مصطفی کمال نے زبردست کام کیا ہے۔چیف جسٹس افتخار چوہدری

عین عین

لائبریرین
ہا ہا ہا میں بھی یہی سمجھا تھا کہ لطیفوں‌کے لئے شاید کوئی الگ دھاگہ ہے ، عین صاحب لطیفے تو یہیں سے پھوٹ رہے ہیں،

جناب من‌!‌ لطائف کا سلسلہ الگ سے جاری ہے مگر آپ کی سہولت کے لیے یہاں‌ بھی ۔ زحمت سے بچانا مقصود ہے آپ کو ۔ تفریح‌ کریں‌ اور تفریح‌ فراہم کرنے والے کے حق میں‌ دل بینا کی دعا فرمائیں۔ عقل سلیم رحیم نسیم وسیم کے لیے بھی خصوصی طور پر دعائیں‌ کریں۔
:grin:
 
شعیب صفدر

محفلین
دونوں جماعتوں‌کے ناظموں‌نے اچھا کام کیا!
آغاز دینا کوئی آسان کام نہیں!‌نعمت اللہ نے ابتدا کی اور شاباش ہے مصطفٰی کمال کے انہوں‌نے کمال کردیا۔
مصطفٰی کمال کو اُس کے اچھے کاموں‌پر شاباش دینا ایک بات ہے اور کسی بھی معاملے میں‌ان کی پارٹی کا غلط رویہ دوسری بات انہیں آپس میں ملانا درست نہیں
مئی دوہزار سات والا کیس کبھی نا کبھی چلنا ہے ابھی یہ پارٹی حکومت میں ہے اس لئے شاید ممکن نہ ہو، کوئی کتنا ہی اچھا کیوں‌ نہ ہو مگرجب بات خود پر آتی ہے تو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ایک اور بات کراچی ہمارا ہے اس نعروں‌کو سمجھنا ضروری ہے؟ کن کا ہے کیوں‌ہے؟
مگر اچھے کام کی تعریف ضروری ہے
 
میر انیس

لائبریرین
اس تھریڈ کو شروع کرنے والے کو پہلے یہ سوچنا چاہیئے تھا کہ جس چیف جسٹس کو کبھی وہ نواز شریف کا چیف جسٹس کہتے ہیں اور ان پر کئی طرح کے الزام لگاتے ہیں اب یک بیک افتخار چوہدری کی گواہی کو کیسے تسلیم کر لیا ۔ رہی بات چیف جسٹس کی اس بات کی تو چیف جسٹس نے یقیناً صحیح فرمایا ہے بذات خود مین بھی مصطفٰی کمال کے بہت سے کاموں کی تعریف کرتی ہوں مجھے صرف شکایت یہ رہی ہے کہ نعمت اللہ خان کے جو کام ہین ان کو بھی مصطفٰی کمال کے کھاتے میں نہ ڈالا جائے ۔ نعمت اللہ خان کی شخصیت کا سحر ہی ہے کہ ایم کیو ایم کو بھی کام کرنا پڑا ۔ آپ اسی جیسے دوسرے تھریڈز مین میری پوسٹین پڑھ سکتے ہیں ۔ میں نے ایک سوال پوچھا تھا کہ مصطفٰی کمال کے ایسے کام بتائیں جن کی تکمیل نمعت اللہ خان نے پچاس فی صد سے کم کی ہو اور مصطفٰی کمال نے وہ کام پچاس فی صد سے زیادہ پورے کیے ہوں ۔ مگر افسوس مجھے اس سوال کا جواب کسی نے نہیں دیا ۔

