کاشفی

محفلین
مزار قائد کا تقدس پامال ،انتظامیہ بے بس یا بے حس؟
194980_55853662.jpg

بعض افراد کی گنبد پر چڑھنے کی کوشش،کئی نوجوان تالاب میں نہاتے رہے تقریباً دو لاکھ سے زائد افراد نے حاضری دی ، کچھ نے یہ حرکت کی،پروجیکٹ منیجر
کراچی(اسٹاف رپورٹر)یوم آزادی کے موقع پر مزار قائد پر شہریوں کی بڑی تعداد نے حاضری دی جس میں سےبعض افراد نے طوفان بدتمیزی برپا کردیا اور مزار کےتقدس کو پامال کرنیکی کوشش کی ۔بدھ کے روز یوم آزادی کے سلسلے میں مزار قائد پر تقریباً ڈیڑھ لاکھ افراد نے حاضری دی ۔جن میں سے اکثریت نے اپنے قائد سے عقیدت کا اظہار کرتے ہوئے مزار قائد پر فاتحہ خوانی کی مگر کچھ افراد نے مزار قائد کے فواروں کو تالاب سمجھ کر ان میں نہانا شروع کردیا اور ان کی دیکھا دیکھی دیگر افراد بھی فواروں میں نہانے کیلئے کود پڑے جبکہ چند نوجوانوں نے مزار قائد کے گنبد پر بھی چڑھنے کی کوشش کی جنہیں سیکورٹی والوں نے روک دیا ۔شہریوں کی جانب سے مزار کے احاطے میں نصب فواروں میں نہانے اور مزار قائد کے گنبد پر چڑھنے والوں کو روکنے میں مزار کی انتظامیہ ناکام رہی۔ مزار قائد کے پروجیکٹ منیجر میجر ریٹائرڈ اطہر کا کہنا ہے کہ مزار قائد پر یوم آزادی کے روز تقریباً دو لاکھ سے زائد افراد نے حاضری دی ۔جب عوام کی اتنی بڑی تعداد ہو اور چند لوگ یہ حرکت کریں تو روکنا ممکن نہیں ہوتا۔جب لوگ فواروں میں نہانے لگے تو کچھ دیر بعد سب کو نکال دیا گیا تھا اس کے بعد دوبارہ یہ واقعہ رونما نہیں ہوا۔
 
Top