مشرف کا من پسند فیصلہ

اسلام آباد- سپریم کورٹ نے صدر مشرف کی اہلیت کے خلاف تمام درخواستیں خارج کر دیں -اٹارنی جنرل ملک محمد قییوم نے ایک غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کو بتایا کہ عدالت عظمی نے صدر مشرف کے صدارتی امیدوار کے طور پر اہل ہونے کے خلاف 5 اہم درخواستیں خارج کردیں ہیں- انہوں نے بتایا اس بارے مین ایک درخواست باقی رہ گئی ہے جس کی سماعت جمعرات کو ہوگئی-
 
زینب

محفلین
جب کسی کو صدر کی من پسند سپریم کورٹ پے اعتبار ہی نہیں تو مقدمہ کیسا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 
قیصرانی

لائبریرین
کہتے ہیں کہ جھوٹے کو گھر تک چھوڑ کر آنا چاہئے۔ اگر درخواست چلی گئی ہے تو پھر اس کی پیروی تو کریں۔ کم از کم جو پردہ سا سامنے ہے، وہ تو ہٹ جائے گا نا؟
 
شمشاد

لائبریرین
مجھے زینب کی بات سے مکمل اتفاق ہے کہ جب کسی کو صدر کی من پسند سپریم کورٹ پے اعتبار ہی نہیں تو مقدمہ کیسا اور کیسی پیروی؟
 
زینب

محفلین
سیدھی سی بات ہے صدر نے ایمرجنسی سپریم کورٹ کو بدلنے کے لیےع لگائی تاکہ اپنی مرضی سے سارے کیسسز کے فیصلے کروا سکے ۔۔۔۔۔۔۔سب جانتے ہیں اس سپریم کورٹ نے کیا فیصلہ دینا ہے پھر ٹایم ضائع کوئی کیوں کرے گا۔۔۔۔۔۔۔۔
 
موجودہ چیف جسٹس تو لگتا ہے کہ محکمہ صفائی میں ملازم رہے ہیں ، اس پھرتی اور تیزی کے ساتھ مقدمات کی صفائی اور چھانٹی کی ہے کہ حیران کر دیا ہے۔

ڈوگر صاحب کا نام ماشاءللہ انتہائی سیاہ حروف میں یاد رکھا جائے گا ان کی بیمثال کرپشن کی یاد میں۔
 
چھانٹی عدم پیروی کی بنا پر ہوئی ہے جناب

ڈوگر صاحب کی کرپشن کا کوئی ریفرنس وغیرہ؟
 
سرفراز

محفلین
سابق وزیر اعظم شوکت عزیز کے خلاف تحقیقات ، بیرون ملک جانے پر پابندی

انہیں ایک حساس ادارے کے کہنے پر انتخابات میں حصہ لینے اور بیرون ملک جانے سے روک دیا گیا ہے ۔ باخبر ذرائع نے القمر آن لائن کو بتایا کہ حساس ادارے نے شوکت عزیز کے بارے میں ایک جامع رپورٹ مجازحکام کو پیش کرتے ہوئے سٹیل ملز سیکنڈل گوادر پورٹ سیکنڈل حبیب بنک کی فروخت اور بار بار سٹاک ایکسچینج کے کریش کے بارے میں تفصیلی تحقیقات۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ماخذ، القمر آن لائن
http://www.alqamar.info/alqamarnews/news/123/ARTICLE/10985/2007-11-26.html
 