میں آپکی اس بات کا بہت پہلے جواب دے چکا ہوں اب بار بار تفصیل میں ہیں جانا چاہتا بہر حال ناگن کا پل بنارس کا زیرِ تعمیر پل جیل روڈ پر تعمیر کیا ہوا پل گلشن چورنگی کا پل ناظم آباد پر مین روڈ پر بننے والے کئی پارک کلفٹن پر بننے والے پارکوں کا تو نعمت اللہ صاحب کے دور میں کوئی وجود نہیں تھا یہ بات سب جانتے ہیں اسکے علاوہ بلدیہ کے ناظم جناب کامران اختر نے جو بلدیہ ٹائون کی قسمت کو بدلا ہے اسکے گواہ وہاں کے ہمارےپنجابی اور پٹہان بھائی بھی ہیں جو کہتے ہیں کے ایم کیو ایم سے اختلاف اپنی جگہ پر کامران اختر اور مصطفٰے کمال کی ہم انکے کام کی وجہ سے دل سے عزت کرتے ہیں۔
یہ سب باوجود سیاسی اختلاف کے جب اچھے کام کرنے والے کو سرہاتے ہیں تو آپ اکیلی ہی کیوں تعصب کی آگ میں جل رہی ہیں جس نے جو کام کیا اسکو مانیں ایک ہی راگ مہینوں سے کیوں الاپی جارہی ہیں اور یہ طرہ امتیاز صرف جماعت والوں کو ہی رہا ہے اسلئے آپ کا یہ کہنا کہ میں جماعتی نہیں حلق سے نہیں اترتا۔
اور ایک بات اور بتادوں کہ افغانی صاحب کے جانے کے بعد فاروق ستار نے بھی شہر کا نقشہ بدلا تھا آئے دن کا ہفتہ صفائی مجھ کو اچھی طرح یاد ہے جس میں اسکول اور کالج کے لڑکے خوشی خوشی شریک ہوتے تھے ۔ مجھکو افغانی صاحب کا وہ دور بھی یاد ہے اچھی طرح کہ بقر عید کے بعد جو شہر کا حشر ہوتا تھا لوگ اپنے گھر کے ایڈریس میں جانوروں کی اوجڑیوں کی نشانیاں رکھتے تھے کی جس گلی میں 3 اوجڑیاں پڑی ہوں وہ گلی ہماری ہے۔ اللہ اللہ کر کے وہ دور گیا اب خدارا وہ یاد نا دلائیں۔
 
میر انیس

لائبریرین
اگر نعمت اللہ صاحب اتنے ہی کام والے تھے کہ انکے شروع کئے ہوئے کام انکے 4 سال کے دور میں مکمل ہونے کے بعد ہی نہیں مزید دوسری مدت گزرجانے کے بعد بھی اب تک ہورہے ہیں تو اپنے دور میں تو انکو اتنا کام کرنا چاہیئے تھا کہ کراچی کراچی نہیں جاپان کا کوئی شہر نظر آنے لگتا۔ انکو اپنا کام لوگوں کو یاد دلانے کیلئے جگہ جگہ شاباش نعمت اللہ کے بینر لگوانے کی ضرورت نہیں پیش آتی
 
آفت

محفلین
آپ کی باتیں ثابت کر رہی ہیں کہ تعصب کس طرف ہے ۔ نعمت اللہ خان کے صرف "شاباش نعمت اللہ" کے بینرز یاد آتے ہیں ۔ کیا آپ بتانا پسند کریں گے کہ کیبل پر آنے والے تین چار ویڈیو چینلز پر دن رات مصطفٰی کمال کے بارے پروپیگنڈا ڈاکومینٹریز کون چلا رہا ہے ۔ مختلف سڑکوں پر بورڈز اور بینرز پر مصطفٰی کمال کے سر پر ہاتھ رکھے الطاف حسین شاباش مصطفٰی کمال کس لیے لکھا گیا ہے ۔ صرف نعمت اللہ خان کے چند بینرز پر شور کر کے سچائی کو نہیں چھپایا جا سکتا ۔ نعمت اللہ خان کا سحر ہے کہ ہر ٹاکنگ شو میں ایم کیو ایم والے یہ بات دہراتے ہیں کہ نعمت اللہ کاغذی منصوبے دے کر چلے گئے اور پورے مصطفٰی کمال کو کرنے پڑے ۔ بھائی ان کاغذی منصوبوں کی تفصیل بھی تو فراہم کرو ۔ اسی لیے میں کہتی ہوں کہ ایسے کام بتا دیں جن کی تکمیل نعمت اللہ نے پچاس فی صد سے کم کی ہو ۔ میں مانتی ہوں کہ مصطفٰی کمال نے ان کاموں کا تسلسل جاری کر بہت اچھا کام کیا ۔ اس کے علاوہ بھی مصطفٰی کمال نے کافی کام کیے ہیں لیکن نعمت اللہ خان نو جو آغاز فراہم کیا اس کا کریڈٹ کسی اور کے کھاتے میں نہیں ڈالا جا سکتا ۔ حالانکہ اس وقت ایم کیو ایم وفاقی اور صوبائی وزراء نعمت اللہ خان کے کاموں میں رکاوٹ بنتے رہے ۔ شاباش نعمت اللہ خان :grin:

