'مذہب اور نظریات' سیکشن میں موضوع کا اضافہ

حسرت جاوید

محفلین
السلام علیکم!
فورم کے مذہب اور نظریات سیکشن میں فی الوقت دو عدد موضوعات بالترتیب اِسلامی تعلیمات اور سیرتِ سرورِ کائنات ہیں۔ میری رائے میں دیگر مذاہب اور نظریات کے لیے بھی ایک عدد موضوع کا اضافہ کیا جائے جہاں دیگر مذاہب یا مختلف نظریات اور مذہبی عقائد پہ آزادانہ گفتگو کی جا سکے۔
شکریہ۔
 
آخری تدوین:

حسرت جاوید

محفلین
اس کا نتیجہ صرف مسلمانوں کی دوسرے مذاہب و ادیان کی تضحیک صورت نکلے گا۔
وہ تو سو ہے لیکن اس ڈر سے موضوع نہ کھولنا شاید مناسب طرزِ عمل نہیں۔ دوسری صورت میں فورم کا نام 'اردو اسلامی محفل' رکھ دیا جائے۔
 
آخری تدوین:

عثمان

محفلین
نواں آیاں سوہنیا! :)
کچھ عرصہ محفل میں مزید گزاریے۔ محفل کے گذشتہ تنازعے ملاحظہ کیجئے۔ خود ہی اپنی مشورے سے رجوع کریں گے۔
 

حسرت جاوید

محفلین
نواں آیاں سوہنیا! :)
کچھ عرصہ محفل میں مزید گزاریے۔ محفل کے گذشتہ تنازعے ملاحظہ کیجئے۔ خود ہی اپنی مشورے سے رجوع کریں گے۔
مذہب کے پیروکاروں کا بالخصوص اس خطہ میں جہاں مذہب ایک غالب قوت ہو، یہ رویہ نیا نہیں ہے۔ اس ڈر سے خاموشی اختیار کرنا یا جانبدار رہنا آپ کے خیال میں درست ہے؟ انصاف کا تقاضا تو یہ ہے کہ پھر موجودہ سیکشن ہی ختم کر دیا جائے۔
 

عثمان

محفلین
مذہب کے پیروکاروں کا بالخصوص اس خطہ میں جہاں مذہب ایک غالب قوت ہو، یہ رویہ نیا نہیں ہے۔ اس ڈر سے خاموشی اختیار کرنا یا جانبدار رہنا آپ کے خیال میں درست ہے؟ انصاف کا تقاضا تو یہ ہے کہ پھر موجودہ سیکشن ہی ختم کر دیا جائے۔
زمرہ جات اور موضوعات فورم کی طلب کے مدنظر کھولے جاتے ہیں۔ مثلاً ہندو مذہب کے بارے جاننے میں یہاں کس کو دلچسپی ہے اور کیا شیئر کریں گے؟
 

سید عاطف علی

لائبریرین
ہم نے یہی رویہ رکھا تو سدا ہی نابالغ رہنا ہے۔ بچہ اگر گرنے کے ڈر سے کبھی کھڑا ہونے کی کوشش ہی نہ کرے تو تاحیات چل نہیں پائے گا۔
در اصل ایسا نہیں کہ زمرے کی وجہ سے آپ کچھ کہہ نہیں سکتے اور سیکشن پیدا کرنے سے مسئلہ ہی حل ہو جائے گا ۔مین اس کا مخالف بھی نہیں، البتہ یہاں نارنگیوں سے زمروں میں سیبوں کی گفتگو ایک عام بات ہے ۔ اصل بات موضوع اور نقطہ ہائے نظر کے تنوّع کا ہے جس کے مشاہدات پر مبنی رائے میں نے پیش کی ہے جو محفل کے مختلف مقامات پر بکھرے ہوئے ہیں ۔
 

زیک

مسافر
میری رائے میں دیگر مذاہب اور نظریات کے لیے بھی ایک عدد موضوع کا اضافہ کیا جائے جہاں دیگر مذاہب یا مختلف نظریات اور مذہبی عقائد پہ آزادانہ گفتگو کی جا سکے۔
ایسے جن موضوعات میں آپ کی دلچسپی ہو آپ محفل پر سرچ کر سکتے ہیں۔ ممکن ہے پہلے اس پر گفتگو ہوئی ہو۔ اگر آپ خود پوسٹ کرنا چاہیں تو بھی زمرے کی کمی آپ کو نہیں روک سکتی۔
 

ہانیہ

محفلین
بات چیت ہر موضوع پر کی جا سکتی ہے۔۔۔۔مسئلہ ہماری maturity کا ہے۔۔۔ یہاں بات چیت کو بہت زیادہ سنجیدہ اور پرسنل بنا لیا جاتا ہے۔۔۔بلکہ سنجیدہ نہیں ایک طرح سے extreme behaviour کہنا چاہئے۔۔۔۔اپنایا جاتا ہے۔۔۔۔ کسی اور مذہب پر بات کرنا واقعی بہت مشکل ہوگی۔۔۔۔ حالانکہ یہ بہت ہی دلچسپ گفتگو ہو سکتی ہے۔۔۔۔ اور سیکھنے کو بہت کچھ مل سکتا ہے۔۔۔۔
 
Top