مسجد میں جوتی چور سے جوتی بچانے کا انوکھا طریقہ:

نیلم

محفلین
مسجدوں میں جہاں لوگ آکے عبادت کرتے ہیں اور اللہ سوہنے سے ثواب کما کر جاتے ہیں وہاں سے کچھ لوگ جن کے مقدر میں وہاں سے بھی جوتیاں لکھی ہوتی ہیں وہاں سے نمازیوں کی جوتیاں اٹھا لے جاتے ہیں ،،،

جوتی بچانے کا طریقہ آپ مسجد میں جب جائیں تو اپنے جوتے کو ایک جگہ نہ رکھیں بلکہ جوتی کا ایک پاؤں کہیں اور رکھیں تو دوسرا کہیں اور اس طرح چور کو جب جوتی کے دونوں پاؤں ایک جگہ نہیں ملیں گے تو ایک پاؤں کو نہیں اٹھائے گا کیونکہ جوتی کا دایاں یابایاں پاؤں اس کیلئے بے کار ہے جب آپ نماز سے فارغ ہوں تو آپ نے چونکہ خود دونوں ہاؤں دو مختلف جگہوں پر رکھا ہے تو آپ کو معلوم ہے آپ جوتی کا ایک پاؤں ادھر سے اٹھائیں اور دوسرا دوسری جگہ سے اور آرام سے جوتوں سمیت گھر جائیے اور اگر آپ کو یہ نسخہ کام دے تو نمازوں میں دعا کیجئے گا ۔شکریہ

بشکریہ آصف خلیل صاحب۔
 
محمداحمد

لائبریرین
اس بات سے کسی کی کہی ہوئی ایک بات یاد آگئی۔

بتایا گیا : نماز پڑھتے وقت اگر جوتے آگے رکھے ہوں تو نماز نہیں ہوتی۔

جواب ملا : اگر نماز پڑھتے وقت جوتے پیچھے ہوں تو جوتے نہیں ہوتے۔ :)
 
arifkarim

معطل

تو جوتی دائیں یا بائیں طرف رکھ لیں۔
 
arifkarim

معطل
مسجدوں میں جہاں لوگ آکے عبادت کرتے ہیں اور اللہ سوہنے سے ثواب کما کر جاتے ہیں وہاں سے کچھ لوگ جن کے مقدر میں وہاں سے بھی جوتیاں لکھی ہوتی ہیں وہاں سے نمازیوں کی جوتیاں اٹھا لے جاتے ہیں ،،،

جوتی بچانے کا طریقہ آپ مسجد میں جب جائیں تو اپنے جوتے کو ایک جگہ نہ رکھیں بلکہ جوتی کا ایک پاؤں کہیں اور رکھیں تو دوسرا کہیں اور اس طرح چور کو جب جوتی کے دونوں پاؤں ایک جگہ نہیں ملیں گے تو ایک پاؤں کو نہیں اٹھائے گا کیونکہ جوتی کا دایاں یابایاں پاؤں اس کیلئے بے کار ہے جب آپ نماز سے فارغ ہوں تو آپ نے چونکہ خود دونوں ہاؤں دو مختلف جگہوں پر رکھا ہے تو آپ کو معلوم ہے آپ جوتی کا ایک پاؤں ادھر سے اٹھائیں اور دوسرا دوسری جگہ سے اور آرام سے جوتوں سمیت گھر جائیے اور اگر آپ کو یہ نسخہ کام دے تو نمازوں میں دعا کیجئے گا ۔شکریہ

بشکریہ آصف خلیل صاحب۔
چور اتنا بھی بیوقوف نہیں ہوتا۔ وہ ایک جوتا لیکر دوسرے کی ضرور تلاش کرے گا۔
 
عسکری

معطل
شادی کے دن دولہے کی سالیاں جوتا چوری کر جاتی ہیں یہ ایک رسم ہے
جمعے کے دن کون سالے یہ رسم نبھاتے ہیں؟:laugh:
 
محمداحمد

لائبریرین
چور اتنا بھی بیوقوف نہیں ہوتا۔ وہ ایک جوتا لیکر دوسرے کی ضرور تلاش کرے گا۔

جی بے وقوف تو عموماً صاحبِ پاپوش ہی ہوتے ہیں۔ اور اُس وقت زیادہ لگنے گتے ہیں جب اپنے غائب ہوجانے والے جوتوں کی بدولت مسجد کے وہ گوشے بھی دیکھ رہے ہوتے ہیں جہاں اس سے پہلے اُن کا گزر بھی نہیں ہوا ہوتا۔ :)
 
شمشاد

لائبریرین
الحمد للہ یہ وبا یہاں نہیں ہے۔ یہاں جوتا چوری نہیں ہوتا۔

ہاں کبھی کبھار ایسا ہو جاتا ہے کہ ایک جیسے جوتےہوں تو جوتا بدل جاتا ہے لیکن وہ اگلی نماز یا اس سے اگلی نماز میں پھر بدل جاتا ہے۔
 
Top