اگر اس بات کو تسلیم کر لیا جائے تو پوری دنیا میں کوئی بھی معمر افراد کو صدر یا وزیر اعظم نہ بناتا ۔ گھر کے معاملات ہوں یا ریاست کے معمر افراد کا تجربہ ہی نوجوانوں کے کام آتا ہے ۔ نعمت اللہ خان کی ٹیم میں جوانوں کی کمی نہیں تھی ۔ لیکن مینیج نعمت اللہ خان نے کمال مہارت سے کیا ۔ جس شہر کو عرصہ دراز سے نظر انداز کیا گیا ہو اور جہاں مسائل کے انبار لگے ہوں وہاں کسی بھی کام کی ابتدا کرنا بذات خود ایک مشکل کام ہے ۔
ایک بات اور کہ نعمت اللہ صاحب بزرگ آدمی تھے ان کے پاس توانا دماغ نہیں تھا اور نہ وہ توانائی تھی، جو مصطفیٰ کمال کے پاس ہے ، یہ فرق بھی ذہن میں رکھیں تو انشا اللہ گلہ ہی نہیں ہوگا،والسلام
 
میر انیس

لائبریرین
آپ کی باتیں ثابت کر رہی ہیں کہ تعصب کس طرف ہے ۔ نعمت اللہ خان کے صرف "شاباش نعمت اللہ" کے بینرز یاد آتے ہیں ۔ کیا آپ بتانا پسند کریں گے کہ کیبل پر آنے والے تین چار ویڈیو چینلز پر دن رات مصطفٰی کمال کے بارے پروپیگنڈا ڈاکومینٹریز کون چلا رہا ہے ۔ مختلف سڑکوں پر بورڈز اور بینرز پر مصطفٰی کمال کے سر پر ہاتھ رکھے الطاف حسین شاباش مصطفٰی کمال کس لیے لکھا گیا ہے ۔ صرف نعمت اللہ خان کے چند بینرز پر شور کر کے سچائی کو نہیں چھپایا جا سکتا ۔ نعمت اللہ خان کا سحر ہے کہ ہر ٹاکنگ شو میں ایم کیو ایم والے یہ بات دہراتے ہیں کہ نعمت اللہ کاغذی منصوبے دے کر چلے گئے اور پورے مصطفٰی کمال کو کرنے پڑے ۔ بھائی ان کاغذی منصوبوں کی تفصیل بھی تو فراہم کرو ۔ اسی لیے میں کہتی ہوں کہ ایسے کام بتا دیں جن کی تکمیل نعمت اللہ نے پچاس فی صد سے کم کی ہو ۔ میں مانتی ہوں کہ مصطفٰی کمال نے ان کاموں کا تسلسل جاری کر بہت اچھا کام کیا ۔ اس کے علاوہ بھی مصطفٰی کمال نے کافی کام کیے ہیں لیکن نعمت اللہ خان نو جو آغاز فراہم کیا اس کا کریڈٹ کسی اور کے کھاتے میں نہیں ڈالا جا سکتا ۔ حالانکہ اس وقت ایم کیو ایم وفاقی اور صوبائی وزراء نعمت اللہ خان کے کاموں میں رکاوٹ بنتے رہے ۔ شاباش نعمت اللہ خان :grin:
اسکا تو یہ مطلب ہوا کہ مصطفٰی کمال کی یہ بد نصیبی ہوگئی کہ ان سے پہلے نعمت اللہ آگئے اور جو بلدیاتی نظام نئ جہت پر مشرف نے شروع کرایا اسکا بلا وجہ کریڈٹ لے گئے کیوں کہ اس سے پہلے نا اتنا فنڈ ہوتا تھا نا ہی اتنے لوگ مختلف کونسلر کی شکل میں ہوتے تھے۔اور یہ نعمت اللہ صاحب کی خوش قسمتی ہوگئی کہ ایم کیو ایم نے انتخابات میں حصہ نہیں لیا اور انکو کام کرنے کا موقعہ ملا انہوں نے اپنے طور پر اچھے کام کیئے اس میں شک نہیں پر انکی سمت زیادہ تر پارکس بنانے اور اپنا نام بنانے میں زیادہ رہی جس طرح ہر کام کا انہوں نے آغاز کیا وہاں شاباش کے بینرز کی ابتدا بھی انہوں نے کی لہٰذا اب جو آپکو چینلز پر اور الطاف بھائی کی مصطفٰے کمال کو شاباش دیتی پکچرز نظر آرہی ہیں ان میں بھی 50 فیصد کریڈٹ نعمت اللہ صاحب کو دیں کیوں کے شاباش والا کام بھی انہوں نے ہی شروع کرایا تھا۔ یہ الگ بات کے مصطفٰے کمال بھائی کو ایسی پبلسٹی کی ضرورت نہیں انکے کام کو ہر پارٹی تسلیم کرتی ہے سوائے جماعت کے ۔ باقی میری دوسری باتوں کا آپ نے کوئی جواب ہی نہیں دیا
 
