مسئلہ ہے کہ سوچتا ہوں بہت۔۔۔ محمد بلال اعظم

محمد بلال اعظم

لائبریرین
السلام علیکم
Large Intestine کی سرجری کے بعد پہلی باقاعدہ غزل۔۔۔۔ شاید کسی قابل ہو۔۔۔ تنقید اور اصلاح کے لئے

مسئلہ ہے کہ سوچتا ہوں بہت

واقعہ ہے کہ مر گیا ہوں میں
دکھ تو یہ ہے کہ حادثہ نہیں ہے

مسئلہ ہے کہ سوچتا ہوں بہت
سوچتا ہوں کہ مسئلہ نہیں ہے

آپ نے زندگی گزاری ہے
آپ نے سوچا، کیا خدا نہیں ہے

حبس دل میں اداس موسم کا
اور نکلنے کا راستہ نہیں ہے

تیرا کوئی ترے علاوہ نہیں
یعنی تیرا بھی سلسلہ نہیں ہے

زندگی دائرہ بنی ہے مگر
زندگی تیرا دائرہ نہیں ہے

کئی آوازیں میرے اندر ہیں
اور باہر بھی تخلیہ نہیں ہے

بادشاہ تُو، فقیر میں ہوں، آ
مجھ میں خوفِ مکالمہ نہیں ہے

میرا رشتہ ازل سے ہے خدا سے
اِس سے بڑھ کر تو سلسلہ نہیں ہے

موجِ خوں سے الجھ گیا تھا بلال
جانتا تھا کہ راستہ نہیں ہے

 

سید عاطف علی

لائبریرین
اللہ تعالی کامل شفا دے آپ کو ۔
مجھے لگتا ہے بحر اور دریف میں ہم آہنگی نہیں اس لیے اوزان کو قابو میں رکھنے میں اکثر بندشیں کمزورہوگئیں ہیں۔ باقی غزل تو اچھی ہے۔
خدا کا الف گر نا اچھا محسوس نہیں ہو رہا۔
 
Top