مزاح برائے تاوان

میری بعض دفعہ آنکھیں لال ہوجاتی ہیں لیکن نیند نہیں آتی پھر مجبوراً گولی لینی پڑتی ہے
مجھے تقریبا دو سال پہلے ایک ڈاکٹر نےنیند کی میڈیسن دی تھی مہینے کے لیےحالانکہ وہ مسئلہ معدے کا تھا۔ لیکن مجھے زندگی میں کسی چیز پہ ڈیپینڈنس بہت بری لگتی ہے۔ بس نیند اگر چند دن نہیں بھی آتی تو sleep-debt اکٹھا ہو کے ٹھیک آ بھی جاتی ہے۔ اس پہ مزید کام کرنے کی بھی کسی حد تک ضرورت تو ہے لیکن گولی لیے رکھنا دیر پا سولیوشن تو نہ ہوا نا۔ آپ بھی احتیاط کرنا ابھی اتنی ینگ ایج میں بہت ساری چیزیں انسان لے لیتا ہے لیکن ان کے سائیڈ افیکٹس بھی خود ہی بھگتنے ہوتے ہیں۔
 
دو الفاظ سے نکلا ہے:
رات + جاگ
رتجگا یعنی رات کو جاگنا۔ خاص طور پرتب استعمال ہو رہا ہوتا ہے جب کوئی فرینڈ ز یا کزنز وغیرہ مل کر ہلا گلا کر رہے ہوں اور سوئیں نہیں۔ ہم لوگ بھی تو محفل پہ ایسا ہی کچھ کر رہے تھے اتنے دن۔ 😅
 
اے خان

محفلین

اچھا، علم میں اضافہ ہوا
شکریہ
 
اے خان

محفلین
مجھے تقریبا دو سال پہلے ایک ڈاکٹر نےنیند کی میڈیسن دی تھی مہینے کے لیےحالانکہ وہ مسئلہ معدے کا تھا۔ لیکن مجھے زندگی میں کسی چیز پہ ڈیپینڈنس بہت بری لگتی ہے۔ بس نیند اگر چند دن نہیں بھی آتی تو sleep-debt اکٹھا ہو کے ٹھیک آ بھی جاتی ہے۔ اس پہ مزید کام کرنے کی بھی کسی حد تک ضرورت تو ہے لیکن گولی لیے رکھنا دیر پا سولیوشن تو نہ ہوا نا۔ آپ بھی احتیاط کرنا ابھی اتنی ینگ ایج میں بہت ساری چیزیں انسان لے لیتا ہے لیکن ان کے سائیڈ افیکٹس بھی خود ہی بھگتنے ہوتے ہیں۔
مجھے ایک مسئلہ ہے شاید کسی اور کے ساتھ بھی ایسا ہو ،
میں جاگتے ہوئے خیالی پلاؤ بناتا رہتا ہوں اور گھنٹے لگ جاتے ہیں اور معلوم ہی نہیں رہتا
بہت بچگانہ سے خیال ہوتے ہیں جیسے میرے پاس بہت سے پیسے آرہے ہیں میں گاؤں گاؤں جاکر غریب ڈھونڈ رہا ہوں کسی کے لیے گھر بنا رہا ہوں کسے کو نقدی دے رہا ہوں کچھ ایسی فلمیں چل رہی ہوتی ہیں
 
خاص طور پرتب استعمال ہو رہا ہوتا ہے جب کوئی فرینڈ ز یا کزنز وغیرہ مل کر ہلا گلا کر رہے ہوں اور سوئیں نہیں۔ ہم لوگ بھی تو محفل پہ ایسا ہی کچھ کر رہے تھے اتنے دن۔ 😅
اچھا، علم میں اضافہ ہوا
شکریہ
ویسے میری یہ اوپر والی تفصیل اضافی تھی ، یہ بتانا مقصود تھا کہ ہلہ گلہ کرنے کی کوشش وغیرہ کر رہے ہیں۔۔۔😅

یاز صاحب کی طرف انٹرنیٹ اور کچھوے کی ریس چل رہی ہے، اس لیے آپ کو اگلا شعر رتجگے پہ میں ہی سنا دیتی ہوں اور اس بار آسان والا ہے:

پا کر بھی تو نیند اڑ گئی تھی
کھو کر بھی تو رت جگے ملے ہیں
(احمد ندیم قاسمی)
 