مغزل

محفلین
چور مچائے شور !
بے تکے سوالات کے جواب آپ کے علاوہ کون دیتا ہے یہاں‌:)
ویسے ہم نے عرض کی تھی کہ کیا نعمت بھائی آتے مصطفا کے بعد تو وہ پچھلے ناظم کے کام روک کر نئے شروع کرتے؟ مصطفا نے نعمت کے کام (بقول آپے) آگے بڑھا کر جرم کیا؟
اور اگر کام پچاس فی صد تک نمعت کے تھے تو نعمت بھای نے احسان کیا؟ اسے رونے کا مقصد؟ کیا نعمت بھائی نے اکیلے یہ منصوبے بنائے تھے؟
اور کیا یہ صرف ان کے دماغ کی صلاحتیں تھیں۔ کوئی اور اگر نعمت بھائی کی جگہ ہوتا تو یہ کارنامے انجام نہیں‌ دے سکتا تھا؟؟؟؟؟؟؟ مطلب نعمت بھائی کی خوبی کیسے ظاہر ہو رہی ہے؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟ گھر سے لے کر آئے تھے۔ یہ منصوبے کوئی او ر نہیں‌ بنا سکتا تھا؟ ہی ہی ہی۔
اور کیا نعمت بھائی مصطفا کے بعد آتے تو اس کے شروع کیے گئے منصوبے مکمل کروا کے شریف بچے کی طرح سیدھے اور بھولے چنے منے کی طرح‌ مصطفا کے نام کی تختی لگادیتے؟ یا یہ وضاحت کرتے کہ بھائیو منصوبہ مصطفا کا تھا میں‌ نے تو بس آگے بڑھایا ہے۔ تو میرے شکر گزار مت ہونا۔ دیکھو یہ مصطفا بھائی کو داد دو۔ ان پر رحمت اور سلامتی بھیجو؟:biggrin:
اور آپ کا اعترض یہ تھا کہ صرف تختیاں‌ لگ رہی ہیںِ، کام نمعت کے ہیں۔ تو آپ ہی فرمائیے کہ تختی کس کی لگنی چاہیے؟ نعمت کی:)
جب کہ آپ اب یہ کہہ رہی ہیں‌ کہ کام کا آغاز ہوا تھا منصوبوں پر یا چند کاغذی شکل میں‌ تھے نعمت کے دور میں‌ جسے مصطفا کے دور میں‌ مکمل کیا جا رہا ہے۔ تو ظآہر ہے وہی اپنے نام کی تختی لگائیں‌ گے ناں۔

اور آپ کے علم میں‌ لایا گیا تھا کہ نعمت نے جانب داری کا ثبوت دیا۔ وہی گھٹیا جماعتی سوچ۔۔ جو ان لوگوں‌ کا چلن رہی ہے جبھی آج تک عوام میں‌ پذیرائی نہیں‌ ملی۔ خود آپ بھی جانتی ہیں۔ ان کو شور مچانے کے علاوہ کچھ نہیں‌ آتا۔ اپنے علاقوں‌ مٰں‌ کام کروایا انھوں نے زیادہ تر۔ اور کئی جگہ باقاعدہ کہا گیا کہ متحدہ والوں کے علاقوں‌ میں‌ کوئی کام نہ کیا جائے۔ جیسے آپ کئی واقعات کی گواہ ہیںِ آپ کے سامنے پرچیاں‌ تقسیم ہوتی ہیں۔ آپ جانتی ہیں۔ آپ کو معلوم ہوتا ہے۔ اسی طرح‌ میں‌ بھی اس کا گواہ ہون۔ اور ’جوتے ‘ پڑے تھے نعمت کو اسی گھٹیا پن کی وجہ سے یہ بات میں‌ پہلے بھی عرض‌ کر چکا ہوں۔ اور سیکڑوں‌ خاندان اس بات کے گواہ ہیں‌ کہ ان کے علاقے میں‌ ایک بچے کی شہادت کا الم ناک واقعہ اسی گھٹیا سیاست کی وجہ سے پیش آیا تھا جس پر نعمت بھائی نمبر بڑھانے مجبورا وہان‌ پہنچے اور وہ ذلت ان کے حصے شریف میں‌ آی کہ ان کی جگہ کوئی اور ہوتا تو شاید ۔۔۔۔۔۔۔ مگر نہیں‌ بھائی جماعتی تو جماعتی ہے ڈھیٹ‌کا ڈھیٹ۔

