مزاح برائے تاوان

اے خان

محفلین
ایک تو سری دیوی رہ گئی (شاید فوت ہو جانے کی وجہ سے).
اور دپیکا و انوشکا ڈائریکٹری میں شمولیت سے محروم رہیں۔
وگرنہ یہ ایک جامع اور مکمل اور مبنی بر انصاف فہرست ہے، جس میں کسی ناری کو شمولیت سے محروم نہ رکھا گیا۔
ہاں کچھ نام رہ گئے عالیہ کیوٹ سی
ہاں ودیا بالن
 
حقوقِ مرداں کی پرچارک
یونہی ذہن میں آیا کہ اس پر بھی کچھ بات کروں۔ میں خود روز مرہ زندگی میں زیادہ تر حقوق مرداں کی پرچارک وغیرہ کے طور پر جانی جاتی ہوں اور اس کی وجہ بھی وہی ہے جو حقوق نسواں والی ہے۔ یعنی کچھ معاملات میں عورتوں کے بنیادی حقوق سلب ہو رہے ہیں اور کچھ معاملات میں مردوں کے۔ میں مردوں کے خلاف نہیں ہوں، بلکہ اتفاق سے لڑکیوں میں پلنے بڑھنے کی بجائے معاملہ ذرا الٹ ہی رہا ہے کیونکہ گھر میں میں اور امی ہی خواتین تھے، باقی سارے تقریبا چھے آدمی اور اب سسرال میں بھی کچھ ملتی جلتی پروپورشن ہے۔ مردوں پر بھی چند معاملات میں معاشرے کا ہاتھ ضرورت سے زیادہ سخت ہے اور عورتیں بھی ان معاملات میں خواہ مخواہ کا امتحان بننا پسند کرتی ہیں حالانکہ ایسی کوئی بات ہونی تو نہیں چاہیے۔ ففٹی ففٹی آئیڈئیلی نہیں بھی ہو سکتا تو بھی دونوں جانب سے کنٹریبیوشن ہونی چاہیے ہر معاملے میں، کسی میں ایک صنف 70/30 ہو گی اور کسی میں دوسری۔۔۔میں مردوں کے خلاف کبھی بھی نہیں رہی اور ان کے جوتے میں پاؤں رکھنے کی کوشش بھی ہمیشہ رہی ہے تاکہ چیزوں کو بہتر اور مربوط انداز میں سمجھا جا سکے۔ بلکہ ہمارے شریک حیات کے مطابق یہی سٹیٹمنٹ رہی ہے کہ میں ایکسٹریم سپورٹیو اور انڈرسٹینڈنگ وغیرہ ہوں اور اس کے پیچھے بھی میری ذاتی آئیڈیل بھی وہی رہی ہیں۔ بس جہاں کہیں بات حقوق نسواں کی ہو رہی ہوتی ہے وہاں بھی میرا پوائنٹ یہی ہے اور جہاں حقوق مرداں کی ہو رہی ہو وہاں بھی یہی، کہ ایک دوسرے کی گردن سے بوٹ ہٹا دو۔ یعنی کسی ایک کے ارمانوں کے ملبے پہ دوسرے کا محل وغیرہ کھڑا نہ کرو، دونوں کو متوازی اور بطریق احسن چلنا چاہیےاور عورتوں کو بھی چاہیے کہ وہ مردوں کو سمجھیں تبھی تو ٹیم ورک ممکن ہے۔ اگر آپ بس اپنا راگ الاپتے رہیں گے تو پھر تو ایک پیج پہ آنا تقریبا ناممکن ہے۔ بس ایک بات کا اضافہ کروں گی کہ امتحانات بے شک عورت یا مرد کسی کے بھی کم یا زیادہ نہیں ہیں، بلکہ مرد تو اکثر اظہار بھی کم کر پاتے ہیں مگر انہیں بہت ساری چیزوں نے پیس رکھا ہوتا ہے، مگر ایک بات میں ڈیٹا کلئیر ہے کہ یہ مسائل کی تقریبا برابری مسائل کی نوعیت میں عدم توازن کا شکار ہے۔ یعنی عورتیں مردوں کے ہاتھوں مر رہی ہیں یا ایکسٹریم ابیوز کا شکار ہو رہی ہیں (آف کورس وہ سب مرد نہیں مگر کرائم کے لیے ہمیشہ چھوٹا طبقہ ہی ہوتا ہے جو بڑا امپیکٹ کری ایٹ کر جاتا ہے)، جب کہ عورتوں نے جن معاملات میں مردوں کی گردن پہ بوٹ وغیرہ رکھا ہوا ہے وہ مرنے سے تعلق کم ہی رکھتے ہیں بلکہ کھل کے جینے کی باتیں ہیں۔ سو میرے مشاہدے میں عورت پر زد و کوب کا ہر نیا واقعہ عورتوں میں مزید سے مزید عدم تحفظ کی لہر لا رہا ہے گویا کہ وہ کسی جگہ محفوظ نہیں اور ان پر زد و کوب والے بھی زیادہ تر ان کے اپنے ہی ہوتے ہیں، اس بارے میں شاید ڈیٹا بھی کچھ اکٹھا کیا تھا اور اپنے بلاگ پہ تھوڑا بہت لکھا تھا۔ میں مرد یا عورت کے ساتھ یا خلاف نہیں، ظلم کے خلاف ہوں۔ جہاں عورتیں غلط کر رہی ہوتی ہیں یا میں خود غلط ہوتی ہوں اسے ماننے یا سدھارنے میں بحیثیت عورت کوئی عار نہیں سمجھتی۔
 
