سترھویں سالگرہ مرحومین محفلین کی یاد میں

جاسمن

لائبریرین
اردو محفل فورم کا ایک امتیاز یہ ہے کہ یہاں محبت و خلوص کی ایک خاص فضا ہے۔ ایک دوسرے کا احساس و خیال کرنا، نیک تمنائیں رکھنا اور دعائیں دینا اکثر محفلین کا وطیرہ ہے۔
بغیر کسی صلے کی تمنا کے ایک آٹومیٹک طریقے سے کئی مسائل کے حل نکلتے جاتے ہیں۔ اصلاح کے زمرے میں جائیں تو استاد گرامی الف عین اور دیگر کئی قابل شعراء اصلاح کے فرائض جانفشانی سے انجام دیتے نظر آتے ہیں۔
محبت و خلوص کی اس فضا میں ہم جانے والے محفلین کو کیسے بھول سکتے ہیں!!
جانے والوں کے لکھے کچھ مراسلوں کے انتخاب یہاں شریک کرتے ہیں اور ان کے لیے اللہ سے دعا مانگتے ہیں کہ اللہ پاک ان سب مرحومین محفلین کو اور سب جانے والے مسلمانوں کی مغفرت فرمائے ۔ جنت الفردوس میں جگہ دے۔ ان کی قبروں کو ٹھنڈا ، ہوادار ، کشادہ اور روشن کرے۔ ان میں جنت کی کھڑکیاں کھول دے۔ ان کی قبروں کو جنت کے باغ بنا دے۔ بغیر حساب کتاب کے جنت میں داخل کرے۔ نامہ اعمال دائیں ہاتھ میں دے۔ پیارے نبی صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلّم کی شفاعت سے بہرہ مند کرے۔ پل صراط سے آسانی سے گزارے۔ حوض کوثر پر پیارے نبی صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلّم سے پانی پلوائے۔لواحقین کو صبرِ جمیل دے۔ اپنے پیاروں کے لیے صدقہء جاریہ بنائے۔ انھیں آسانیاں اور رزق حلال میں برکتیں دے۔ آمین!
ثم آمین!
 
جاسمن

لائبریرین
IMG-20220731-143730.jpg

پورے چار سال ہو گئے محفل سے گئے اور شاید دسمبر میں دنیا سے گئے چار سال ہو جائیں گے۔
 
محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
اردو محفل فورم کا ایک امتیاز یہ ہے کہ یہاں محبت و خلوص کی ایک خاص فضا ہے۔ ایک دوسرے کا احساس و خیال کرنا، نیک تمنائیں رکھنا اور دعائیں دینا اکثر محفلین کا وطیرہ ہے۔
بغیر کسی صلے کی تمنا کے ایک آٹومیٹک طریقے سے کئی مسائل کے حل نکلتے جاتے ہیں۔ اصلاح کے زمرے میں جائیں تو استاد گرامی الف عین اور دیگر کئی قابل شعراء اصلاح کے فرائض جانفشانی سے انجام دیتے نظر آتے ہیں۔
محبت و خلوص کی اس فضا میں ہم جانے والے محفلین کو کیسے بھول سکتے ہیں!!
جانے والوں کے لکھے کچھ مراسلوں کے انتخاب یہاں شریک کرتے ہیں اور ان کے لیے اللہ سے دعا مانگتے ہیں کہ اللہ پاک ان سب مرحومین محفلین کو اور سب جانے والے مسلمانوں کی مغفرت فرمائے ۔ جنت الفردوس میں جگہ دے۔ ان کی قبروں کو ٹھنڈا ، ہوادار ، کشادہ اور روشن کرے۔ ان میں جنت کی کھڑکیاں کھول دے۔ ان کی قبروں کو جنت کے باغ بنا دے۔ بغیر حساب کتاب کے جنت میں داخل کرے۔ نامہ اعمال دائیں ہاتھ میں دے۔ پیارے نبی صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلّم کی شفاعت سے بہرہ مند کرے۔ پل صراط سے آسانی سے گزارے۔ حوض کوثر پر پیارے نبی صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلّم سے پانی پلوائے۔لواحقین کو صبرِ جمیل دے۔ اپنے پیاروں کے لیے صدقہء جاریہ بنائے۔ انھیں آسانیاں اور رزق حلال میں برکتیں دے۔ آمین!
ثم آمین!
ثم آمین
 
