مزاح برائے تاوان

باباجی

محفلین
آزمودہ لوگوں کا ہے۔۔۔۔مجھے کبھی ویٹ سے ریلیٹد مسائل نہیں رہے زیادہ۔ فٹنس کا خیال البتہ رہتا ہے۔ میرے لیے بس یہ اس لحاظ سے آزمودہ ہے کہ پچھلے سال پہلی بار ٹرائے کیا تو لگا کہ زندگی اس کے بغیر کیوں گزاری! بہت اچھی غذا ہے اور کوئی بھی بنا سکتا ہے نوڈلز کی طرح!
انٹرمیٹنٹ فاسٹنگ میں سولہ گھنٹے بھوکا رہنا پڑتا ہے اور آٹھ گھنٹے کے ٹائم پیریڈ میں بھی مناسب خوراک لینی ہوتی ہے ۔۔ اس سے بھی زیادہ مؤثر اور مشکل کام ہے ون مِیل آ ڈے ۔۔ لیکن اس کی عادت پڑ جائے تو پھر بلاشبہ وزن اور اسمارٹنس ایک جگہ قائم رہیں گی ۔۔ اب پوری گرمیاں میری خوراک انتہائی محدود رہے گی ۔۔ اور خاص طور جَو کا دلیہ استعمال کررہا ہوں کیونکہ معدہ کے مسائل رہتے ہیں ۔۔ وزن بھی کافی عرصہ سے ایک ہی جگہ ٹکا ہوا ہے
 
اے خان

کیا جینا اتنا مشکل کام ہے
 
کیا جینا اتنا مشکل کام ہے
ویسے یہ مزاح والی لڑی ہے لیکن سیرئیس بات بتاؤں تو میرے ساتھ زندگی میں چند ایک بار ایسا ہوا ہے کہ اتنی شدید پریشانی دماغ میں تھی کہ میں خود بھوکا رہی بہت دیر تاکہ دماغ بھوک کی طرف لگ جائے اور باقی چیزیں ذہن میں نہ رہیں۔۔۔
کیونکہ مثل مشہور ہے کہ پیٹ بھرا ہو تو باقی فلسفے ذہن میں آتے ہیں، جب آپ شدید بھوکے ہوتے ہو تو صرف پیٹ کا دوزخ ذہن میں آ رہا ہوتا ہے۔ سو میرے لیے تو یہ ڈسٹریکشن بھی ہے!
 
باباجی

محفلین
کیا جینا اتنا مشکل کام ہے
اس میں مشکل کچھ بھی نہیں ۔۔ ہر انسان جو اپنی مرضی سے کھاتا پیتا ہے وہ آسانی میں ہے اور جو ایسا نہیں کرتا وہ یقیناً کسی مجبوری یعنی بیماری کا شکار ۔۔ اپنی بات کروں تو میں ہمیشہ سے کم کھانے والا بندہ رہا ہوں ۔۔ کم کھاؤ اچھاکھاؤ ۔۔ میں مشروبات والا بندہ ہوں
 
ہمرا سسٹم تھوڑا عجیب ہے جب پریشانی ہوتی ہے تو خوب کھا کر سو جاتے ہیں پریشانی بھی حیران رہ جاوے کس سے پالا پڑا ہے
 
باباجی

محفلین
ویسے یہ مزاح والی لڑی ہے لیکن سیرئیس بات بتاؤں تو میرے ساتھ زندگی میں چند ایک بار ایسا ہوا ہے کہ اتنی شدید پریشانی دماغ میں تھی کہ میں خود بھوکا رہی بہت دیر تاکہ دماغ بھوک کی طرف لگ جائے اور باقی چیزیں ذہن میں نہ رہیں۔۔۔
کیونکہ مثل مشہور ہے کہ پیٹ بھرا ہو تو باقی فلسفے ذہن میں آتے ہیں، جب آپ شدید بھوکے ہوتے ہو تو صرف پیٹ کا دوزخ ذہن میں آ رہا ہوتا ہے۔ سو میرے لیے تو یہ ڈسٹریکشن بھی ہے!
لو جی کرلو گل ۔۔ میں مشکل میں پھنس جاؤں تو آستینیں چڑھا لیتا ہوں کہ آجا بھئی تو بھی ۔۔ 🤭
 
باباجی

محفلین
صلح جو لوگ اپنے اندر ایک جنگ وغیرہ لڑتے ہیں اور باہر پر امن احتجاج وغیرہ۔ 🙈
میں اندر کی لڑائی میں ہر وقت مصروف رہتا ہوں ۔ ۔ باہر کی لڑائی میں لگ اندر کی جنگ سے وقفہ مل جاتا ہے ۔۔۔
عجیب جنگی ماحول بنا ہوا ہے
 
اے خان

محفلین
اس میں مشکل کچھ بھی نہیں ۔۔ ہر انسان جو اپنی مرضی سے کھاتا پیتا ہے وہ آسانی میں ہے اور جو ایسا نہیں کرتا وہ یقیناً کسی مجبوری یعنی بیماری کا شکار ۔۔ اپنی بات کروں تو میں ہمیشہ سے کم کھانے والا بندہ رہا ہوں ۔۔ کم کھاؤ اچھاکھاؤ ۔۔ میں مشروبات والا بندہ ہوں
ہی مشروبات بولے تو
 
میں اندر کی لڑائی میں ہر وقت مصروف رہتا ہوں ۔ ۔ باہر کی لڑائی میں لگ اندر کی جنگ سے وقفہ مل جاتا ہے ۔۔۔
عجیب جنگی ماحول بنا ہوا ہے
بات غم ناک ہے لیکن پھر بھی پر مزاح ریٹ کر دیا ہے۔۔۔آپ کے آخری مصرع پر!
(مجھے لڑنا اتنامشکل لگتا ہے کہ کوئی لڑ رہا ہو تو، میں سوچتی ہوں یہ اکیلا ہی لگا رہے۔۔۔میں اس وقت بقیہ بات کروں گی جب یہ نارمل ہو لے۔ اگر نارمل نہیں ہونا تے فیر اینہوں کہنی آں کسے ہور نال گل کرے! 😂)

اس سے ایک واقعہ یاد آ گیا کہ میں کچھ استری کر رہی تھی۔ کسی کی شرٹ پہ استری لگ گئی تھوڑی سی۔ اب جب اس نے دیکھا تو اتنا زیادہ اونچی آواز وغیرہ ہوگئی کہ یہ شرٹ ایسے ویسے جیسے کیسے۔۔۔۔میں سوچ رہی تھی کہ کیا کروں ایک تو کسی کا کام کر رہی تھی اوپر سے غلطی بھی اسی سے ہوتی ہے جو کوئی کام کرے۔ اتنا لمبا وقت کسی نے اکیلے ہی بولا اور اس بات پر بھی زچ کہ میں کیوں نہ بول رہی اور نارمل کیوں ہوں۔ آخر میں نے اس کے بولنے کے دوران ہی شرٹ کی قیمت دیکھی ویب سائٹ پہ اور اس کو 2 سے ضرب دے کے وہ پیسے ٹرانسفر کر دیے۔ اب سننے والے مجھے سٹوپڈ ہی کہیں گے لیکن بھئی نہیں لڑ ہوتا۔ نہیں باتیں سن ہوتیں۔ چند ہزار کی چیز پہ لڑ لڑ کے مر جاؤ یا ڈس رسپیکٹ فل ہو جاؤ...یہ کیا لاجک ہے!اگر لڑنا بہت ہی ضروری ہے تو عظیم مقاصد تو رکھو یار!
 
Top