واصف مری ہستی عبادت ہو گئ ہے

سردار محمد نعیم نے 'پسندیدہ کلام' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏فروری 5, 2019

  1. سردار محمد نعیم

    سردار محمد نعیم محفلین

    مراسلے:
    1,838
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Aggressive
    میری ہستی عبادت ہو گئی ہے
    مجھے ان سے محبت ہو گئی ہے

    تیرے آنے سے پہلے تھی قیامت
    تم آئے تو قیامت ہو گئی ہے

    سکون دل سے اس کا واسطہ کیا
    تری جس پر عنایت ہو گئی ہے

    سراغ زندگی بخشا ہے جس نے
    اسی غم سے عقیدت ہو گئی ہے

    نہیں ہے دخل کچھ تیری جفا کا
    یونہی رونے کی عادت ہو گئی ہے

    وہ آئے غیر کو لے کر لحد پر
    مصیبت پر مصیبت ہو گئی ہے

    وہ کہتے ہیں کہ واصف مر چکا ہے
    مبارک ہو شہادت ہو گئی ہے

    واصف علی واصف

     
    آخری تدوین: ‏فروری 5, 2019
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  2. فرحان محمد خان

    فرحان محمد خان محفلین

    مراسلے:
    2,138
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cheeky
  3. سردار محمد نعیم

    سردار محمد نعیم محفلین

    مراسلے:
    1,838
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Aggressive
    جی تدوین کر دی بہت شکریہ!!
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  4. فرحان محمد خان

    فرحان محمد خان محفلین

    مراسلے:
    2,138
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cheeky
    عنوان میں بھی کر لیں
     

اس صفحے کی تشہیر