:biggrin:
اب فرحان بھائی و دیگر آپ کو جواب دیتے رہیں‌ گے۔ خوش رہیے ۔ آباد رہیے۔ نعمت بھائی کی حمایت میں‌ بولتے رہیے اسی طرح اور چوٹ‌ کھاتے رہیے ۔۔۔۔۔۔۔۔

مجھے افسوس ہے عین عین ، آپ بھی ۔۔ ( بروٹس یو ٹو ؟؟ (
 
عین عین

لائبریرین
مجھے افسوس ہے عین عین ، آپ بھی ۔۔ ( بروٹس یو ٹو ؟؟ (

مغل بھائی۔۔۔ یہ سب جوابی کارروائی ہے۔ مجھے خود بھی مناسب نہیں‌ لگ رہا انتا غیر سنجیدہ رویہ اپنا کر۔ مگر یہاں فورم کو "جماعتیانے‘ کا جو عمل ہو رہا ہے وہ مجھے مجبور کر رہاے۔ مجھ سے پہلے چند افراد نے غیر سنجیدہ انداز اپنایا اور استہزا کیا۔ انھیں جواب تو دینا تھا۔ موقع ہاتھ اب آیا
 
آفت

محفلین
آپ مین سے کوئی بھی ٹو دی پوائنٹ بات نہین کر رھا سوائے آئیں بائیں شائیں کرنے کے ۔
کسی بات کا جواب نہیں دے رھے سوائے الزامات لگانے ،پھر الزام کو پروف کرنے کے لیے کوئی ثبوت بھی نہین دے رہے ۔ :grin:
 
وہی طے شدہ باتیں جو جماعت نے سکھا دی ہیں کہ اسی طرح‌ اڑے رہو
ویسے بعض‌ لوگوں‌ کو احساس نہن‌ ہوتا کہ ان کے ساتھ ہو کیا رہا ہے۔ وہ بے چارے یہی حرکتیں‌ کرتے ہیں۔ اسی لیے کہا تھا کہ آپ کو جواب دینا آسان نہیں۔
جماعتی کبھی نہیں‌ سدھرتے۔ جھوٹ‌ ان کا ہتھیار ہے۔ ہٹ دھرمی بھی
 
عین عین

لائبریرین
سارے ثبوت آپ نے دیے ہیں۔ میر انیس کی پوسٹ غور سے دیکھیں۔ کافی جوابات ہیں۔ اور سوالات بھی جن کا آپ کو جواب نہیں‌ دینا ہے۔ جواب ہو تو دیں ناں۔ مصطفا کی خطا کہ وہ بعد میں‌ آیا۔ اب بس سر دھنتے رہو کہ نعمت نے شروع کیے نعمت نے کیے نعمت نے کیے:)
عجیب لوگ خدا کی قسم عجیب سے لوگ
جماعتیوں کی طرح‌ زندگی میں‌ آئے ہیں
 
آفت

محفلین
انیس نے پانچ کام گنوائے ہیں جن میں سے بھی تین منصوبوں پر ابتدائی کام نعمت اللہ خان کے دور مین شروع ہوا تھا ۔ سچ کڑوا تو لگتا ہے پر تبدیل نہیں ہو سکتا ۔ نعمت اللہ خان نے گراؤنڈ بنایا،روڈ میپ اور فزیبلٹی رپورٹ بنائی اور کافی سارے کام مکمل کیے جو ادھورے رہے وہ بھی آدھے سے زیادہ تکمیل ہو چکے تھے ۔ مجھے ہرگز توقع نہین کہ آپ تعصب پرست لوگ نعمت اللہ کے کام کی تعریف کرو گے یا تسلیم کرو گے ۔ آپ کو ایسا کرنا بھی نہیں چاہیئے آخر ایم کیو ایم جیسی جماعت سے تعلق ہے تو ڈھٹائی کا مظاہرہ تو کرنا ہی ہے ۔ آپ لوگ تو "بارہ مئی" کو بھی نہیں مانتے ۔
نعمت اللہ خان کے خلاف تو ان کی نظامت مین ایم کیو ایم سازشیں کرتی رہی ہے ۔ صوبائی حکومت میں شامل وزراء ہمیشہ مشرف سے نعمت اللہ خان کو ہٹانے کا مطالبہ کرتے رہے ۔ اور آج زرداری سے مصطفٰی کمال کی نظامت بچانے کا مطالبہ کرتے ہیں ۔ کم از کم جماعت نے نہ اس وقت اور نہ آج اس طرح کی سازشیں کی ہین نہ بھیک مانگی ہے ۔
شاباش نعمت اللہ خان