سرفراز

محفلین
نواز کی واپسی، سیاسی مستقبل کیا ہوگا؟

از شریف اور شہباز شریف کی سعودی حکومت پر بین الاقوامی عدالت انصاف کے ذریعے مقدمے کے خوف، سعودی حکومت یا مشرف کے ساتھ کسی غیر اعلانیہ ڈیل یا سعودی حکومت کے پاکستان پر دباو کے نتیجے میں پاکستان واپسی سے ملکی سیاست کے کئی نئے انداز سامنے آرہے ہیں۔ نواز اور شہباز شریف کی واپسی کے حوالے سے دیکھا جائے تو ہر لحاظ سے اس کا سب سے بڑا فائدہ تو یقینا یہی ہے کہ نواز شریف تو طویل عرصے سے ملک سے باہر تھے اور وطن آ کر ملکی سیاست میں آ کر اپنا کردار ادا کرنے کیلئے بے قرار تھے حتیٰ کہ اپنی جلاوطنی کے آخری مہینوں میں تو وہ وطن واپسی کیلئے ذہنی طور پر ہر قسم کے نتائج کا سامنا کرنے کیلئے تیار ہو چکے تھے لیکن انہیں اجازت نہ مل سکی۔ مسلم لیگ (ن) جس کا شریف فیملی کے جانے کے بعد بغیر کپتان کے جہاز والا حال تھا اب اس میں نئی روح پیدا ہو گئی ہے

اگرچہ امیدواروں کی نامزدگی اور انتخابات کے حوالے سے دیگر معاملات کو مکمل طور پر نہ دیکھ سکنے کے باوجود نواز شریف کی وطن میں موجودگی ہی ایک بڑی اہم بات ہو گی اور نواز شریف اور شہباز شریف ایک انتہائی موثر انتخابی مہم چلا سکیں گے جبکہ نواز شریف اور شہباز شریف کی واپسی سے دوسرا بڑا فائدہ سعودی عرب کو ہو گا جسے نواز شریف کی دوسری بار جلاوطنی کے باعث ن لیگ اور مختلف سیاسی حلقوں کی طرف سے تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔ اب ان کی واپسی سے سعودی عرب کی حکومت پاکستانی عوام کی نظر میں سرخرو ہو گی۔۔۔۔۔
ماخذ، القمر آن لائن
 
چھانٹی عدم پیروی کی بنا پر ہوئی ہے جناب

ڈوگر صاحب کی کرپشن کا کوئی ریفرنس وغیرہ؟

قیصرانی اس پر اس کے سوا اور کیا کہہ سکتا ہوں کہ

اس سادگی پر کون نہ مر جائے اے خدا

ملک عبدالقیوم اٹارنی جنرل کی کرپشن کا ریفرنس یاد پڑتا ہے آپ کو ؟؟

ڈوگر کی کرپشن زبان زد عام ہے اور شاید ہی کوئی ذی شعور ہو جو ڈوگر کو شریف اور کرپشن سے پاک سمجھتا ہو۔ کرپشن کی سب سے بڑی مثال عدلیہ پر شب خون والی شام فورا حلف اٹھا کر دی۔ اس کے بعد ڈوگر صاحب کے زریں خیالات ہیں کہ ملک بچانا اہم ہے آئین بعد کی بات ہے۔

ایک لمبی لسٹ ہے ان کے فیصلوں سے کرپشن کے ثبوت کی جو پھر کبھی سہی۔
 
دیکھتے ہیں کیا ہو تا ہے؟؟؟؟؟؟
 
محب تمہاری سادگی پر ہی تو میں فدا ہوں میرے بھائی

جہاں تک اس بات کا ذکر ہے کہ

سنی سنائی تو تمہارے اور میرے خلاف بھی بہت ہوگی۔ مفت میں‌کسی اور کے خیالات کی ترویج تو نہ کرو۔ شب خون والی بات جہاں تک رہی، تو اسی سابقہ عدلیہ نے سابقہ پی سی او کے تحت جب حلف اٹھایا تھا، تو اس کے بارے تم بھی اور ہم بھی چپ رہے تھے نا۔ ڈوگر چوہدری افتخار کے وقت سے سپریم کورٹ میں ہے نا؟ کیا کاروائی ہوئی تھی اس کے خلاف "سابقہ عدلیہ" کی طرف سے؟

باقی جہاں‌تک ذکر ہے میرے سوال کا، اس کا جواب تم نے یہ دیا

مل کر ایک دوسرے کی سادگی پر مرتے ہیں :rolleyes:
 
کوئی حوالہ ملے گا؟؟؟ ;)

Attorney General Justice (retd) Malik Qayyum, confirming his joining report, indicated that the new Chief Justice of the Supreme Court, Justice Abdul Hamid Dogar, worked hard on Justice Javed Iqbal as they were good friends

Qayyum said Justice Javed Iqbal had investigated the charges of alleged corruption against Justice Dogar and had declared him innocent. A government spokesman said Justice Javed Iqbal would deal with complaints against the media in his capacity as the PCP Chairman.

