مسجد اقصی اور یونیسکو کا فیصلہ!

ربیع م

محفلین
یونیسکو کا فیصلہ، قبلہ اول کا اسلامی اور عرب تشخص بحال!

غزہ،18؍اکتوبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)حال ہی میں اقوام متحدہ کے ادارہ برائے سائنس وثقافت یونیسکو نے مسلمانوں کے تیسرے مقدس ترین مقام اور پہلے قبلہ مسجد اقصیٰ اور دیوار براق جسے یہودی دیوار گریہ کے طور پر جانتے ہیں کو مسلمانوں کے مذہبی مقامات قرار دیا تو صہیونی اس فیصلے پر سخت سیخ پا ہوئے ہیں۔یونیسکو کے فیصلے کا مطلب صرف مسجد اقصیٰ ہی نہیں بلکہ اس سے ملحقہ تمام مقامات جن میں باب الرحمہ، باب المغاربہ، اس کا راستہ، مسجد کی مغربی دیوار، صحن براق اور دیگر تمام مقامات مسجد اقصیٰ کے جزو لازم ہیں جنہیں کسی صورت میں مسجد اقصیٰ سے علاحدہ نہیں کیا جاسکتا۔ اسرائیل نے پانچ جون 1967ء کو بیت المقدس اور مسجد اقصیٰ پرقبضہ کرتیہوئے مسلمانوں کے مقدس مقام کی عرب اور اسلامی شناخت سلب کرنے کی سازش کی تھی مگر حال ہی میں یونیسکو نے ایک بار پھر قبلہ اول کو اس کی عرب شناخت لوٹانے کا اعلان کیا ہے۔گوکہ یونیسکو کے فیصلے پر اسرائیل سیخ پا ہے اور یہودی لابی نے فیصلے کو قبول نہیں کیا ہے مگر اس فیصلے نے قبلہ اول پریہودیوں کے ملکیت کے دعوے کو باطل قرار دینے پر مہر تصدیق ثبت کردی ہے۔

یونیسکو کا جرات مندانہ فیصلہ:جس میں یہودیوں کے قبلہ اول پر ملکیت کے حق کو باطل قرار دیا گیا ساتھ ہی یہ واضح کردیا گیا کہ قبلہ اول صرف اور صرف مسلمانوں کا تاریخی مذہبی مقام ہے اس میں باب الرحمہ، باب المغاربہ(مراکشی دروازہ) مغربی دیوار اور صحن براق بھی شامل ہیں۔ یہ سب کے سب قبلہ اول کے جزو لا ینفک ہیں۔ پانچ جون 1967ء کے بعد صہیونی ریاست نے قبلہ اول کے اسٹیٹس کو تبدیل کرنے کے لیے جتنے بھی اقدامات کیے ہیں وہ سب باطل ہیں۔

صہیونی ریاست کی طرف سے احتجاج:یونیسکو کے فیصلے کے رد عمل میں صہیونی ریاست نے یونیسکو کے ساتھ ہرطرح کے تعاون کو ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ نیتن یاھو کا کہنا ہے کہ یونیسکو قبلہ اول کو مسلمانوں کا مقدس مقام قرار دے کر اپنا آئینی اسٹیٹس کھو چکی ہے۔اسرائیلی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ یونیسکو القدس سے یہودیوں کا تعلق ختم کرنے کی سازش کررہی ہے۔ اسرائیل کی سیاسی شخصیات نے یونیسکو کے فیصلے کو 70 سال کا خطرناک ترین فیصلہ قرار دیا اقوام متحدہ کی جانب سے یونیسکو کے فیصلے کی پیروی کے بجائے موجودہ اسٹیٹس کو برقرار رکھے پر زور دیا ہے۔ عرب لیگ نے اپنے رد عمل میں یونیسکو کے فیصلے کو فلسطینیوں کے القدس پرحق کو ثابت کرنے کی طرف اہم پیش رفت قرار دیا فلسطینی نمائندہ تنظیموں نے فیصلے کو سیاسی فتح اور قبلہ اول پر فلسطینیوں کے حق کی زندہ مثال قراردیا۔

