مزاج کا موسم۔۔۔۔

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
السلام علیکم
سب کو موقع دیا جا رہا ہے محکمہ ء موسمیات کی طرح اپنے اپنے مزاج کا موسم بتانے کے لئے۔
کرنا یہ ہے کہ آپ نے اپنے گزرے ہوئے دن کے بارے بتانا ہے کہ کل کا دن کس مزاج میں گزرا۔۔۔
اداسی تھی؟ خوشی تھی؟ غصہ تھا ؟
اور ہاں مزاج کے مطابق سمائلی لگانا بھی ضروری ہے۔

ایک بات اور۔۔۔ مزاج تو پل بھر میں بدل جاتا ہے۔ تو لڑی میں آنا جانا رکھئیے مزاج کے اتار چڑھاؤ سے آگاہ کرنے کے لئے۔

:D
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
مزاج خوشگوار رہا اور اللہ پاک کا شکر ادا کرنے کے ساتھ دعاؤں کا سلسلہ جاری رہا کہ ثابت قدم رکھے ہمیں ہمارے ارادوں میں۔
 

سیما علی

لائبریرین
شکر الحمد للہ شام سے بارش شروع ہوئی اور تمام رات اُسکی رحمت برستی رہی ۔۔۔مزاج الحمدللہ بے حد خوشگوار ۔۔۔
 

شمشاد

لائبریرین
الحمد للہ، کل کا دن بہت اچھا گزرا۔ ایک دو چھوٹے چھوٹے کام تھے، بس وہی کیے۔مزاج بالکل اچھارہا۔
:)
 

صابرہ امین

لائبریرین
دن سنہرا لگا۔ صبح بارش اور ہلکی ٹھنڈ نے طبیعت بہت خوشگوار کر دی ۔رات روشن ۔ کل دیر تک پڑھائی کی۔ نہ جانے کب آنکھ لگی۔
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
مصروف رہا کل کا دن۔ انگلیاں ٹائپ کرنے میں اور دماغ سوچنے میں۔ الحمداللہ نتائج اچھے رہے۔ مجموعی طور پر خوشگوار مزاج رہا۔
 

الشفاء

لائبریرین
اور ہاں مزاج کے مطابق سمائلی لگانا بھی ضروری ہے۔

مزاج خوشگوار رہا اور اللہ پاک کا شکر ادا کرنے کے ساتھ دعاؤں کا سلسلہ جاری رہا کہ ثابت قدم رکھے ہمیں ہمارے ارادوں میں۔

مصروف رہا کل کا دن۔ انگلیاں ٹائپ کرنے میں اور دماغ سوچنے میں۔ الحمداللہ نتائج اچھے رہے۔ مجموعی طور پر خوشگوار مزاج رہا۔
تو پھر رولز کے مطابق ،سمائلی کدھر ہے؟ :confused: :)
 
آخری تدوین:

سیما علی

لائبریرین
مصروفیت رہی میکائیل کو اسکول سے لینے جانا پھر بارش پانی جگہ جگہ اکٹھا ۔۔۔مزاج بالکل پُرسکون ۔۔۔
 

الشفاء

لائبریرین
درست فرمایا آپ نے۔ لیکن کھیت کو تو نہیں پیٹا جا سکتا ۔
ویسے اس طرح کے مزاج کو کیا کہیں گے بھلا؟
سوری لیٹ ہو گئے۔۔۔
اس طرح کے مزاج کو شاہانہ کہہ سکتے ہیں ، یا پھر زنانہ بھی کہہ سکتے ہیں، یا پھر خسروانہ، یا اور کچھ نہیں تو پھر گنجانہ۔۔۔ :)
 

سیما علی

لائبریرین
سوسائٹی کی بے سمتی اور اس کے عدم توازن پر؀کبھی یہ بھی آپکے مزاج پر اثر انداز ہوتی ہے ؀
ملبوس خوش نما ہیں مگر جسم کھوکھلے
چھلکے سجے ہوں جیسے پھلوں کی دکان پر
🥲🥲🥲🥲🥲
 
Top