مزارات پر ناچنا کیا یہی اسلامی معاشرہ ہے

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

فہیم

لائبریرین
میرے علم میں نہیں کہ دس محرم کو کوئی ڈھول پیٹ کر ناچتا ہے یہ نرالا دعویٰ بھی آپ ہی نے کیا ہے آپ ہی اسے ثابت کریں۔

کیا کبھی دس محرم پاکستان میں نہیں‌ گزرا آپ کا؟
اور یہ دعویٰ نہیں حقیقت ہے۔
آپ تو اس بات پر ایسے انجان بن رہے ہیں جیسے آپ کے علم میں ہی نہیں۔
اور اگر واقعی نہیں۔ تو میرے لیے حیرت کا مقام ہے کہ آپ باتیں تو ایسے کررہے ہیں جیسے آپ کے پاس معلومات کا ذخیرہ اکٹھا ہو اور یہ اتنی کھلی بات آپ کو معلوم نہیں۔
 
میں پوری ذمہ داری سے بات کر رہا ہوں کہ میں نے کبھی دس محرم کو ڈھول پیٹنا اور ناچنا گانا نہیں دیکھا لاہور کا ہی رہنے والا ہوں اور دس محرم کا جلوس ہمارے علاقے میں سے ہو کر ہی گذرتا ہے۔۔ ۔ افسوس کے ساتھ کہہ رہا ہوں کہ آپ یا تو سنی سناےئ بات کررہے ہیں یا جہالت پر مبنی جھوٹ کو پھیلا رہے ہیں۔
 
فہیم

لائبریرین
سنی سنائی بات کیسے ہوسکتی ہے۔
جبکہ یہ بچپن سے دیکھتا آرہا ہوں۔
کبھی کراچی میں جلوس دیکھ لیے گا۔

اور دوسری بات مزارات پر ڈھول پیٹ کر ناچنا۔
تو یہ غلط ہے اور اسے غلط ثابت کرنے کے لیے کسی دلائل کی ضرورت نہیں۔

بلکہ اگر کسی بڑی ہستی کا مزار ہے تو وہاں تو آپ کو اور احترام کے ساتھ جانا چاہیے۔
شور شرابہ کرنا تو ویسے ہی غلط ہے۔
اور اگر قبرستان میں کیا جائے تو اور زیادہ غلط۔
اور کسی بڑی ہستی کے کے مزار پر کیا جائے تو مزید غلط۔
 
غلط اور گناہ مترادف الفاظ نہیں ہیں۔۔ ۔ ۔ آپ اسے شوق سے غلط کہئے مجھے کوئی اعتراض نہیں لیکن گناہ کہنے کیلئے شریعت سے اسکا ثبوت چاہیئے۔
 
فہیم

لائبریرین
غلط اور گناہ مترادف الفاظ نہیں ہیں۔۔ ۔ ۔ آپ اسے شوق سے غلط کہئے مجھے کوئی اعتراض نہیں لیکن گناہ کہنے کیلئے شریعت سے اسکا ثبوت چاہیئے۔

اور ایک غلط کام کو جب اچھا بلکہ بہت اچھا مان کر کیا جائے تو۔ آپ کی نظر میں شاید یہ ثواب کا کام ہوتا ہوگا۔
 
آپ نہ جانے کیا کہہ رہے ہیں ۔ ۔ بھائی میں نے کہاں لکھا ہے کہ یہ بڑے ثواب کا کام ہے۔ ۔ ۔ میں نے تو فقط یہ کہا ہے کہ یہ گناہ نہیں ۔ ۔ درست یا غلط یا مناسب اور نامناسب کہا جاسکتا ہے لیکن گناہ اور ثواب والی کہانی نہیں ہے۔ ۔ ۔
شائد کہ اتر جائے ترے دل میں مری بات:)
 
ش

شوکت کریم

مہمان
غلط اور گناہ مترادف الفاظ نہیں ہیں۔۔ ۔ ۔ آپ اسے شوق سے غلط کہئے مجھے کوئی اعتراض نہیں لیکن گناہ کہنے کیلئے شریعت سے اسکا ثبوت چاہیئے۔

ایک بات روز روشن کی طرح عیاں ہوتی ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ پھر اس کا بھی ثبوت چاہیے !!!!

کیا دور جاہلیت کے بعد کسی نے کعبہ کا طواف تالیاں‌ بجا کر یا ڈھول بجا کر کیا ہے ؟؟؟؟

کیا نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے روضہ مبارک پر کسی نے ڈھول بجا کر رقص کر کے سلام پیش کیا ؟؟؟

مگر ہم دیکھتے ہیں‌کہ ہندو برادری اپنے مندروں میں دیوی دیوتاؤں کے سامنے ڈھول، تاشے اور سنکھ بجا کر اور رقص‌ کر کے عبادت کرتے ہیں !!!

تو پھر دیکھ لیں کہ اس عمل کی مشابہت کن کے اعمال سے ملتی جلتی ہے۔
 
dxbgraphics

محفلین
آپ نہ جانے کیا کہہ رہے ہیں ۔ ۔ بھائی میں نے کہاں لکھا ہے کہ یہ بڑے ثواب کا کام ہے۔ ۔ ۔ میں نے تو فقط یہ کہا ہے کہ یہ گناہ نہیں ۔ ۔ درست یا غلط یا مناسب اور نامناسب کہا جاسکتا ہے لیکن گناہ اور ثواب والی کہانی نہیں ہے۔ ۔ ۔
شائد کہ اتر جائے ترے دل میں مری بات:)

لفظوں کا ہیر پھیر۔۔۔۔۔۔۔ ;)
 
خرم شہزاد خرم

لائبریرین
۔۔۔۔۔۔۔۔ ذرا تصویر غور سے دیکھیں جو صاف پتہ چلتا ہے کہ شاید ان لوگوں کو غسل کے فرائض کا بھی پتہ نہ ہو

شکل سے یہ سب کچھ پتہ چل جاتا ہے ذرہ میری شکل دیکھ کر بتائیں مجھے کون کون سے فرائض کا پتہ ہے اور کون کون سے کا نہیں پتہ :)
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top