بی بی کہا تو ہے جیسے کو تیسا۔ آپ بہت مان لیتی ہیں۔ ارے بھائی کیا غضب ہو گیا نعمت پہلے آ‌گیا۔ اور مصطفا بعد ۔ اب کیا کریں؟؟؟؟؟؟؟ خود کشی کر لیں؟ ہی ہی ہی ہی
 
عین عین

لائبریرین
میں آپکی اس بات کا بہت پہلے جواب دے چکا ہوں اب بار بار تفصیل میں ہیں جانا چاہتا بہر حال ناگن کا پل بنارس کا زیرِ تعمیر پل جیل روڈ پر تعمیر کیا ہوا پل گلشن چورنگی کا پل ناظم آباد پر مین روڈ پر بننے والے کئی پارک کلفٹن پر بننے والے پارکوں کا تو نعمت اللہ صاحب کے دور میں کوئی وجود نہیں تھا یہ بات سب جانتے ہیں اسکے علاوہ بلدیہ کے ناظم جناب کامران اختر نے جو بلدیہ ٹائون کی قسمت کو بدلا ہے اسکے گواہ وہاں کے ہمارےپنجابی اور پٹہان بھائی بھی ہیں جو کہتے ہیں کے ایم کیو ایم سے اختلاف اپنی جگہ پر کامران اختر اور مصطفٰے کمال کی ہم انکے کام کی وجہ سے دل سے عزت کرتے ہیں۔
یہ سب باوجود سیاسی اختلاف کے جب اچھے کام کرنے والے کو سرہاتے ہیں تو آپ اکیلی ہی کیوں تعصب کی آگ میں جل رہی ہیں جس نے جو کام کیا اسکو مانیں ایک ہی راگ مہینوں سے کیوں الاپی جارہی ہیں اور یہ طرہ امتیاز صرف جماعت والوں کو ہی رہا ہے اسلئے آپ کا یہ کہنا کہ میں جماعتی نہیں حلق سے نہیں اترتا۔
اور ایک بات اور بتادوں کہ افغانی صاحب کے جانے کے بعد فاروق ستار نے بھی شہر کا نقشہ بدلا تھا آئے دن کا ہفتہ صفائی مجھ کو اچھی طرح یاد ہے جس میں اسکول اور کالج کے لڑکے خوشی خوشی شریک ہوتے تھے ۔ مجھکو افغانی صاحب کا وہ دور بھی یاد ہے اچھی طرح کہ بقر عید کے بعد جو شہر کا حشر ہوتا تھا لوگ اپنے گھر کے ایڈریس میں جانوروں کی اوجڑیوں کی نشانیاں رکھتے تھے کی جس گلی میں 3 اوجڑیاں پڑی ہوں وہ گلی ہماری ہے۔ اللہ اللہ کر کے وہ دور گیا اب خدارا وہ یاد نا دلائیں۔

بہت درست کہا آپ نے۔ اس پر غور کر لیں‌ بی بی۔
 
میر انیس

لائبریرین
انیس نے پانچ کام گنوائے ہیں جن میں سے بھی تین منصوبوں پر ابتدائی کام نعمت اللہ خان کے دور مین شروع ہوا تھا ۔ سچ کڑوا تو لگتا ہے پر تبدیل نہیں ہو سکتا ۔ نعمت اللہ خان نے گراؤنڈ بنایا،روڈ میپ اور فزیبلٹی رپورٹ بنائی اور کافی سارے کام مکمل کیے جو ادھورے رہے وہ بھی آدھے سے زیادہ تکمیل ہو چکے تھے ۔ مجھے ہرگز توقع نہین کہ آپ تعصب پرست لوگ نعمت اللہ کے کام کی تعریف کرو گے یا تسلیم کرو گے ۔ آپ کو ایسا کرنا بھی نہیں چاہیئے آخر ایم کیو ایم جیسی جماعت سے تعلق ہے تو ڈھٹائی کا مظاہرہ تو کرنا ہی ہے ۔ آپ لوگ تو "بارہ مئی" کو بھی نہیں مانتے ۔
نعمت اللہ خان کے خلاف تو ان کی نظامت مین ایم کیو ایم سازشیں کرتی رہی ہے ۔ صوبائی حکومت میں شامل وزراء ہمیشہ مشرف سے نعمت اللہ خان کو ہٹانے کا مطالبہ کرتے رہے ۔ اور آج زرداری سے مصطفٰی کمال کی نظامت بچانے کا مطالبہ کرتے ہیں ۔ کم از کم جماعت نے نہ اس وقت اور نہ آج اس طرح کی سازشیں کی ہین نہ بھیک مانگی ہے ۔
شاباش نعمت اللہ خان

