مسجد اقصی اور مسجد صخریٰ (Dome of the Rock)

ش

شوکت کریم

مہمان
ذیل میں دی گئی تصاریر دو نہایت ہی محترم مساجد کی ہیں ۔ کیا آپ بتا سکتے ہیں کہ ان میں سے مسجد اقصیٰ کی تصویر کون سی ہے ؟
ان میں سے ایک تصویر مسجد اقصٰی یعنی بیت المقدس کی ہے اور دوسری مسجد صخری یا قبۃ‌ اسخرٰی یا Dome of the Rock کی ہے۔ اگر سنہری گنبد والی تصویر مسجد اقصٰی کی ہے تو کیا دوسری تصوریر مسجد صخرٰی کی ہے۔ اور اگر نہیں تو پھر عام طور پر تصاویر میں مسجد صخریٰ (Dome of the Rock ) کو مسجد اقصیٰ کہہ کر کیوں پیش کیا جاتا ہے ؟ گو کہ دونوں مساجد ایک ہی کمپلییکس میں‌واقع ہیں مگر ہیں الگ الگ اور دونوں‌ کی تاریخ بھی الگ الگ ہے ؟
اور آپ تیسری تصوریر میں دونوں مساجد میں فرق دیکھ سکتے ہیں ؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟

masjidaqsaam2.jpg
domeoftherockdn9.jpg
domemasjiduv9.jpg
 
قیصرانی

لائبریرین
ایک بار ایک دوست نے بتایا تھا کہ کسی کتاب میں‌ انہوں‌ نے پڑھا تھا کہ ڈوم آف راک اور مسجد اقصٰی دونوں مسجد اقصٰی کی چار دیواری کے اندر موجود ہیں۔ اس لئے یہ غلط فہمی شاید پیدا ہو جاتی ہو؟
 
ش

شوکت کریم

مہمان
جی ہاں مگر اس غلط فہمی کا کتنا نقصان ہے اس پر غور کریں۔ مسجد اقصٰی یا بیت المقدس یا قبلہ اول یہ عین وہی جگہ ہے جہاں یہودی ہیکل سلیمانی تعمیر کرنا چاہتے ہیں۔
اس بارے میں دو تین آرا پائی جاتی ہیں۔ ایک تو یہ کہ باقاعدہ منصوبے کے تحت ڈوم آف دی راک کی تصاویر کو مسجد اقصٰی بنا کر پیش کیا جا رہا ہے تاکہ بعد میں‌جب اس تخریبی منصوبے پر عمل کیا جائے تو کسی کو اعتراض‌نہ ہو گا کہ لوگوں‌کی نظر میں بیت المقدس تو اپنی جگہ پر موجود ہے۔
دوسرے یہ کہ تیسری تصویر میں‌جو ساری جگہ نظر آ رہی ہے وہ سب قبلہ اول میں‌شامل ہے۔ مطلب کہ کہیں بھی کوئی تخریب قبلہ اول میں‌تخریب کے مترادف ہے۔ اس صورت میں‌ بھی عام لوگ یہی سمجھتے رہیں گے کہ قبلہ اول تو اپنی جگہ موجود ہے مگر درحقیقت اس میں تخریب ہو چکی ہو گی۔
اس بارے میں نیٹ پہ کافی مواد موجود ہے تھریڈ کھولنے کا مقصد یہی ہے کہ زیادہ سے زیادہ لوگوں تک یہ بات پہنچے کہ آنے والی نسلوں تک صحیح‌بات پہنچانا ہمارا فرض ہے۔
 
arifkarim

معطل

اعتراض؟ بھائی اب تو اسرائیلی پورے یروشلم پر قابض ہیں۔ اس پر تو کسی مسلمان ملک نے سوائے چنداں دھمکیوں کہ ابھی تک تو کچھ نہیں کیا! اب اگر وہ بیت المقدس کو واپس اپنا سلیمانی مندر بنانا چاہتے ہیں تو مسلمان سوائے نعرے بازیوں ‌اور بم دھماکوں ‌کے اور کر بھی کیا سکتے ہیں؟ :rolleyes:
 
شکریہ آپ نے ساتھ میں بھائی تو لکھا ! نہ نہ بات یہ نہیں بات یہ ہے کہ یہ غلط فہی جو دانستہ یا نادانستہ پھیلی ہوئی ہے اس سے آگاہی ہونی چاہئے۔ باقی جہاں‌تک مسلمانوں‌کے کچھ کرنے کا تعلق ہے تو آپ اس غلط فہمی میں‌مت رہئے کہ جو کچھ کرنا ہے ہم جو اس وقت مسلمان ہونے کے دعوے دار ہیں‌ہم ہی نے کرنا ہے۔ دین اللہ کا ہے سلطنت اللہ کی ہے اور کچھ بعید نہیں کہ جب ہم اس ذمہ داری سے عہدہ برا نہ ہو پائیں‌گے تو اللہ سبحان و تعالٰی کسی اور قوم کو اپنے دین کی خدمت کیلئے چن لیں جیسا کہ اس سے پہلے ہوتا چلا آیا ہے۔ ٹھیک ہے ہم سے وہ حق خدمت ادا نہیں‌ہو رہا جو کہ حق ہے مگر پھر بھی اللہ کے فضل و کرم سے قبلہ اول قائم ہے اور ان شاء اللہ قائم ہی رہے گا۔۔۔
 
Top