یہ سرکاری اٹاری جرنل کا بیان ڈوگر کے خلاف ریفرنس کی داستان کہہ رہا ہے۔
حوالہ ادھر سے
 
محب تمہاری سادگی پر ہی تو میں فدا ہوں میرے بھائی

جہاں تک اس بات کا ذکر ہے کہ

ڈوگر کی کرپشن زبان زد عام ہے اور شاید ہی کوئی ذی شعور ہو جو ڈوگر کو شریف اور کرپشن سے پاک سمجھتا ہو۔ کرپشن کی سب سے بڑی مثال عدلیہ پر شب خون والی شام فورا حلف اٹھا کر دی۔ اس کے بعد ڈوگر صاحب کے زریں خیالات ہیں کہ ملک بچانا اہم ہے آئین بعد کی بات ہے۔

سنی سنائی تو تمہارے اور میرے خلاف بھی بہت ہوگی۔ مفت میں‌کسی اور کے خیالات کی ترویج تو نہ کرو۔ شب خون والی بات جہاں تک رہی، تو اسی سابقہ عدلیہ نے سابقہ پی سی او کے تحت جب حلف اٹھایا تھا، تو اس کے بارے تم بھی اور ہم بھی چپ رہے تھے نا۔ ڈوگر چوہدری افتخار کے وقت سے سپریم کورٹ میں ہے نا؟ کیا کاروائی ہوئی تھی اس کے خلاف "سابقہ عدلیہ" کی طرف سے؟

باقی جہاں‌تک ذکر ہے میرے سوال کا، اس کا جواب تم نے یہ دیا

ایک لمبی لسٹ ہے ان کے فیصلوں سے کرپشن کے ثبوت کی جو پھر کبھی سہی۔

مل کر ایک دوسرے کی سادگی پر مرتے ہیں :rolleyes:

میرے خلاف تو سنی سنائی کوئی نہیں ہے اور میں نے تمہارے خلاف بھی کرپشن کی کوئی کہانی نہیں سنی کیوں تم مجھے اور خود کو ڈوگر جیسے کرپٹ بندے کی صف میں کھڑے کر رہے ہو ;)

باقی میرے بھائی پاکستان کے کس بندے پر کرپشن کے کیس پر فیصلہ اس کے خلاف سنایا گیا ہے ، یاد پڑتا ہے تمہیں کوئی ۔ زرداری جیسے افسانوی شہرت والے کرپٹ انسان پر بھی کرپشن ثابت نہیں ہو سکت تو ڈوگر تو بہت چھوٹی مچھلی ہے۔ ڈوگر کے بارے میں بہت سے ثقہ لوگوں کی بات بتا رہا ہوں تمہیں باقی تمہیں اگر ڈوگر کی امانت اور دیانت کا یقین ہے تو بھائی تمہارے لیے دعا ہی کر سکتا ہون۔

ویسے وسیم اکرم کے جوئے کی پوری قوم گواہ ہے مگر کبھی سنا ہے کہ اس پر ثابت ہوا ہو کیس ;)

سابقہ عدلیہ کے وہ جج جنہوں نے پی سی او کے تحت حلف اٹھایا تھا انہوں نے بھی اس وقت غلط کیا تھا مگر انہوں نے اپنی غلطی کا کفارہ شاندار طریقے سے ادا کردیا اور یہ اسلام کا مسلم اصول ہے کہ جب کوئی کسی غلطی کا کفارہ ادا کردے تو اس کی پرانی غلطیوں کو نہیں دہرایا کرتے کیونکہ وہ غلطیاں معاف ہو جاتی ہیں۔

دوسرا عدلیہ ازخود اپنے ہی ججوں کے خلاف نوٹس نہیں لے سکتی تاآنکہ کہ ان کے خلاف کوئی ریفرنس بھیجا جائے جیسے صدر نے چیف جسٹس چوہدری افتخار کے خلاف بھیجا اور تمام تر مشینری کا زور لگا کر بھی اس مرد آہن کو توڑ نہ سکا اور دوبارہ بحالی کے بعد ایک شرمناک فعل کے ذریعے اتارا جس پر پورے ملک سمیت تمام دنیا میں مشرف پر لعنت ملامت ہو رہی ہے۔
 