چلئے بی بی آپ نے پانچ میں سے دو کام تو مانے کہ یہ مصطفٰے کمال کے دور میں ہوئے یعنی 40 فیصد تو آپ مان گئیں باقی ابھی بلدیہ ٹائون اورنگی ٹائون کا کام اور قصبہ کالونی میں پورے پہاڑ کو کاٹ کر جو سڑک نکالی ہے وہ ابھی آپ کو اور ماننا ہے، اب میرا آپ سے سوال ہے کہ آپ باقی کے تین کام جو آپ نے نہیں مانے انکا انکار کس دلیل کے تحت کر رہی ہیں ۔آپ ہم سے ایک طرف یہ کہ رہی ہیں کہ میرا تعلق جماعت سے نہیں دوسرے آپ جماعت کی کھل کر اس طرح حمایت بھی کر رہی ہیں آپ جماعت کے خلاف سازش کی بات کر رہی ہیں تو کیا آپ فاروق ستار کا دور بھول گئیں جب جمیعت کے کارکن گٹروں اور نالیوں میں پلاسٹک کے تھیلے پانی بھر کر پھنسادیا کرتے تھے تاکہ گٹر اُبل پڑیں اور وہاں کے حق پرست کونسلر بد نام ہوں ، جماعت نے جو ایم کیو ایم کے خلاف سازشیں کی ہیں کیا وہ کسی سے ڈھکی چھپی ہیں۔ اگر یہاں کراچی میں جماعت کو ایم کیو ایم بدنام کرتی ہے تو باقی سارے ملک میں تو جماعت ہر جگہ بھاری اکثریت سے کامیاب ہوجاتی ہے ۔ ہے نا۔ پلیز امت اخبار کا کام یہاں نہ کریں:shameonyou:
 
عین عین

لائبریرین
اس طرح کی بحثوں میں زور و شور سے حصہ لینے میں ملک و قوم کا وسیع تر مفاد مضمر ہے۔ :rolleyes:

نظامی بھای اس طرح‌کی بحثوں‌ سے کم از کم کسی کے ایکٹوورکر ہونے کا ثبوت تو مل رہا ہے ناں۔ پارٹی والے یوں‌ ہی تو نہیں‌ نیٹ پر اپنے آپ کو زندہ رکھنے کی ٹریننگ دے کر ماہانہ بھی دے رہے ہیں۔ آپ کو نہیں‌ معلوم؟ ارےےےےےے سب جانتے ہیں۔ کشمیر کے نام پر۔ اور دوسرے کاموں‌ کے لیے جو کچھ آتا ہے اس سے نیٹ یوز کرنا اور بھرپور پروپیگنڈہ کرنا سکھایا جاتا ہے۔ پھر باقاعدہ ماہانہ رقم بھی دی جاتی ہے۔ اکثر لوگ اپنائے ہوئے یہں‌ یہ طریقہ۔
 
