مشرف مخالفین کو مبارکباد [اگلے 5 سال زرداری کے تحت انجوائے کریں]

مہوش علی

لائبریرین
الیکشن میں کامیابی پر آپ لوگوں کو بہت بہت مبارک باد۔

اب اگلے 5 سال زرداری کی حکمرانی میں انجوائے کرنے میں یقینا آپ کو بہت لطف آئے گا۔
 
زیک

مسافر
مشرف کے حامیوں کو بھی بہت مبارک کہ مشرف کے کرتوتوں نے ہی پاکستان کو یہاں تک پہنچایا ہے۔
 
مہوش علی

لائبریرین
مشرف کے حامیوں کو بھی بہت مبارک کہ مشرف کے کرتوتوں نے ہی پاکستان کو یہاں تک پہنچایا ہے۔

لول :)۔ بہت اچھا زیک۔ میں نے آپکا یہ جواب انجوائے کیا۔

بہرحال میرے نزدیک زمینی حقائق یہ ہیں کہ اگر مشرف صاحب کی جگہ میں ہوتی اور اپنے صدق دل سے پاکستان کو ٹھیک کرنا چاہتی، مگر پھر جمہوریت کے نام پر میرے ہاتھ باندھ دیے جاتے کہ آپ نے اسمبلی میں موجود انہی کند ہتھیاروں کو وزراء بنانا ہے اور اسی کرپٹ سسٹم میں رہتے ہوئے حکومت کرنی ہے۔۔۔ تو شاید میرے کرتوت بھی مشرف صاحب سے زیادہ اچھے نہ ہو پاتے۔

بہرحال مشرف مخالفین کو مشرف صاحب کے آنے سے پہلے کل 4 مرتبہ [دو دو دفعہ نواز اور بی بی] کا تجربہ ہو چکا تھا۔ اسکے بعد بھی انہوں نے اپنے کرتوتوں کی وجہ سے پھر زرداری کو اگلے 5 سال کے لیے اپنے اوپر مسلط کیا ہے۔ لگتا ہے کہ اب اللہ انہیں یہ 5 سال انجوائے کروائے گا۔
 
اعجاز

محفلین
مہوش۔ مشرف مخالفین کو چھوڑیں ۔
اپنا دماغ مشرف کو اپنے کرتوت کی سزا سے بچانے کے لیے صرف کریں ۔ ورنہ پھر اٹارنی جنرل' شیخ رشید اور چوہدری شجاعت رہ جائیں گے :grin:
اور پھر آرٹیکل 6 ;)
 
مہوش علی

لائبریرین
اعجاز،

یہ تو بہت نا انصافی کی بات ہے کہ آپ لوگ اصل ٹاپک کو تبدیل کر رہے ہیں۔ اگر مشرف کے کرتوتوں پر آپ کو اتنا ہی دھیان ہے تو اس کے لیے ایک الگ لڑی کھول لیجئے، مگر یہاں جو انجوائےمنٹ چل رہی ہے اُسے کیوں ختم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں؟
 
اعجاز

محفلین
مہوش ۔ ذرا غور سے دیکھیں‌ یہ پانی نہیں‌ ہے ۔ روح افزا ہے
مشروب مشرق :grin:

اور یہ اصل میں جواب ہے ۔ آپ جو بے پر کی اڑا رہیں ہیں اس کا :)
 
محسن حجازی

محفلین
جناب مشرف صاحب کا زوال بھی تو آنا ہی تھا۔۔۔۔ فاتحہ ہوجائے!
لیکن مشرف صاحب نے انتخابات میں دھاندلی نہ کر کے قوم کی بڑی خدمت کی ہے۔۔۔۔ طنز نہیں حقیقت ہے۔ اور اس کے لیے کم سے کم میں تو تشکر محسوس کر رہا ہوں۔
 
مہوش علی

لائبریرین
مہوش ۔ ذرا غور سے دیکھیں‌ یہ پانی نہیں‌ ہے ۔ روح افزا ہے
مشروب مشرق :grin:

اور یہ اصل میں جواب ہے ۔ آپ جو بے پر کی اڑا رہیں ہیں اس کا :)

لیجئے میں نے کون سی بے پر کی اڑا دی؟ کیا یہ کوئی افسانہ ہے کہ مشرف مخالفین کی کوششوں سے آخر کار قوم کو یہ پھل مل رہا ہے کہ اگلے 5 سال وہ زرداری کی حکمرانی کے تحت انجوائے کرنے والی ہے٫؟ تو جب یہ ایک حقیقت ہے تو آپ کو پھر بے پر کی کیوں نظر آ رہی ہے؟
 
اعجاز

محفلین
جی ۔ بجا فرمایا ۔ لیکن فوجیوں کو انکی اوقات میں رکھنے کے لیے کچھ تو کرنا ہوگا۔ آرٹیکل 6 پلیز
 
اعجاز

محفلین
ابھی تک تو فسانہ ہی ہے ۔ وزیراعظم زرداری
امین فہیم ۔ شاہ محمود۔ یوسف رضا گیلانی اور اعتزاز بھی ہیں
 
