مردوں کی جنگلی حیات میں دلچسپی

فہیم

لائبریرین
جی مجھے تو بس ان جنگلی حیات سے دلچسپی ہے جو پیٹ بھرنے کے کام آسکیں:ROFLMAO:

ویسے مجھے ٹائیگر
یعنی بنگال ٹائیگر بہت زبردست لگتا ہے :)
 
قیصرانی

لائبریرین
جی مجھے تو بس ان جنگلی حیات سے دلچسپی ہے جو پیٹ بھرنے کے کام آسکیں:ROFLMAO:

ویسے مجھے ٹائیگر
یعنی بنگال ٹائیگر بہت زبردست لگتا ہے :)
بنگال ٹائیگر دراصل سائیبیرین ٹائیگر کی قسم ہے جو کافی عرصہ قبل ادھر آ کر آباد ہو گیا تھا۔ موسمی حالات سے اس کی جسامت اور رنگ بھی فرق ہو گئی ہے تاہم اس وقت سائبیرین ٹائیگر دنیا کا سب سے بڑا ٹائیگر ہے :)
 
جی ہمارے علم میں ہے یہ بات :)

سائبرین ٹائیگر انگریز سے ہوتے ہیں یعنی صحت مند اور سفید
جبکہ بنگال ٹائیگر کچھ بنگالی نما:ROFLMAO:

ویسے کچھ عرصہ قبل
کچھ سر پھروں نے ببر شیر اور بنگال ٹائیگر کی مادہ کے ملاپ سے ایک نئی نسل بنام "لائیگر" بنا ڈالی تھی۔
جو جسامت میں کسی سائبرین ٹائیگر سے بھی کافی بڑا تھا۔

بعد میں اس کا پتہ نہیں کیا بنا۔
 
لائیگر دراصل ٹائیگر اور لائن کے ملاپ سے بنتا ہے۔ یہ ہابرڈ نسل قدرتی طور پر نہیں پائی جاتی کیونکہ ماسوائے قاضی رانگا، انڈیا، کہیں بھی شیر اور ببر ایک ساتھ نہیں پائے جاتے۔ قاضی رانگا گیم ریزرو میں بھی اس طرح کی چند کوششیں ہوئی تھیں لیکن ساری ناکام رہیں۔ البتہ چڑیا گھروں میں یہ کام عین ممکن ہے
 
ساجد

محفلین
مطلب کلر بلائنڈ۔
کون کون سے کلر نہیں دیکھ پاتے آپ؟؟؟:D
ان کو ساون میں ہرا اور بہار میں لال کے علاوہ باقی رنگ نظر نہیں آتے :)
ویسے تو جنگلی حیات وسیع المعانی ہے یعنی درندوں سے لے کر چرند ، پرند اور حشرات بھی اس میں شامل ہیں لیکن مجھے صرف پرندوں میں دلچسپی ہے ۔ ، گو کہ معلومات صفر کے برابر ہیں۔
 
ویسے مجھے زیادہ تر مسئلہ سرخ، سبز اور پیلے کے شیڈز میں ہی ہوتا ہے :)
 
عاطف بٹ

محفلین
مجھے جنگلی حیات کو کھانے کی حد تک اس میں بہت زیادہ دلچسپی ہے۔ :p
میں نے آج ہی اپنے ایک عزیز سے کہا ہے کہ ایک پاڑہ منگوا دیں۔
 
عزیزامین

محفلین
محترم عزیزامین بھائی کہاں رہ گئے ۔۔۔ ۔؟
حاضری تو لگ چکی سب کی اب لیکچر شروع کریں ۔۔۔ ۔۔۔ ۔ کہ دلچسپی سے مراد کیا ہے ۔؟
دلچسپی سے مراد آپ جیسا ماہر الفاظ نہ سمجھے تو ہماری دال کب کہاں اور کیسے گلے گی۔ دلچسپی کسی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔بھی قسم کی
 
عزیزامین

محفلین
جنگلی حیات کس قسم کی اور کس ملک کی؟ مجھے جنگلی حیات پسند تو ہے لیکن کس حوالے سے بات کرنا چاہ رہے ہیں؟ دیکھنے کے لئے، پالنے کے لئے، شکار کے لئے یا کیسے؟
تمام حوالہ جات ہیں اس دھاگے میں جو بھی آپ کا دل کرے
 
Top