مراسلوں پر کراس دینا

بالکل بھی نہیں انکل۔۔۔ میں کوئی چلاکو ماسی نہیں ہوں۔۔ میاؤں لوگوں کی عادت ہوتی ہے نئے نئے القاب سے نوازنا :)
یہ لقب آپ کے میاوں نے دیا ہے؟ پھر شمشاد بھائی کو کیسے پتا چلا! بات کچھ سمجھ میں نہیں آئی، ذرا سمجھا دیں۔
 
جی شکریہ بات واضح ہو گئی، میں سمجھا آپ کے شوہرِ نامدار بھی اسی محفل کے مکین ہیں۔
ویسے ایسی بات خود تک ہی رکھتے ہیں، کسی کو بتاتے نہیں۔
 

مقدس

لائبریرین
جی شکریہ بات واضح ہو گئی، میں سمجھا آپ کے شوہرِ نامدار بھی اسی محفل کے مکین ہیں۔
ویسے ایسی بات خود تک ہی رکھتے ہیں، کسی کو بتاتے نہیں۔
وہ یہاں کے ممبر تو نہیں ہیں پر موسٹلی سب کو جانتے ہیں۔۔ کیونکہ میں ان کو بتاتی رہتی ہوں۔۔۔
 

شمشاد

لائبریرین
یہ لقب آپ کے میاوں نے دیا ہے؟ پھر شمشاد بھائی کو کیسے پتا چلا! بات کچھ سمجھ میں نہیں آئی، ذرا سمجھا دیں۔
معاویہ بھائی یہ چلاکو ماسی کا خطاب اس کو اس کے میاؤں کی طرف سے اور "نانی اماں" کا خطاب میری طرف سے ملا ہوا ہے۔

ویسے تو محفل میں دو عدد نانی اماں ہیں۔ اگر دونوں اکٹھی ہو جائیں تو یہ "بڑی نانی اماں" کہلاتی ہے۔
 

ماہی احمد

لائبریرین
k

نئی بات کے طور پر "روزہ " رکھا جا سکتا ہے
نفل پڑھے جا سکتے ہیں۔
امی جان کا ہاتھ بٹایا جا سکتا ہے۔
بھیا کے کپڑے استری کیے جا سکتے ہیں۔
اشفاق صاحب کی کتابوں سے فائدہ اٹھایا جا سکتا ہے۔
آج کل دھوپ سینکی جا سکتی ہے۔
پھر بھی ٹائم بچ جائے تو نہا دھو کر ان موضوعات میں شرکت کی جا سکتی ہے
:)
 

ماہی احمد

لائبریرین
نئی بات کے طور پر "روزہ " رکھا جا سکتا ہے
وقت تو روزہ رکھ کر بھی ضائع کیا جا سکتا ہے۔

نفل پڑھے جا سکتے ہیں۔
اتنا وقت نہیں ہے۔

امی جان کا ہاتھ بٹایا جا سکتا ہے۔
الٹا امی جان کو کہا جاتا ہے کہ میرے لیے ناشتہ بنا دیں۔

بھیا کے کپڑے استری کیے جا سکتے ہیں۔
اتنی فراغت نہیں ہے۔ بلکہ وہ اپنے کپڑے خود ہی استری کر لیتے ہیں۔

اشفاق صاحب کی کتابوں سے فائدہ اٹھایا جا سکتا ہے۔
کتاب ہو تو فائدہ بھی اٹھایا جائے۔

آج کل دھوپ سینکی جا سکتی ہے۔
ہاں یہ البتہ ہو سکتا ہے کہ دھوپ میں بیٹھ کر کینو کھائے جائیں یا مونگ پھلی سے انصاف کیا جائے۔

پھر بھی ٹائم بچ جائے تو نہا دھو کر ان موضوعات میں شرکت کی جا سکتی ہے۔
نہائے بغیر بھی تو شرکت کی جا سکتی ہے۔ نہانے میں وقت ضرور ضائع کرنا ہے۔
اور نہیں تو کیا۔
"ہم" ہر حال میں منفی سوچیں گے، تسے پاویں جو مرضی کر لؤو۔۔۔ :D
 

شمشاد

لائبریرین
مراسلوں پر ریٹنگ دینا محفلین کا محفلی حق ہے۔۔۔
ویسے یہ ذاتیات پر حملہ ہے۔۔۔ آپ نے کاشفی بھائی کی شان میں یہ دھاگہ بنایا جو کہ انتہائی افسوس ناک ہے۔۔۔
میں نے کہیں بھی کاشفی کا نام نہیں لیا اور نہ ہی کسی کی ذات پر حملہ کیا ہے۔ چور کی داڑھی میں تنکا ہو تو الگ بات ہے۔
 
Top