تعارف مریم اسلم

اچھا جی نام ہی کافی ہے :wink:

یہ تو پتہ چلتا ہے ذرا اپنا تعارف مکمل ہو لینے دو پھر پوچھوں گا کہ صرف نام ہی کافی ہے کہ نہیں۔ ویسے تم نے تعارف میں کافی کنجوسی سے کام لیا ہے چلو کچھ تعارف میں کروا دیتا ہوں۔
مریم میری کولیگ ہیں اور ماشاءاللہ آجکل کافی کام کر رہی ہیں ویسے اتنا کام عام طور پر کرتی نہیں ہیں :wink: جب پوچھوں‌ جواب ملتا ہے کام کرہی ہوں پتہ نہیں کس چیز کا نام آجکل کام رکھا ہوا ہے مریم نے :p

شاعری کا شوق ہے اور ادب سے بھی خاصی دلچسپی ہے ۔
اردو کی کتابوں کے ترجمہ میں خاصی معاون ہو سکتی ہیں بڑی مشکل سے میں کھینچ کھانچ کر لایا ہوں اب سب کا کام ہے کہ جانے نہ دیں اور کچھ خدمت اردو کی ضرور لیں جو کہ ہم سب پر قرض ہے اردو کا۔ ویسے تفہیم القراَن کے ترجمہ کے لیے بخوشی راضی ہو جائے گی۔ اصل سوالات اب آپ لوگون شروع کریں پوچھنا
 

فرید احمد

محفلین
تفہیم القرآن کی تدوین

ڈیجٹل اردو لائبیری کے سلسلے میں جناب نبیل اور دیگر حضرات تفہیم القرآن کو مدون کرنا چاہتے ہیں، اگر مریم صاحبہ اس میں تعاون کریں، یعنی اس کا قدرے حصہ ٹائپ فرما کر لائبیری کے لیے روانہ کریں تو ایک بہت قیمتی خدمت ان سے انجام پائے گی، انشاء اللہ۔ اور ذخیرہ آخرت بھی۔
 
مریم آپ کو میری طرف سے محفل میں خوش آمدید، امید ہے کہ آپ یہاں ایک قابل قدر اضافہ ثابت ہونگی۔ بس آتے جاتے رہئے گا
 
آپ بھی ہماری ایک دوسرے کے بارے میں جانکاری کی اس مہم میں شامل ہوجائیے ۔ تو ذیل کے سوالات کے صحیح جوابات دیں کہ سارے احباب بہت اشتیاق سے پنجوں کے بل انتظار میں ہیں ۔ سوالات میں کاٹ چھانٹ کی اجازت نہیں ہے مگر جوابات بھلے اشاروں کنائیوں میں دیں۔ہمیں کیا؟ ہم سوالات اور بڑھاتے رہیں گے، جی ۔۔۔۔ امید ہے کہ آپ اس سلسلہ کا حظ اٹھائیں گے۔ شکریہ

١۔ آپکا پورا نام؟
٢- پیار سے کیا پکارا جاتا ہے؟ اور کیوں؟
٣۔ عمر کتنی ہے؟
٤۔جائے پیدائیش ؟
٥- حاضر مقام؟
٦۔مصروفیت کیا ہے؟
٧۔تعلیمی قابلیت؟
٨۔ مشاغل، ویب کے علاوہ؟
٩۔ کونسی زبانیں روانی سے بول سکتے ہیں؟
١٠۔ اور بڑے ہوکر کیا بننے کا ارادہ ہے؟

آپکے جوابات کا اشتیاق رہے گا اور یہ سلسلہ یہیں پر ختم نہیں ہو گیا ہے بلکہ چلتا رہے گا۔
 
اسلامُ علیکم، تعارف کے سلسلہ کو آگے بڑھاتے ہوئے ان سولات کے جوبات دیں، اگر کوئی سوال آپ کے مزاج کے خلاف ہوتو اسکا گول مول جواب دیا جاتا۔
مقصد: ان سوالات کا مقصدآپ کا وقت ضائع کرنا ہے، اگر آپ سے پڑھنے والے کے چہرہ پر ایک مسکراہٹ آجائے تو اسے آپکا مشکور ہونا چاہئے۔ تحریری طور پر۔ :mogambo:

سوالات:
11-آپ کیوں زندہ ہیں؟
12-اور کب تک؟
13-آپ کا خیال میں بھاگتے چور کی لنگوٹی کیا کام آ سکتی ہے؟
14-طوطا چشم اور یک چشمِ گُل میں کیا فرق ہے؟
13-لاہور اگرپنجاب میں نہ ہوتا تو کہاں ہوتا؟
14 -فال نکالنے کو طوطے کا ہونا کیوں ضروری ہے؟
15- آپ نے کبھی آبیل میجھے مار پر عمل کیا ہے؟ کیا نتیجہ نکلا؟
16- آخری کتاب کب کونسی پڑھی تھی اور کیوں؟
17۔ “لا علمی ہزار نعمت ہے“ 3 وجوہات بیان کرو؟
18۔ اگر آپ کو ملک کا صدر بنا دیا جائے تو پہلا کام کیا کریں گے؟
19۔ نا پسندیدہ کتاب کا نام بتائیں اور وجہ بھی بیان کریں؟
20۔ آپ کی 1 کروڑ ڈالر کی لاٹری نکل آئی ہے؟ مجھے کتنے پیسے دیں گے اور کیوں؟

جوابات پڑھنے والے پر دو مزید سوالات کرنا لازم ہے۔ لگ پتا جائے گا
 

طالوت

محفلین
یہ آپ مجھے چڑا رہے ہیں یا سمجھ نہیں پائے عابد :|
ارے جناب موصوفہ نے 22 جنوری 2006 کو پہلا اور آخری پیغام بھیجا تھا اور اب 2008 تک صرف تین پیغامات بھیجے ہیں تو خوش آمدید ہواوں کو ہی کہا جا رہا ہے نا
وسلام
 
Top