخص کے جانے پر مجھے واقعی افسوس ہوا ہے.. کرپٹ اور ڈھیٹ لیڈر اسے دیکھ کر شرم سے کیوں نہیں مر جاتے؟

پارٹی کے اس گدھے کو ہٹا کر اسے بٹھا دینا چاہیے..
 
مغزل

محفلین
میں بھی اتفاق کرتا ہوں ، مصطفی کمال وہ آدمی ہے جس نے ایم کیو ایم کے دامن پر لگے گندگی ( چاہے وہ الزام ہی سہی ) کے داغ کسی حد تک دھودیے ہیں ۔ مبشر لقمان نے آج جو اظہاریہ سپردِ قلم کیا ہے ( ایکسپریس میں) ۔ میں اس سے کلی طور پر تو نہیں مگر مصطفٰی کمال کے حوالے سے متفق ہوں ۔ اس کالم کو بھی اس لڑی کا حصہ بنایاجاسکتا ہے ۔ اللہ اس کی جوانی کو ہمیش رکھے آمین۔
مبشر لقمان کے کالم کا ربط
 
صحیح ۔۔ مصطفی کمال نے کراچی میں بہت ہی گراں قدر کام کئے ہیں ۔۔ بہت عرصے بعد ہم اپنے کسی نمائندے پر فخر کر سکتے ہیں
 
میں بھی اتفاق کرتا ہوں ، مصطفی کمال وہ آدمی ہے جس نے ایم کیو ایم کے دامن پر لگے گندگی ( چاہے وہ الزام ہی سہی ) کے داغ کسی حد تک دھودیے ہیں ۔ مبشر لقمان نے آج جو اظہاریہ سپردِ قلم کیا ہے ( ایکسپریس میں) ۔ میں اس سے کلی طور پر تو نہیں مگر مصطفٰی کمال کے حوالے سے متفق ہوں ۔ اس کالم کو بھی اس لڑی کا حصہ بنایاجاسکتا ہے ۔ اللہ اس کی جوانی کو ہمیش رکھے آمین۔
مبشر لقمان کے کالم کا ربط

1100874287-2.gif
 
Top