مزاحیہ اقوال

ع عائشہ

محفلین
ویسےتوہرمہمان باعث رحمت ہوتاہے لیکن کیا کہنےاس مہمان کے

جواپنی تواضع کےلئےرکھی پلیٹوں میں تھوڑی بہت نمکواورچندبسکٹ باقی چھوڑجاتاہے
 

ع عائشہ

محفلین
تالی ایک ہاتھ سے نہیں بجتی
اور جو ایک ہاتھ سے بھی بج جائے اسے تالی نہیں بلکہ
عُرفَ عام میں "چپیڑ" کہتے ہیں
 

سحرش سحر

محفلین
محبت اندھی ہوتی ...........تھی ۔
اب اس نے اپنا علاج کروا لیا ہے
اب یہ شکل بھی دیکھتی ہے .....
............ اور بینک بیلنس بھی ۔
 

رباب واسطی

محفلین
پاکستان میں
میڈیکل پالیسیاں وہ لوگ بناتے ہیں جو سرکاری ہسپتالوں سے علاج نہیں کراتے
اور تعلیمی پالیسیاں وہ لوگ بناتے ہیں جن کا سرکاری سکولوں سے کوئی تعلق نہیں
 
Top