مزاحیہ اقوال

شمشاد

لائبریرین
اگر آپ کا موبائیل آپ کے ہاتھ میں ہو تو کھانا کھانے میں ایک گھنٹہ لگتا ہے اور اگر آپ کا موبائیل آپ کے ابو کے ہاتھ میں ہو تو کھانا کھانے میں پانچ منٹ لگتے ہیں۔
 

سیما علی

لائبریرین
جو بڑا ادھار مانگنے پر مصر ہو ، اسے چھوٹا ادھار دے کر جان چھڑائیں ۔ نہ واپس کر ے گا نہ پھر ادھار مانگنے آئے گا۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 

سیما علی

لائبریرین
دشمنوں کے حسب عداوت تین درجے ہیں۔ دشمن، جانی دشمن اور رشتے دار۔
جناب یوسفی صاحب
 
آخری تدوین:

سیما علی

لائبریرین
ایک خاتون نے ہونے والے خاوند سے کہا، ’’شادی کے بعد میں آپ کے دکھ بانٹا کروں گی۔‘‘ اس نے کہا، ’’مگر مجھے تو کئی دکھ نہیں۔‘‘ تو وہ بولی، ’’میں شادی کے بعد کی بات کر رہی ہوں۔‘‘ شاید اسی لیے ہر سیاست دان یہی کہتا ہے اگر میں جیت گیا تو آپ کے دکھ بانٹوں گا۔۔۔۔۔
ڈاکٹر یونس بٹ
 
Top