مہوش علی

لائبریرین
اعجاز، آپ تو خواہ مخواہ میں ہی اس انجوائے منٹ کے رنگ میں بھنگ ڈال رہے ہیں۔ وزیر اعظم چاہے کوئی بنے مگر مشرف صاحب کے مخالفین کی مہربانیوں سے زرداری صاحب پردے کے سامنے یا پیچھے قوم کو اگلے 5 خوب انجوائے منٹ کروانے والے ہیں۔
اب اس بات سے آپ کہاں تک بھاگنے والے ہیں۔
ویسے سیریسلی، کیا آپ نے یہ محاورہ سنا ہے:
"چلے تھے نمازیں بخشوانے، الٹے روزے گلے پڑ گئے"۔

میں نے تو پہلے ہی وارن کر دیا تھا کہ پاکستان کا جمہوری سسٹم ایسا ہے کہ ہر دفعہ، بار بار، چار چار دفعہ کے تجربوں کے باوجود بھی ٹاپ کلاس لٹیرے کرپٹ لوگ اسمبلیوں میں پہنچ سکتے ہیں۔
 
مہوش علی

لائبریرین
میرا سوال کیا آپ نے 8 سال دور مشرفیہ کو انجوائے کیا؟

ناں ناں ساجد صاحب، موضوع پھر تبدیل ہو رہا ہے۔ اگر شروع ہی کرنا ہے تو یہ بتائیں کہ کیا آپ نے اس سے بھی پہلے بی بی کے دو ادوار اور نواز کے دو ادوار انجوائے کیے تھے یا نہیں؟

تو کیا ان 4 ادوار کی انجوائے منٹ اتنی تھی کہ آپ کو اس کی کمی محسوس ہونے لگی اور اب آپ پھر راضی ہیں کہ زرداری صاحب آپکو اگلے 5 سال تک انجوائے کرواتے رہیں؟
 
ساجداقبال

میں تو اسوقت منا تھا۔ :) ۔۔۔سچی بات بتاؤں مجھے پاکستانی سیاست بالکل نہیں پسند۔ میں نے تو ووٹ تک نہیں‌ڈالا۔ میری بس ایک ہی خواہش ہے عدلیہ بحال ہو۔ زرداری سے اتنی ہی نفرت جتنی شریف اور مشرف سے۔ بہرحال میری دعا ہے کہ اگر زرداری بھی ہو اگلے پانچ سال تو اللہ اسمیں پاکستان کیلیے بہتری رکھے۔ اٰمین
 
اعجاز

محفلین
نواز شریف کے دو ادوار تو انجوائے کیے ہی تھے۔ اب اپ نے نہیں‌ ماننا ہے تو اس کا کیا کر سکتے ہیں۔
مشرف کے لیے آرٹیکل 6 ہو جائے تو پھر انصاف کے تقاضے پورے ہوں اب۔
 
زیک

مسافر
ناں ناں ساجد صاحب، موضوع پھر تبدیل ہو رہا ہے۔ اگر شروع ہی کرنا ہے تو یہ بتائیں کہ کیا آپ نے اس سے بھی پہلے بی بی کے دو ادوار اور نواز کے دو ادوار انجوائے کیے تھے یا نہیں؟

تو کیا ان 4 ادوار کی انجوائے منٹ اتنی تھی کہ آپ کو اس کی کمی محسوس ہونے لگی اور اب آپ پھر راضی ہیں کہ زرداری صاحب آپکو اگلے 5 سال تک انجوائے کرواتے رہیں؟

58(2)b کو خوب انجوائے کیا تھا۔
 
زیک

مسافر
بہرحال میرے نزدیک زمینی حقائق یہ ہیں کہ اگر مشرف صاحب کی جگہ میں ہوتی اور اپنے صدق دل سے پاکستان کو ٹھیک کرنا چاہتی، مگر پھر جمہوریت کے نام پر میرے ہاتھ باندھ دیے جاتے کہ آپ نے اسمبلی میں موجود انہی کند ہتھیاروں کو وزراء بنانا ہے اور اسی کرپٹ سسٹم میں رہتے ہوئے حکومت کرنی ہے۔۔۔ تو شاید میرے کرتوت بھی مشرف صاحب سے زیادہ اچھے نہ ہو پاتے۔

کیا آپ بھی مشرف ہی کی طرح میں میں کرتیں؟
 
ظفری

لائبریرین
میرا نہیں خیال کہ مشرف کو ہٹانا ممکن ہوگا ۔ نواز اور بینظیر کی وطن واپسی کوئی اور ہی کہانی سنا رہی ہے ۔ کسی در پردہ طاقت نے کوئی سیٹ اپ پہلے سے ہی کیا ہوا ہے ۔ نواز شریف کا مشرف سے استعفیٰ کا تقاضا یا کوئی اور ایسا ہی بیان سب سیاسی شعبدہ بازیاں ہیں ۔ ایک دوسرے کو ملک کا سیکورٹی رسک قرار دینے والے اگر آج ایک دوسرے کی بانہوں میں بانہیں دالے بیٹھے ہیں تو مشرف سے کیا دشمنی ہے ۔ در پردہ قوت سب کو برابر سے بٹھا کر کھلانا چاہتی ہے ، جس کے لیئے سب تیار ہیں ۔ بینظیر کا قتل ، سارے سیٹ اپ سے باہر ہوا ۔ جس میں کوئی اور ملوث ہے ۔ مگر سیٹ اپ کو خراب نہیں ہونے دیا گیا ۔ اگر کوئی اور بات ہوتی تو پاکستان کی تاریخ میں " ایسے شفاف " الیکشن کبھی دیکھنے میں آتے ۔ ;)
 
Top