سترھویں سالگرہ مشاعرہ 2022

مشاعرے كے کامیاب انعقاد پر منتظمین کو مبارکباد اور تمام سامعین کا شکریہ ! احباب سے مل کر اور ان کا كلام سن کر بہت خوشی ہوئی . شرکا کی تعداد بہت کم تھی . شاید میٹنگ لنک کچھ اور پہلے بنا کر دے دیا جاتا تو اور لوگ شریک ہو سکتے تھے . بہر حال ، نشست خوب رہی .
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
واه سب کو ایک ساتھ دیکھ کر بہت اچھا لگا۔۔۔۔اپنے کمزور حافظے کے باعث میں پھر چوک گئی۔

یادداشت کی بحالی کے لیے کچھ نسخے بتائیں آپ لوگ:cry:
نہار منہ سات دانے بادام جو رات کو پانی میں بھگو کر رکھ چھوڑے ہوں۔
اب یہ ذمہ داری ہم پہ مت ڈال دیجئیے گا کہ ہم یاد کروایا کریں آپ کو بادام پانی میں بھگونا۔ کیونکہ ہم نے اپنی یاداشت بحال رکھنے کے لئے یہ ذمہ داری کسی اور کو سونپ رکھی ہے
 
محمل ابراہیم

ہاہاہاہاہاہا بالکل منہ کی بات کہی آپ نے
 
محمل ابراہیم

لائبریرین
مشاعرے كے کامیاب انعقاد پر منتظمین کو مبارکباد اور تمام سامعین کا شکریہ ! احباب سے مل کر اور ان کا كلام سن کر بہت خوشی ہوئی . شرکا کی تعداد بہت کم تھی . شاید میٹنگ لنک کچھ اور پہلے بنا کر دے دیا جاتا تو اور لوگ شریک ہو سکتے تھے . بہر حال ، نشست خوب رہی .
جی
 
علی وقار

محفلین
تکنیکی معاملات تو رفتہ رفتہ دور ہو سکتے ہیں تاہم مجموعی طور پر مجھے مشاعرہ بہت اچھا لگا۔ شعرائے کرام کا شکریہ اور منتظمین کی کاوشوں کو بھی سلام۔
 
صابرہ امین

لائبریرین
واه سب کو ایک ساتھ دیکھ کر بہت اچھا لگا۔۔۔۔اپنے کمزور حافظے کے باعث میں پھر چوک گئی۔

یادداشت کی بحالی کے لیے کچھ نسخے بتائیں آپ لوگ:cry:
یہ 10AM کی بات ہم نے جان بوجھ کر بار بار کی تاکہ کسی کا حافظہ جواب نہ دے جائے۔ پر ہونی کو کون روک سکا ہے اس دنیا میں۔ ہم سب آپ کو سننے سے محروم رہے۔ پیاری محمل ، ان شا اللہ اگلی بار آپ ضرور شرکت کیجیے گا۔
 
صابرہ امین

لائبریرین
مشاعرہ کا کامیاب انعقاد جن لوگوں کی مسلسل کوششوں کا نتیجہ تھا ان سب کو اس کاوش کی مبارکباد۔ سامعین اور احباب کی موجودگی کا شکریہ۔ شرکت کر کے بہت اچھا لگا۔ اگرچہ خلیل بھائی اور عاطف بھائی کی کمی محسوس ہوئی۔ اصلاح سخن سے بھی مزید نئے شعرا شامل ہوتے تو اچھا رہتا۔ پہلے مشاعرے سے کم ہلچل محسوس ہوئی۔ محفل پر کچھ مستقل مصروفیت کے باعث زیادہ آنا نہیں ہوتا یا اکثر جلدی میں آنا ہوتا ہے اس لیے ہو سکتا ہے کہ غلط محسوس ہو رہا ہو۔ بہرحال اردو زبان کی ترقی میں شاعری لازمی جزو رہی ہے تو اس کی ترویج کی ہر کوشش کو میں حصہ ڈالنا اور سراہنا ایک ذمہ داری لگتا ہے۔
 
میم الف

محفلین
افسوس ہے کہ میں شرکت نہ کر سکا۔
لیکن اس دفعہ پہلے سے بھی بہتر انعقاد کیا گیا، ماشاءاللہ
بستی بستی گاؤں گاؤں رب سے لگا کر لو چلیے
ایسے مشاعرے سال میں ایک دو بار سے زیادہ ہو چلیے
 
محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
میری تو رائے ہے کہ سالانہ مشاعرے کے لیے ایک دن مختص کر لیا جائے۔ جیسا کہ ہر سال جولائی کے آخری ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب۔ اس طرح کسی بھی دوست کو مغالطہ بھی نہیں رہے گا اور اپنے کاموں میں سے وقت بھی نکال پائے گا۔
باقی جیسے احباب مشورہ دیں۔
 
محمل ابراہیم

لائبریرین
یہ 10AM کی بات ہم نے جان بوجھ کر بار بار کی تاکہ کسی کا حافظہ جواب نہ دے جائے۔ پر ہونی کو کون روک سکا ہے اس دنیا میں۔ ہم سب آپ کو سننے سے محروم رہے۔ پیاری محمل ، ان شا اللہ اگلی بار آپ ضرور شرکت کیجیے گا۔
ان شاءاللہ
 
یاسر شاہ

محفلین
افسوس ہے کہ میں شرکت نہ کر سکا۔
لیکن اس دفعہ پہلے سے بھی بہتر انعقاد کیا گیا، ماشاءاللہ
بستی بستی گاؤں گاؤں رب سے لگا کر لو چلیے
ایسے مشاعرے سال میں ایک دو بار سے زیادہ ہو چلیے
اس مشاعرے کی امتیازی خصوصیات میں سےجہاں کچھ نئے شاعروں کی شرکت اور ایک نئے ناظم مشاعرہ کی خوبصورت میزبانی اور اعجاز صاحب کا باقاعدہ اپنا خوبصورت کلام سنانا تھی وہیں انتظامیہ کی اس مشاعرے میں عدم شرکت اور ابھی تک روداد والی لڑی سے بائیکاٹ کرنا بھی ہے۔مشاعرے کے اس کامیاب انعقاد نے انتظامیہ کو عضو _معطل ثابت کر دیا۔یعنی وہ حال ہے کہ بقول شخصے:
ہونا نہ ہونا اپنا برابر ہے دوستو!
ہم تم یوں رہ گئے ہیں کہ ہم تم نہیں رہے

اور واقعی یہ وہ مقام ہے کہ انتظامیہ کو چاہیے کہ انتظام ان کو سونپ کر کہ جن کے ہونے نہ ہونے سے فرق پڑتا ہے باقاعدہ الگ ہو جائے کیونکہ مقصود تو اردو کی خدمت ہی ہے اور خیر خواہی کا تقاضہ بھی یہی ہے۔
 
Top