1. اردو ویب کے سالانہ اخراجات کی مد میں فراخدلانہ تعاون پر احباب کا بے حد شکریہ نیز ہدف کی تکمیل پر مبارکباد۔ مزید تفصیلات ملاحظہ فرمائیں!

    $500.00
    اعلان ختم کریں

جون ایلیا ::::: مسکنِ ماہ و سال چھوڑ گیا ::::: Jon Elia

طارق شاہ نے 'پسندیدہ کلام' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏اپریل 1, 2016

  1. طارق شاہ

    طارق شاہ محفلین

    مراسلے:
    10,616
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Bookworm


    [​IMG]
    غزل
    مسکنِ ماہ و سال چھوڑ گیا
    دِل کو اُس کا خیال چھوڑ گیا

    تازہ دم جسم و جاں تھے فُرقت میں
    وصل، اُس کا نِڈھال چھوڑ گیا

    عہدِ ماضی جو تھا عجب پُرحال !
    ایک وِیران حال چھوڑ گیا

    ژالہ باری کے مرحَلوں کا سفر
    قافلے، پائمال چھوڑ گیا

    دِل کو اب یہ بھی یاد ہو، کہ نہ ہو !
    کون تھا، کیا ملال چھوڑ گیا

    میں بھی اب خود سے ہُوں جواب طلب
    وہ مجھے، بے سوال چھوڑ گیا

    جون ایلیا
     
    • زبردست زبردست × 2
  2. شیزان

    شیزان لائبریرین

    مراسلے:
    6,469
    موڈ:
    Cool
    تازہ دم جسم و جاں تھے فُرقت میں
    وصل اُس کا، نِڈھال چھوڑ گیا

    عمدہ انتخاب شاہ جی
    خوش رہیئے
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  3. طارق شاہ

    طارق شاہ محفلین

    مراسلے:
    10,616
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Bookworm
    بہت نوازش پزیرائیِ انتخاب پر
    بہت شاد رہیں
    :)
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1

اس صفحے کی تشہیر