مجھے ایک مسئلہ ہے شاید کسی اور کے ساتھ بھی ایسا ہو ،
میں جاگتے ہوئے خیالی پلاؤ بناتا رہتا ہوں اور گھنٹے لگ جاتے ہیں اور معلوم ہی نہیں رہتا
بہت بچگانہ سے خیال ہوتے ہیں جیسے میرے پاس بہت سے پیسے آرہے ہیں میں گاؤں گاؤں جاکر غریب ڈھونڈ رہا ہوں کسی کے لیے گھر بنا رہا ہوں کسے کو نقدی دے رہا ہوں کچھ ایسی فلمیں چل رہی ہوتی ہیں
یہ خیال بچگانہ نہیں، بس دن میں کوئی وقت رکھنا چاہیے جو می-ٹائم ہو جس میں آپ اپنے خیالوں کی رو کو بہنے دو۔ ہمیشہ فوکسڈ موڈ اچھا نہیں ہوتا اور ڈفیوز موڈ کے بھی اپنے ہی فضائل ہیں۔ بس اگر اس کو دن میں سکیجوئیل کر لیں تو رات میں سوچیں شاید کچھ کم ہو جائیں۔اس کے علاوہ میں تو کئی سالوں سے یوگا بھی کرتی ہوں۔۔۔لیکن مسئلہ بس سوچوں کا ہی نہیں ہمیشہ۔ بس کئی دفعہ بلاوجہ ہی نیند نہیں آتی تو نہیں آتی۔
 
اے خان

محفلین
ویسے میری یہ اوپر والی تفصیل اضافی تھی ، یہ بتانا مقصود تھا کہ ہلہ گلہ کرنے کی کوشش وغیرہ کر رہے ہیں۔۔۔😅

یاز صاحب کی طرف انٹرنیٹ اور کچھوے کی ریس چل رہی ہے، اس لیے آپ کو اگلا شعر رتجگے پہ میں ہی سنا دیتی ہوں اور اس بار آسان والا ہے:

پا کر بھی تو نیند اڑ گئی تھی
کھو کر بھی تو رت جگے ملے ہیں
(احمد ندیم قاسمی)
واہ زبردست ایسے اشعار
 
میں آرٹیکل سمجھنے کی کوشش کرتا ہوں آپ ہوسکے تو یوگا کے بارے میں کچھ سمپل سا بتائیں
یوگا ویسے تو مائنڈ،باڈی، سول کی الائنمنٹ ہے اس کے پرچارک یہ کہتے ہیں۔ لیکن، دماغ پہ منفی اثرات بھی کچھ سائیکولوجسٹ اور کچھ اس تجربے سے زیادہ دیر گزرنے والے بتاتے پائے گئے ہیں۔
اگر میں اپنی بات کروں تو میں بس اسے ایک فزیکل ایکسرسائز کے طور پر کرنے کی کوشش ہی کرتی ہوں اب۔ یوں سمجھیں کہ دن کے بیس منٹ یوگا میٹ پہ گزارنے ہیں، اور انسٹرکٹر بس ایک ہی follow کی ہے پچھلے پانچ چھے سال میں۔ یہ اس کا یوٹیوب چینل ہے۔
 
ظفری

لائبریرین
میری بعض دفعہ آنکھیں لال ہوجاتی ہیں لیکن نیند نہیں آتی پھر مجبوراً گولی لینی پڑتی ہے
رات کو نیند کا نہ آنا واقعی ایک بہت بڑا مسئلہ ہے ۔ اس سے زندگی ڈسٹرب ہوجاتی ہے ۔ بہت سے عوامل ہوسکتے ہیں ۔انہیں دیکھیں اور ان کے حل کا کوئی سدباب سوچیں تو شاید مسئلہ حل ہوسکتا ہے ۔
 
کیا خیال ہے ایک نیند کے موضو ع پر بھی لڑی نہ بنا دی جائے ۔ ! :thinking:
پہلے تو اس لڑی میں خوش آمدید!
اور دوسرا یہ کہ چونکہ محفل برخاست ہو رہی ہے تو ہرممکنہ موضوع جس پہ بات ہو سکے لڑی ہونی چاہیے تاکہ سبھی احباب کے تجربات سے میکسمم سیکھ کے یہاں سے رخصت ہو پائیں۔
 
Top