فاتح
لائبریرین
ساجد بھائی! یہ اتفاق نہیں اعجاز ہے۔فاتح بھائی ، یہ محض اتفاق ہے یا کچھ اور کہ اس بلے نے بھی سفید (کرتہ) پہن رکھا ہے اور بھیگا ہونے کے باعث ٹانگیں بھی چُوڑی دار ہو گئی ہیں۔اور یہ تو مقدس کی مہربانی ہے کہ صنفِ مذکر کو مسکین کہہ دیا ورنہ خواتین سے تو ایسی توقع ہی نہیں کی جا سکتی
![]()

ویسے اس خاکے میں ہماری پیرانہ سالی کا جو رنگ بھرا گیا ہے اس کے عقب میں آپ ہی کا کارخانۂ رنگسازی ہے جہاں سے سفید رنگ کی بالٹیاں لا لا کر ہماری زلفوں پر انڈیلی گئی ہیں۔
اگرچہ میں نے ادب سے سلام کرنے کی بات نہیں کی تھی لیکن اگر ایسا ممکن ہے تو یہ بھی کیا جا سکتا ہے۔
غالب کے مداحین بشمول آپ کے کہیں مائنڈ ہی نہ کر جائیں۔