مزاحیہ شاعری

تنویرسعید

محفلین
ہم ان کی یاد میں اتنا روئے اتنا روئے کہ آنسو سے ٹب بھر گیا
وہ اتنے بے وفا نکلے کہ آئے اور نہا کر چل دیے۔
 

شمشاد

لائبریرین
یہ شعر کچھ یوں ہے ::

ہم نے ان کی یاد میں رو رو کے ٹب بھر دیئے
وہ بے وفا آئے، نہائے اور نہا کے چل دیئے
 

جی گرو جی

محفلین
میری لیلی کا لیلا


میری بیگم نے تھا اِک چھوٹا سا پالا لیلا
سال کا ہونے کو آیا ہے وہ کالا لیلا
اُس کو رکھتی ہے عزیز اپنے وہ بھائی کی طرح
یعنی لیلے کو ہی کہتی میرا لالا لیلا
میری لیلی کو بہن سمجھے نہ سمجھے لیکن
مجھ کو بہنوئی سمجھتا ہے وہ سالا لیلا
 

جی گرو جی

محفلین
ڈر کس کا ہے
ٹیکس پانی پہ لگایا ہے تو کیا ہم روئے؟
گیس کے نرخ بڑھاؤ تمہیں ڈر کس کا ہے
آپ کے ہاتھ میں ہیں ملک کے سب منصوبے
نت نئے ٹیکس لگاؤ تمہیں ڈر کس کا ہے
******************** *****
قتیل شفائی
 
Top