یونیسکو کا قبلہ اول کے بارے میں یہ پہلا فیصلہ نہیں:سنہ 1928ء میں برطانوی حکومت نے وائیٹ بک جاری کی جس میں لکھا گیا کہ مسجد اقصیٰ ، اس کی مغربی دیوار اور آس پاس کے تمام مقامات صرف مسلمانوں کی ملکیت ہیں۔ سنہ 1967ء کے بعد اسرائیل نے مسلمانوں کو دیوار براق کے قریب جانے سے روک دیا تھا صحن براق کو توسیع دینے کی کوششوں کے دوران فلسطینی اوقاف کی اراضی اور املاک پر بھی قبضہ کیا گیا۔ اور اب اسرائیل قبلہ اول کو زمانی اور مکانی اعتبار سے تقسیم کرنے کی سازشوں میں مصروف ہے اس سب کے باوجود ایک بار پھر مسجد اقصیٰ اور اس کے ملحقہ مقامات اپنی عربی شناخت کی طرف پلٹ رہے ہیں۔

ماخذ
 

ربیع م

محفلین
مسلمانو‌ں کی حماقت ہی کا ذکر کر رہا تھا
الحمدللہ
بالکل اس بات میں متفق ہوں کہ مسلمان احمق ہیں۔
احمق ہونے کی وجہ میں اختلاف ہو سکتا ہے!!!
کیونکہ ان جیسے فیصلوں پر اظہار خوشی حماقت ہی ہو گی کہ اس جیسے ہزار فیصلوں سے بھی صیہونیوں کا کچھ بگڑنے والا نہیں۔
محض ایک اخلاقی سی فتح ضرور کہا جا سکتا ہے، یہی وجہ ہے کہ صیہونیوں نے اس فیصلہ کو روکنے کی کافی کوشش کی!
 
مدیر کی آخری تدوین:
اور اسلامی شناخت سلب کرنے کی سازش کی تھی مگر حال ہی میں یونیسکو نے ایک بار پھر قبلہ اول کو اس کی عرب شناخت لوٹانے کا اعلان کیا ہے۔گوکہ یونیسکو کے
یک بار پھر مسجد اقصیٰ اور اس کے ملحقہ مقامات اپنی عربی شناخت کی طرف پلٹ رہے ہیں۔
مارے گئے۔
بدر بھائی، سچی بات تو یہ ہے کہ ہمارا خوش ہونا بنتا نہیں۔ محمدِ عربیﷺ ہمارے رسول سہی مگر اہلِ عرب کو تو ہم پھوٹی آنکھ نہیں بھاتے۔ زیک نے خدا جانے کیوں احمق کہا ہے مگر مجھے لگتا ہے کہ اگر قبلۂِ اول کی عرب شناخت ہی بحال ہونی ہے تو پھر ہم واقعی احمق ہیں۔
 

ربیع م

محفلین
مارے گئے۔
بدر بھائی، سچی بات تو یہ ہے کہ ہمارا خوش ہونا بنتا نہیں۔ محمدِ عربیﷺ ہمارے رسول سہی مگر اہلِ عرب کو تو ہم پھوٹی آنکھ نہیں بھاتے۔ زیک نے خدا جانے کیوں احمق کہا ہے مگر مجھے لگتا ہے کہ اگر قبلۂِ اول کی عرب شناخت ہی بحال ہونی ہے تو پھر ہم واقعی احمق ہیں۔
1000فیصد متفق!
 

ربیع م

محفلین
مارے گئے۔
بدر بھائی، سچی بات تو یہ ہے کہ ہمارا خوش ہونا بنتا نہیں۔ محمدِ عربیﷺ ہمارے رسول سہی مگر اہلِ عرب کو تو ہم پھوٹی آنکھ نہیں بھاتے۔ زیک نے خدا جانے کیوں احمق کہا ہے مگر مجھے لگتا ہے کہ اگر قبلۂِ اول کی عرب شناخت ہی بحال ہونی ہے تو پھر ہم واقعی احمق ہیں۔


اليونسكو: الأقصى تراث إسلامي خالص
الجزیرۃ ٹی وی چینل کے مطابق یونیسکو نے اقصی کو خالص اسلامی ورثہ قرار دیا ہے، العربیہ نے بھی عرب ورثہ کی بجائے اسلامی ورثہ کے لفظ استعمال کئے ہیں۔
لیکن اس کے ساتھ ساتھ اگر عملی حوالے سے دیکھا جائے تو آپ کی بات درست ہے،اور عرب قومیت کی بنیاد پر ہی اس مسئلہ کو ہمارے عرب بھائیوں کی جانب سے پیش کیا جاتا ہے جو کہ اس مسئلہ کیلئے سم قاتل ہے!
 