عین عین

لائبریرین
آپ کو بہت غم ہے کہ آپ کے سوالات کے جوابات کئی جگہ پوچھنے پر نہیں‌ دیے گئے۔ ہمیں‌ بھی اس کا دکھ ہے بہت۔ چلیں‌ اب آپ ہمت کریں۔ ہم نے بھی آپ سے کئی باتیں‌ پوچھیں مگر وہ بے کار گئیں۔ ایک بار پھر کوشش کرتے ہیں۔ ویسے جس طرح‌ آپ جواب نہیں‌ دیتیں اسی طرح‌ دوسرا بھی اگنور کر دیتا ہے فضول سمجھ کر۔ ورنہ کیا بات کر نہں‌ آتی۔
ویسے ہم نے عرض کی تھی کہ کیا نعمت بھائی آتے مصطفا کے بعد تو وہ پچھلے ناظم کے کام روک کر نئے شروع کرتے؟ مصطفا نے نعمت کے کام (بقول آپے) آگے بڑھا کر جرم کیا؟
اور اگر کام پچاس فی صد تک نمعت کے تھے تو نعمت بھای نے احسان کیا؟ اسے رونے کا مقصد؟ کیا نعمت بھائی نے اکیلے یہ منصوبے بنائے تھے؟
اور کیا یہ صرف ان کے دماغ کی صلاحتیں تھیں۔ کوئی اور اگر نعمت بھائی کی جگہ ہوتا تو یہ کارنامے انجام نہیں‌ دے سکتا تھا؟؟؟؟؟؟؟ مطلب نعمت بھائی کی خوبی کیسے ظاہر ہو رہی ہے؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟ گھر سے لے کر آئے تھے۔ یہ منصوبے کوئی او ر نہیں‌ بنا سکتا تھا؟ ہی ہی ہی۔
اور کیا نعمت بھائی مصطفا کے بعد آتے تو اس کے شروع کیے گئے منصوبے مکمل کروا کے شریف بچے کی طرح سیدھے اور بھولے چنے منے کی طرح‌ مصطفا کے نام کی تختی لگادیتے؟ یا یہ وضاحت کرتے کہ بھائیو منصوبہ مصطفا کا تھا میں‌ نے تو بس آگے بڑھایا ہے۔ تو میرے شکر گزار مت ہونا۔ دیکھو یہ مصطفا بھائی کو داد دو۔ ان پر رحمت اور سلامتی بھیجو؟
اور آپ کا اعترض یہ تھا کہ صرف تختیاں‌ لگ رہی ہیںِ، کام نمعت کے ہیں۔ تو آپ ہی فرمائیے کہ تختی کس کی لگنی چاہیے؟ نعمت کی
جب کہ آپ اب یہ کہہ رہی ہیں‌ کہ کام کا آغاز ہوا تھا منصوبوں پر یا چند کاغذی شکل میں‌ تھے نعمت کے دور میں‌ جسے مصطفا کے دور میں‌ مکمل کیا جا رہا ہے۔ تو ظآہر ہے وہی اپنے نام کی تختی لگائیں‌ گے ناں۔ نعمت بعد کے ہوتے تو مصطفی کے نام کی لگادیتے؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟

ان پر بات کر لیں۔ مسئلہ سیدھا سا ہے۔ مگر ہارے رے ماضی کو تھامے ہوئے لوگ ایسا محسوس ہوتا ہے کہ انھیں‌ شدت سے احساس ہے کہ اب انھیں‌عوام منتخب نہیں‌کریں‌گے۔ جیسے کہ ماضی میں‌ کسی کے نہ ہونے پر اتفاق سے آ گئے تھے۔ ورنہ وہ بھی نہیں‌ آتے۔
مذکورہ سوالات کے جوابات عنایت کریں اگر مناسب معلوم ہو تو۔
غصہ نہیں‌ کیجیے گا۔ بحث آپ کیے جا رہی ہیں‌ ۔ اسی لیے بات نکل رہی ہے۔
 
عین عین

لائبریرین
مجھے ہرگز توقع نہین کہ آپ تعصب پرست لوگ نعمت اللہ کے کام کی تعریف کرو گے یا تسلیم کرو گے ۔ آپ کو ایسا کرنا بھی نہیں چاہیئے آخر ایم کیو ایم جیسی جماعت سے تعلق ہے تو ڈھٹائی کا مظاہرہ تو کرنا ہی ہے ۔ آپ لوگ تو "بارہ مئی" کو بھی نہیں مانتے ۔

ہم تو مانتے ہیں‌۔ بارہ مئی بھی۔ مگر آپ ہی لوگ نہیں‌ مانتے۔ آپ کو اسلحہ صرف متحدہ کےپاس نظر آیا۔ باقی لوگ تو بے چارے تھے ناں۔ یہ ڈھٹائی نہیں‌تو کیا ہے؟ تسلیم کریں کہ باقی جماعتیں‌ بھی اسلحہ لے کر نکلیں اور انھوں نے قتل و غارت گری کی۔ وہ کیا پرامن لوگ تھے؟
ان کے پاس فزکس، کیمیا، درودوسلام پر مبنی کتب تھیں؟ وہ کیا امن کے پیام بر تھے؟
تعصب کی حد ہے۔ اور جھوٹ اور مکاری کی بھی۔ وہ بھی کراس کر گئے ہو آپ لوگ۔
یہان‌ کئی ویڈیوز اور تصاویر دکھائی گئیں مگر آپ نے نہیں‌ مانا۔ جب تم نہ مانو تو ہم بھی کیوں‌ مانیں۔ جیسے کو تیسااااااااااااااااااا :)
 
Top