مزاحیہ شاعری

پاکستانی

محفلین
ادھر ہم سے محفل میں نظریں لڑانا
ادھر غیر کو دیکھ کر مسکرانا
یہ بھینگی نظر کا نہ ہو شاخسانہ
‘کہیں پہ نگاہیں‘ کہیں پہ نشانہ‘
 

پاکستانی

محفلین
جھوٹا محبوب

جھوٹا محبوب

تم رکھ سکے نہ پاس ذرا اپنے قول کا
اس بار بھی بدل گئے ہر بار کی طرح
وعدہ کیا تھا رات کو آنے کا پر نہ آئے
جھوٹے ہو تم بھی شام کے اخبار کی طرح
 

پاکستانی

محفلین
بولتا ہے

بولتا ہے

منہ میں رکھ کر جو پان بولتا ہے
جانے کیسی زبان بولتا ہے
ہم بھی بولیں گے اس طرح پشتو
جیسے اردو پٹھان بولتا ہے
وہ جو الو تھا اڑ گیا کب کا
اب تو خالی مکان بولتا ہے
کال اسی کی ہے تو یہ صدا آئی
ہم تیرا ابا جان بولتا ہے
 

پاکستانی

محفلین
ڈائٹنگ

ڈائٹنگ

آہ بھرتہ ہوئی آئی ہو ‘سلمنگ سنٹر‘
‘آہ کو چاہیے اک عمر اثر ہونے تک‘
ڈائٹنگ کھیل نہیں چند دنوں کا بیگم
اک صدی چاہیے کمرے کو کمر ہونے تک
 

پاکستانی

محفلین
ڈائٹنگ

ڈائٹنگ

آہ بھرتی ہوئی آئی ہو ‘سلمنگ سنٹر‘
‘آہ کو چاہیے اک عمر اثر ہونے تک‘
ڈائٹنگ کھیل نہیں چند دنوں کا بیگم
اک صدی چاہیے کمرے کو کمر ہونے تک
 

پاکستانی

محفلین
غمزہ حسینہ

غمزہ حسینہ

کیوں بجھاتے ہو دیا الفت کا پھوکاں مار کے
چاہتا ہے دل مرا روواں میں کوکاں مار کے
 

پاکستانی

محفلین
لاثانی زنانی

لاثانی زنانی

اپنی زوجہ کے تعارف میں کہا اک شخص نے
دل سے ان کا معترف ہوں میں زبانی ہی نہیں
چائے بھی اچھی بناتی ہیں میری بیگم مگر
منہ بنانے میں تو ان کا کوئی ثانی نہیں
 

پاکستانی

محفلین
ماموں

ماموں


ناکام محبت کا ہر اک دکھ سہنا
ہر حال میں انجام سے ڈرتے رہنا
قدرت کا بڑا انتقام ہے جیدی
محبوبہ کی اولاد کا ‘ماموں‘ کہنا
 

پاکستانی

محفلین
ماڈرن عشق

ماڈرن عشق

اور بھی چیزیں بہت سی لٹ چکی ہیں دل کے ساتھ
یہ بتایا دوستوں نے عشق فرمانے کے بعد
اس لئے کمرے کی اک اک چیز چیک کرتا ہوں میں
‘اک ترے آنے سے پہلے اک ترے جانے کے بعد‘
 

پاکستانی

محفلین
پولیس

پولیس

کیا کرامت ہے گفتگو میں پولیس والوں کی
وہ پارساؤن کو بھی گنہگار بنا دیتے ہیں
ان کی لاٹھی میں ہے بنگال کا جادو
جو گونگے کو بھی گلوکار بنا دیتے ہیں
 

پاکستانی

محفلین
عقابی روح

عقابی روح

ادھر جھپٹے ادھر پلٹے اسے جکڑا اسے پکڑا
لہو کو گرم رکھنے کے بہانے ہیں اڑانوں میں
ہر اک لڑکی نظر آتی ہے ان کو فاختہ جیسی
‘عقابی روح جب بیدار ہوتی ہے جوانوں میں‘
 

پاکستانی

محفلین
شادی

شادی

یوں تو خاصی دیر میں جا کر عشق کا شعلہ بھڑکا ہے
چھوٹی عمر میں شادی کے نقصان کا پھر بھی دھڑکا ہے
دلہا اور دلہن کی عمریں پوچھیں تو معلوم ہوا
پچپن سال کی لڑکی ہے اور ساٹھ برس کا لڑکا ہے
 

پاکستانی

محفلین
ووٹر کی دعائیں

ووٹر کی دعائیں لیتا جا
جا تجھ کو اسمبلی ہال ملے
حلقے کی کبھی نہ یاد آئے
سرکار سے اتنا مال ملے
 

پاکستانی

محفلین
دعا

دعا

میری آنکھوں کو یہ آشوب نہ دِکھلا مولا
اتنی مضبوط نہیں تابِ تماشا میری
میرے ٹی وی پہ نظر آئے نہ ڈسکو یارب!
“لب پہ آتی ہے دُعا بن کے تمنا میری“
 

پاکستانی

محفلین
ہمیں منظور نہیں

ہمیں منظور نہیں

مولوی اُونٹ پہ جائے ہمیں منظور مگر
مولوی کار چلائے ہمیں منظور نہیں

وہ نمازیں تو پڑھائے ہمیں منظور مگر
پارلیمنٹ میں آئے ہمیں منظور نہیں

حلوہ خیرات کا کھائے تو ہمارا جی خوش
حلوہ خود گھر میں پکائے ہمیں منظور نہیں
 

پاکستانی

محفلین
ميرے مولا جواني ميں کيوں ہوتي ہيں تقصيري

ميرے مولا جواني ميں کيوں ہوتي ہيں تقصيريں
کباڑا دل کا کرتي ہيں يہ چلتي پھرتي تصويريں

اليکشن ميں ضمانت تک ہوئي تھي ضبط ميري بھي
اگر چہ خوب وعدے اور کيں کتني ہي تقريريں

سنا ہے جيل خانے سے نکل بھاگا ہے اک ڈاکو
جو ہو ذوق يقيں پيدا تو کٹ جاتي ہيں زنجيريں

ميرےمحبوب کي چھٹي کا دن اتوار ہوتا ہے
ميرے کس کام کے ہفتے ميرے کس کام کي پيريں

تو لنڈے کا پہن کر سوٹ کيوں مجھ سے اکڑتا ہے
اسي ميں رہ دگر نہ پھاڑ کر دوں گا ميں ليريں

جو آئے تيرے دفتر ميں دبا کر دے اسے رگڑا
اسي خفيہ کمائي سے بدل جاتي ہيں تقديريں

ترا بھي ايک دن ڈيفینس ميں بن جائے گا بنگلہ
تجھے بھي مل ہي جائيں گي حسيں خوابوں کي تعبيريں

کلاشنکوف لے کر ہاتھ ميں تو دندناتا پھر
عجائب گھر کي الماري ميں رکھ دے اپني شمشيريں

عمل سے زندگي بنتي ہے جنت بھي جہنم بھي
جناب شيخ کے کام آئيں گے حلوے نہ يہ کھيريں
 
Top