مزاحیہ لطیفے

نیرنگ خیال

لائبریرین
نیرنگِ خیال صاحب،

لطیفے ذرا دیکھ بھال کر پوسٹ کیا کریں۔ آپ کے لطیفہ پڑھ کر گمان ہوتا ہے کہ آپ صنفی تعصب پھیلانے کی دانستہ کوشش کر رہے ہیں۔ :):laugh:

یہ بھی ایک لطیفہ ہے یار۔۔۔ ! :)

:laugh::laugh: :laugh:
آج کا لطیفہ کے عنوان سے کر دیتے اس کو جو چھوٹا سا ہے۔ :devil:
 
ذوالقرنین

لائبریرین
شمشاد بھائی
385277_495003177209230_1303350318_n_zpsae1e1b53.jpg
 
Wasiq Khan

محفلین
تم دوسال سے اس تھانے میں ہو لیکن آج تک تم نے ایک بھی مجرم پکڑ کر نہیں دکھایا تمھاری اس کارکردگی پر ہی تبادلہ کر سکتا ہوں لیکن ایسا کرنے سے پہلے میں تمھیں یہ آخری موقع دے رہا ہوں۔سرکاری باغ سے روزانہ آم چوری ہو رہے ہیں اگر تم نے تین دن کے اندر آم چوری کرنے والے کو نہ پکڑا تو میں سچ مچ تمھارا تبادلہ کردوں گا
تبادلے کے خوف سے سپاہی نے رات کو پہرا دینا شروع کیا آخر کار دوسری رات کو اس نے ایک شخص کو باغ کے کونے میں دھر لیا جس کے پاس ایک بھرا اہوا تھیلا تھا سپاہی کے حکم پر اس آدمی نے تھیلا اُلٹ کر دکھا دیا تو اس میں کچھ زیورات اور روپے تھے یہ دیکھ کر سپاہی نے ہنس کر کہا:
معاف کرنا بھائی مجھ سے غلطی ہو گئی اب تم اپنا یہ سامان اُٹھا کر جاؤ اور خدا کا شکر ادا کرو کہ تمھارے تھیلے سے آم برآمد نہیں ہوئے
 
Wasiq Khan

محفلین
دو پہلوانوں کے لڑ کے جن کے والد کی کشتی دوسرے روز ہونے والی تھی،آپس میں گفتگو کر رہے تھے۔
پہلا:میرے والد سب سے پہلے اپنے مقابل کشتی لڑنے والے کے بال پکڑتے ہیں پھر اس کی ٹانگ میں ٹانگ اڑا کر اسے چت کر دیتے ہیں۔
۔دوسرا:اوہو تب تو یقین رکھو تمھارے والد میرے والد کو عمر بھر نہیں پچھاڑ سکتے۔
پہلا بولا وہ کیسے ؟
دوسرا بولا :میرے والد کے سر پر بال ہی نہیں ہیں
 
محمداحمد

لائبریرین
ویسے یہ بات ٹھیک ہے کہ دانستہ کسی خاص قوم یا گروہ کو مذاق کا نشانہ نہیں بنانا چاہیے۔ تاہم کبھی کبھی سامنے آنے والے اس طرح کے لطیفے کسی قوم یا گروہ کے کسی مشترک رجحان کی وجہ سے ہی ہوتے ہے۔ جیسے ہمارے ہاں کنجوسی کے لطیفوں کو میمن برادری سے منسوب کیا جاتا ہے۔ ہمارے ایک دوست جو کہ میمن ہیں، جب بھی ان کے پاس میمن لوگوں کے حوالے سے کوئی لطیفہ آتا ہے تو وہ خاص طور پر ہمیں ارسال فرماتے ہیں۔ :)

بہرکیف دانستہ کسی قوم یا گروہ کو مشقِ ستم بنانا واقعی شدید نا انصافی کی بات ہے۔

لطائف کے دھاگے میں اس خشک تحریر کے لئے معذرت خواہ ہوں ۔
 
یہ ضرورت دھاگہ تھی تحریر۔۔۔۔ بہت شکریہ :)
 
نیلم

محفلین
لطائف والا دھاگہ تو اچھا بھلا سنجیدہ ہوگیا۔ یعنی رکھ مولا تے آس تے کر سب دا ستیاناس والا معاملہ ہے یہاں۔۔۔ :eek:

چلو میں تم کو اک مزے کی بات بتاتا ہوں پہلے اک لطیفہ سنو

لڑکا دوسرے سے:
تمہارے پاس کونسا لیپ ٹاپ ہے؟
دوسرا لڑکا:
کور آئی سیون
4 جی بی ریم
2 جی بی اینویڈیا کارڈ
کرسٹل ڈسپلے سکرین
2.7 گیگا پروسیسر

لڑکی دوسری سے: تمہارے پاس کونسا لیپ ٹاپ ہے؟

لڑکی: وہ پنک والا۔۔۔ ۔ :biggrin:

اب تمہیں وجہ بتاتا ہوں کہ اس بات کا مجھے اتنا مزا کیوں آیا۔ میرے دفتر میں اک لڑکا لڑکی کے پاس آئی فون دیکھ کر اسے کہنا لگا کہ تمہارے پاس کونسے والا ہے۔
تو لڑکی کہتی سفید والا

ہا ہا ہا ہا وہ لڑکا برا سا منہ بنا کر کہتا یہ مجھے بھی نظر آ رہا۔ ماڈل پوچھا تھا۔ :laugh:
یہ الزام ہے لڑکیوں پر :laugh:
 
Top