مزاج کیسے ہیں - 4

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

ناعمہ عزیز

لائبریرین
تو ٹھیک گلا لے کر ڈاکٹر کے پاس جاتے ہیں کیا؟

نہیں ڈاکٹروں کے پاس اور بھی بہت سریس مریض ہوتے ہیں نا۔ وہ علاج کراتے رہیں میں گئی تو ان کا ٹائم ضائع ہو جائے گا:)

ویسے گلہ خراب ہونا عام سی بات ہے میرا تو اکثر ہی رہتا ہے۔ کیونکہ مجھے تو ٹانسلز کا مسئلہ ہے۔
 
mfdarvesh

محفلین

آپ گلا تبدیل کروا لیں :)

السلام علیکم، میں اللہ کے فضل سے بخریت ہوں،
 
شمشاد

لائبریرین
نہیں ڈاکٹروں کے پاس اور بھی بہت سریس مریض ہوتے ہیں نا۔ وہ علاج کراتے رہیں میں گئی تو ان کا ٹائم ضائع ہو جائے گا:)

ویسے گلہ خراب ہونا عام سی بات ہے میرا تو اکثر ہی رہتا ہے۔ کیونکہ مجھے تو ٹانسلز کا مسئلہ ہے۔

ٹانسلز کا مسئلہ تو کوئی بڑا مسئلہ نہیں ہے، یہ بڑا سا مُنہ کھولو اور عائشہ کو کہو قینچی لے کر کاٹ دے۔ قصہ ہی ختم کرو۔
 
میم نون

محفلین
لگتا ہے طبیعت خراب ہو رہی ہے، صبح سے سر تھوڑا بھاری ہے اور گلا بھی تنگ کر رہا ہے۔
صبح کام پر آتے ہی سب سے پہلے قہوہ بنا کے پیا، اب دوسرا کپ پی رہا ہوں۔
 
میم نون

محفلین
بھائی یہاں سے جوشاندہ نہیں ملتا :sick:

کچھ عرصہ پہلے ایک پاکستانی کریانے کی دوکان پر دیکھا تھا، لیکن اب مشکل سے ہی ملے، خیر پتہ کروں گا۔
نہیں تو شام کو امی سے بولوں گا قہوہ بنانے کا، وہ سونف، منقہ اور دوسرے پتہ نہیں کیا کیا لوازمات ڈال کے بناتی ہیں، بس سب سیٹ ہو جائے گا ;)
 
میم نون

محفلین
اب الحمداللہ طبیعت بہتر ہے۔
کل قہوہ تو نہیں پیا تھا لیکن گھر آتے ہی سو گیا، اسی سے آفاقہ ہو گیا ہے۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top