قیصرانی

لائبریرین
یہ سرکاری اٹاری جرنل کا بیان ڈوگر کے خلاف ریفرنس کی داستان کہہ رہا ہے۔
حوالہ ادھر سے

شکریہ پیارے بھائی، آپ نے جو الفاظ‌بڑے کر کے لکھے، اسی فقرے کا اگلا حصہ بغیر کسی کامے وغیرہ کے کچھ یوں‌تھا، نیلے رنگ میں

Qayyum said Justice Javed Iqbal had investigated the charges of alleged corruption against Justice Dogar and had declared him innocent.

مزید کیا کہوں، الٹا مجھے ہی شرمندگی ہو رہی ہے کہ آپ نے کسی کے خلاف ثبوت دیتے دیتے اس کے حق میں دے دیا
 
قیصرانی

لائبریرین
میرے خلاف تو سنی سنائی کوئی نہیں ہے اور میں نے تمہارے خلاف بھی کرپشن کی کوئی کہانی نہیں سنی کیوں تم مجھے اور خود کو ڈوگر جیسے کرپٹ بندے کی صف میں کھڑے کر رہے ہو ;)

باقی میرے بھائی پاکستان کے کس بندے پر کرپشن کے کیس پر فیصلہ اس کے خلاف سنایا گیا ہے ، یاد پڑتا ہے تمہیں کوئی ۔ زرداری جیسے افسانوی شہرت والے کرپٹ انسان پر بھی کرپشن ثابت نہیں ہو سکت تو ڈوگر تو بہت چھوٹی مچھلی ہے۔ ڈوگر کے بارے میں بہت سے ثقہ لوگوں کی بات بتا رہا ہوں تمہیں باقی تمہیں اگر ڈوگر کی امانت اور دیانت کا یقین ہے تو بھائی تمہارے لیے دعا ہی کر سکتا ہون۔

ویسے وسیم اکرم کے جوئے کی پوری قوم گواہ ہے مگر کبھی سنا ہے کہ اس پر ثابت ہوا ہو کیس ;)

سابقہ عدلیہ کے وہ جج جنہوں نے پی سی او کے تحت حلف اٹھایا تھا انہوں نے بھی اس وقت غلط کیا تھا مگر انہوں نے اپنی غلطی کا کفارہ شاندار طریقے سے ادا کردیا اور یہ اسلام کا مسلم اصول ہے کہ جب کوئی کسی غلطی کا کفارہ ادا کردے تو اس کی پرانی غلطیوں کو نہیں دہرایا کرتے کیونکہ وہ غلطیاں معاف ہو جاتی ہیں۔

دوسرا عدلیہ ازخود اپنے ہی ججوں کے خلاف نوٹس نہیں لے سکتی تاآنکہ کہ ان کے خلاف کوئی ریفرنس بھیجا جائے جیسے صدر نے چیف جسٹس چوہدری افتخار کے خلاف بھیجا اور تمام تر مشینری کا زور لگا کر بھی اس مرد آہن کو توڑ نہ سکا اور دوبارہ بحالی کے بعد ایک شرمناک فعل کے ذریعے اتارا جس پر پورے ملک سمیت تمام دنیا میں مشرف پر لعنت ملامت ہو رہی ہے۔
اس طرح‌بات کرو تو کچھ مزہ بھی آئے۔ تمہاری پوسٹس سے شکر ہے کہ اب جذباتیت کا پہلو ہٹتا جا رہا ہے اور دوبارہ عقلی رنگ غالب آتا جا رہا ہے :rolleyes:
 
ساجداقبال

محفلین
مزید کیا کہوں، الٹا مجھے ہی شرمندگی ہو رہی ہے کہ آپ نے کسی کے خلاف ثبوت دیتے دیتے اس کے حق میں دے دیا
کاش آپ یہ والی لائنیں بھی پڑھ لیتے کہ جسٹس ڈوگر کس ”احسان عظیم“ کے بدلے میں یہ ”محنت“ کر رہے تھے۔

Top