آخری تدوین:
BEAUTY-WITH-BRAIN اصطلاح سے پہلی واقفیت مس ورلڈ کی وجہ سے ہوئی۔ اگرچہ یہ اصطلاح جینڈر سپیسفک نہیں۔ میرا یہ کہنے کا بیک گراؤنڈ فقط یہ تھا کہ ایسا میرے ساتھ بہت ہوا ہے کہ کسی سلیبرٹی کو سننے بیٹھی ہوں اور بہت مایوسی ہوئی اور دل چاہا کہ اس کا منہ بند ہی ٹھیک تھا، ایکٹنگ ہی کر لیتی/لیتا بس انٹرویو وغیرہ یعنی رئیل لائف دماغ میں خالی برتنوں کے شور والی تھی (اس کی ایک مثال عالیہ بھٹ بھی ہوتی تھی لیکن اب امید ہے کچھ بہتری کے آثار وغیرہ ہیں)۔ تب سے آہستہ آہستہ سمجھ آئی کہ کوئی کتنا بھی خوبصورت ہو اپنا رجحان دماغ پر ہے کہ کون کیسے سوچتا ہے اور لک بیوٹی فل کے علاوہ تھنک بیوٹی فل پہ ایک مراسلہ پچھلے دنوں بھی کہیں لکھا تھا۔۔امید ہے مدعا اب سمجھ میں آیا ہو۔ (ہمممم؟)
 
ہممممم آپ کا والا
سلیبرٹی کو بہت کم سنتا یا ایسا سمجھ لیں کہ نہ سننے کی حد تک سوائے وجے راز ،وہ اچھا ہے
 
اے خان

محفلین
ہممممم آپ کا والا
سلیبرٹی کو بہت کم سنتا یا ایسا سمجھ لیں کہ نہ سننے کی حد تک سوائے وجے راز ،وہ اچھا ہے
انجلینا جولی کو کبھی سنا نہیں کیونکہ میں انگلش نہیں سمجھتا،
لیکن کہتے ہیں کہ فلاحی کام کرتی ہیں تو اس وجہ سے پسند ہے
ایک فلم دیکھی تھی ان کی اچھی تھی.
 
انجلینا جولی کو کبھی سنا نہیں کیونکہ میں انگلش نہیں سمجھتا،
لیکن کہتے ہیں کہ فلاحی کام کرتی ہیں تو اس وجہ سے پسند ہے
ایک فلم دیکھی تھی ان کی اچھی تھی.
انجلینا تو بیوٹی ود برین کی بہترین ایگزیمپلز میں سے ہیں!!!
 
آپ کی نیند کب پوری ہوتی ہے؟
نیند پوری اگر اللہ نے چاہا تو بعد از حیات متوقع ہے۔ فی الحال نیند بہت لمبے عرصے بعد کبھی کسی دن لگتا ہے کہ پوری وغیرہ ہے۔ وگرنہ نیند آنے میں شدید مشکل درپیش رہتی ہے ۔
 
آپ کو آن لائن پایا تو پوچھا ،آزادانہ ہے
آنلائن اس لیے پایا کہ پہلے ہم لوگ محفل پہ رتجگے وغیرہ کر رہے تھے۔ مگر رات ذرا جلدی سو گئی تھی کیونکہ کئی دنوں سے نیند ڈسٹرب تھی۔ اب جلدی سونے سے یہ ہوا کہ صبح سحری کے وقت جاگ آگئی اذان سے قبل اورتب سے جاگ تو رہی ہوں مگر زیک کی بات یاد آ رہی ہے کہ محفل کا ٹائم زون اور ہے۔۔۔جس ٹائم یہ سو کے اٹھتے ہیں رونق ٹھپ وغیرہ ۔
 
اے خان

محفلین
نیند پوری اگر اللہ نے چاہا تو بعد از حیات متوقع ہے۔ فی الحال نیند بہت لمبے عرصے بعد کبھی کسی دن لگتا ہے کہ پوری وغیرہ ہے۔ وگرنہ نیند آنے میں شدید مشکل درپیش رہتی ہے ۔
میری بعض دفعہ آنکھیں لال ہوجاتی ہیں لیکن نیند نہیں آتی پھر مجبوراً گولی لینی پڑتی ہے
 
Top