مراسلے میں کسی اور صفحے کا ربط کیسے شامل کیا جاتا ہے؟

محمد وارث

لائبریرین
کسی اور صفحے کا ربط دینا تو آتا ہے مگر میں نے کئی بار دیکھا ہے کہ کچھ محفلین کسی اور مراسلے کا ربط دے رہے ہوتے ہیں. یعنی جب ربط پر کلک کریں تو نا صرف یہ کہ متعلقہ صفحہ کھلتا ہے بلکہ مطلوبہ مراسلہ ہی آٹو میٹکلی سامنے آتا ہے. میں نے کئی بار اس مقصد کے لیے مراسلے کا لنک ڈھونڈنے کی کوشش کی مگر مجھے یہ آپشن نہیں ملا.
یہ کیسے ہوتا ہے؟
مراسلے کے نیچے ٹائم پر جو ربط ہوتا ہے، وہ کاپی کیجیے۔
اس کے علاوہ بائیں طرف مراسلہ نمبر ہوتے ہیں، جیسے اس مراسلے کا نمبر 42# ہوگا۔ اس مراسلہ نمبر پر کلک کرنے سے خاص اس مراسلے کا لنک کھلے گا، اس کو کاپی کر لیں۔
 
سید عمران

محفلین

اردو محفل نہ ہوئی ایڈونچر گیم ہوگیا۔۔۔
جس کونے کھدرے کو دباؤ ایک نیا دروازہ کھل جاتا ہے!!!
 
اس کے علاوہ بائیں طرف مراسلہ نمبر ہوتے ہیں، جیسے اس مراسلے کا نمبر 42# ہوگا۔ اس مراسلہ نمبر پر کلک کرنے سے خاص اس مراسلے کا لنک کھلے گا، اس کو کاپی کر لیں۔
جی، البتہ موبائل موڈ میں نمبر نظر نہیں آتا۔
 
کافی ارکان کو یہ کرتے دیکھا ہے، اس کا کوئی سیدھا طریقہ بھی ہوگا شاید... پرانے محفلینز کو پتہ ہوسکتا ہے!
جی جی سیدھا طریقہ بھی ہے جو میں استعمال کرتی ہوں کہ لفظ لکھ کر پھر اس لفظ کو سیلیکٹ کر کے اس لفظ کے مطلوبہ محفلین کی پروفائل کا ربط ڈالنا.
 
شکیب

یہ کر چکا ہوں اس سے قبل، اس سے "صفحہ" کوائف کھل جاتا ہے، اور جیسا کہ تابش بھائی نے کہا، ٹیگ بھی نہیں ہوتا...
 
اس کے علاوہ بائیں طرف مراسلہ نمبر ہوتے ہیں، جیسے اس مراسلے کا نمبر 42# ہوگا۔ اس مراسلہ نمبر پر کلک کرنے سے خاص اس مراسلے کا لنک کھلے گا، اس کو کاپی کر لیں۔
مراسلہ نمبر شاید فون پر نہیں آتا. شکر ہے ہم فون والوں سے ٹایم دیکھنے (ربطنے) کا اختیار نہیں چھینا گیا.
 
زیک

مسافر
جی، البتہ موبائل موڈ میں نمبر نظر نہیں آتا۔

مراسلہ نمبر شاید فون پر نہیں آتا. شکر ہے ہم فون والوں سے ٹایم دیکھنے (ربطنے) کا اختیار نہیں چھینا گیا.
فون کو نوے ڈگری گھمائیں مراسلہ نمبر آ جائے گا
 
Top