مشرف کیس کے فیصلے سے پہلے باہر نہیں جائیں گے۔اکرم شیخ

اسلام آباد : مشرف غداری کیس میں پراسیکیوٹر اکرم شیخ کا کہنا ہے کہ جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف 3مرتبہ عدالت پیش نہیں ہوئے ،تاہم عدالت نے انہیں ایک اور دن کا استثنا دیا ہے تو میں اس کا بھی احترام کرتا ہوں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ احمد رضا قصو ری کی جانب سے ذاتی حملے کے جواب میں کچھ نہیں کہوں گا لیکن نبی کریمﷺ کی سنت پر عمل کروں گا۔ اورمیں اپنی کوئی ذاتی بات میڈیا میں نہیں لاوں گا ۔ انہوں نے کہا کہمجھے وکالت کرتے 42 سال ہوگئے ہیں،میں دھمکیاں دینے والوں کو معاف کر چکا ہوں ، کسی دھمکی کو خاطر میں نہیں لاوں گا۔اکرم شیخ نے وضاحت کرتے ہو ئے کہا کہ ریاست کے معاملات سے میرا کوئی تعلق نہیںہے تاہم وثوق سے کہتاہوں مشرف کیس کے فیصلے سے پہلے باہر نہیں جائیں گے۔
http://www.naibaat.pk/?p=73196~5
 
Top