یاسر شاہ

محفلین
زندوں کی جب توند بھرے گی
قبر کو قبر نہ یاد کرے گی

اللہ تعالیٰ سب مرحومین کی مغفرت کامل فرمائے ، ہمیں مرنے سے پہلے موت کی تیاری کی توفیق اور زندوں کی قدر کی توفیق عطافرمائے ۔آمین
 
لاريب اخلاص

لائبریرین
جاسمن اپیا آپ کی اس لڑی نے اداس کر دیا جانے کیوں دل بھر آیا حقیقت سے نظریں نہیں چرائی جا سکتی ایک دن ہمارا نام بھی اس لسٹ میں ہوگا۔۔۔
(کوئی دن ایسا نہیں گزرا ہو گا موت یاد نہ آئی ہو پھر گھنٹوں خامشی رہتی ۔)
 
شمشاد

لائبریرین
جزاک اللہ خیر جاسمن صاحبہ۔
بہت اچھی لڑی شروع کی ہے۔

اللہ تعالٰی سے دعا ہے کہ مرحومین پر اپنی بے شمار رحمتیں نازل فرمائے۔
 
سیما علی

لائبریرین
جاسمن بٹیا بہت اچھی لڑی بنائی ہے ۔کوشش ہو کہ مرحومین کے ایصال ثواب کے لئے سورہ فاتحہ اور تین بار سورہ اخلاص پڑھکر ھدیہ کردیں۔۔۔اس دعا کہ ساتھ کہ پروردگار دوسرے جہاں کی آسانیاں عطا فرمائے اور درجات بلند فرمائے ۔۔آمین
 
عبدالصمدچیمہ

لائبریرین
اردو محفل فورم کا ایک امتیاز یہ ہے کہ یہاں محبت و خلوص کی ایک خاص فضا ہے۔ ایک دوسرے کا احساس و خیال کرنا، نیک تمنائیں رکھنا اور دعائیں دینا اکثر محفلین کا وطیرہ ہے۔
بغیر کسی صلے کی تمنا کے ایک آٹومیٹک طریقے سے کئی مسائل کے حل نکلتے جاتے ہیں۔ اصلاح کے زمرے میں جائیں تو استاد گرامی الف عین اور دیگر کئی قابل شعراء اصلاح کے فرائض جانفشانی سے انجام دیتے نظر آتے ہیں۔
محبت و خلوص کی اس فضا میں ہم جانے والے محفلین کو کیسے بھول سکتے ہیں!!
جانے والوں کے لکھے کچھ مراسلوں کے انتخاب یہاں شریک کرتے ہیں اور ان کے لیے اللہ سے دعا مانگتے ہیں کہ اللہ پاک ان سب مرحومین محفلین کو اور سب جانے والے مسلمانوں کی مغفرت فرمائے ۔ جنت الفردوس میں جگہ دے۔ ان کی قبروں کو ٹھنڈا ، ہوادار ، کشادہ اور روشن کرے۔ ان میں جنت کی کھڑکیاں کھول دے۔ ان کی قبروں کو جنت کے باغ بنا دے۔ بغیر حساب کتاب کے جنت میں داخل کرے۔ نامہ اعمال دائیں ہاتھ میں دے۔ پیارے نبی صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلّم کی شفاعت سے بہرہ مند کرے۔ پل صراط سے آسانی سے گزارے۔ حوض کوثر پر پیارے نبی صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلّم سے پانی پلوائے۔لواحقین کو صبرِ جمیل دے۔ اپنے پیاروں کے لیے صدقہء جاریہ بنائے۔ انھیں آسانیاں اور رزق حلال میں برکتیں دے۔ آمین!
ثم آمین!
آمین۔ ثم آمین۔
 
Top