یونیسکو کے فیصلے کے رد عمل میں صہیونی ریاست نے یونیسکو کے ساتھ ہرطرح کے تعاون کو ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ نیتن یاھو کا کہنا ہے کہ یونیسکو قبلہ اول کو مسلمانوں کا مقدس مقام قرار دے کر اپنا آئینی اسٹیٹس کھو چکی ہے۔اسرائیلی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ یونیسکو القدس سے یہودیوں کا تعلق ختم کرنے کی سازش کررہی ہے۔ اسرائیل کی سیاسی شخصیات نے یونیسکو کے فیصلے کو 70 سال کا خطرناک ترین فیصلہ قرار دیا اقوام متحدہ کی جانب سے یونیسکو کے فیصلے کی پیروی کے بجائے موجودہ اسٹیٹس کو برقرار رکھے پر زور دیا ہے
یہود adverse possession کو برقرار رکھنا چاہتے ہیں۔ جب ان کا سب سے مقدس مقام کوتل ان کی رسائی میں ہے اپنا گریہ و زاری وہاں کر سکتے ہیں منتیں اڑس سکتے ہیں تو باقی مقامات مقدسہ کا قبضہ کس لیے چاہیے !
 

سید عاطف علی

لائبریرین
اس فیصلے کے مضمرات اور ممکنات کیا کیا ہو سکتے ہیں ؟
مطلب یہ کہ اس فیصلے سے کیا ہو سکتا ہے جہ اب تک نہیں ہو رہا تھا اور اب ہوسکے گا؟
مسجد کی ایڈمن اس فیصلے کی کس حد تک پاسداری کرے گی ؟
 

ربیع م

محفلین
اس فیصلے کے مضمرات اور ممکنات کیا کیا ہو سکتے ہیں ؟
مطلب یہ کہ اس فیصلے سے کیا ہو سکتا ہے جہ اب تک نہیں ہو رہا تھا اور اب ہوسکے گا؟
مسجد کی ایڈمن اس فیصلے کی کس حد تک پاسداری کرے گی ؟
میرے ذاتی خیال میں اس فیصلے کی ایک کاغذی پرزہ سے زیادہ حیثیت نہ ہو گی۔
ایک اخلاقی فتح ضرور کہہ سکتے ہیں!!
بہرحال واقف حال لوگ زیادہ بہتر رائے دے سکتے ہیں۔
 

سید عمران

محفلین
مارے گئے۔
بدر بھائی، سچی بات تو یہ ہے کہ ہمارا خوش ہونا بنتا نہیں۔ محمدِ عربیﷺ ہمارے رسول سہی مگر اہلِ عرب کو تو ہم پھوٹی آنکھ نہیں بھاتے۔ زیک نے خدا جانے کیوں احمق کہا ہے مگر مجھے لگتا ہے کہ اگر قبلۂِ اول کی عرب شناخت ہی بحال ہونی ہے تو پھر ہم واقعی احمق ہیں۔
رپورٹ میں مسلمانوں، مذہبی اور تقدس کے الفاظ بھی ہیں ۔ ان میں سے صرف عرب لے کر پریشان کیوں ہورہے ہیں؟؟؟
اگر عرب ہم سے تعصب کررہے ہیں تو برا کررہے ہیں۔۔۔
لیکن برائی کا بدلہ برائی سے دے کیا ہم بھی ان جیسے نہیں بن رہے ہیں؟؟؟
پھر ہم میں اور ان میں کیا فرق ہوا؟؟؟
اگر کوئی فرق نہیں تو ان کی برائی کو بھی برا نہ کہیں!!!
 
Top