مدد چاہئے

نایاب

لائبریرین
مجھے اس لنک کے بارے میں معلومات چاہیئے

http://www.arydigital.tv/PNMSForm.aspx

شمشاد بھائی
نایاب صاحب
عائشہ عزیز آپی
انیس الرحمن بھائی
قرۃالعین اعوان آپی
یہ اے آر وائی ٹیلی ویذن کی جانب سے اک اپلیکیشن فارم ہے ان کے لیئے جو کہ کسی بھی صورت انٹرٹینمنٹ میڈیا سے منسلک ہیں ۔ اور اک سٹار بننا چاہتے ہیں ۔ اے آر وائی ٹی وی اک میگا سٹار شو منعقد کر رہا ہے جس میں سلیکٹڈ " سٹارز " بنے کے خواہشمندوں کو بلایا جائے گا ۔ ابھی اس مقابلے کی تاریخ کا اعلان نہیں ہوا ۔
 

نایاب

لائبریرین
میں پہلی امی سے بات کرتا ہوں
وہ پھر ابو سے بات کریں گی
پھر کچھ سوچتا ہوں
ماشاءاللہ
امی کی نگاہ میں تو ماشاءاللہ چاند ہیں ہی
اور ابو کی نگاہ میں ہیرو
بس تو میگا سٹاری وٹ پر پڑی ۔
مٹھائی کھلاؤ اب ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 
ایکٹنگ میں میرا کوئی ثانی نہیں۔ جو اپنی بیوی کو بےوقوف بنالے اس سے بڑا اداکار کوئی ہو نہیں سکتا۔۔۔:D
ماڈلنگ میں تو میں نے مونا لیزا کو پیچھے چھوڑ دیا تھا۔:D
میزبان تو مجھ سا کوئی ہو ہی نہیں سکتا۔ کراچی کے محفلین گواہی دے دیں گے اس کی۔۔:rolleyes:
وی جے بننا کونسا مشکل کام ہے۔ ماڈلنگ + میزبانی = وی جے۔۔۔:D
گلوکار تو برصغیر میں پیدا ہی دو ہوئے ہیں۔ ایک محمد رفیع اور دوسرا۔۔ ہاں ہاں سمجھ گئے نا۔۔۔:D
ڈانسنگ اب یہ کام میں نہ کروں تو انڈین موویز میں نئے اسٹیپ کہاں سے آئیں گے؟؟؟:D
مجھے محفل میں اس قدر پرمزاح ریٹنگ ملی ہے جس کا کوئی ثانی نہیں۔ 2500 ہزار مراسلوں میں ہزار پرمزاح ریٹنگ۔ یقیناََ کامیڈی بھی مجھ سے اچھی کوئی نہیں کرسکتا۔۔:D
محمد بلال اعظم بھائی یہ سب تو بکواس تھی۔ بات یہ ہے آپ کا انٹرسٹ کس میں ہے؟ میرے خیال میں آپ کی دلچسپی میزبانی میں ہی ہوگی۔​
تو اس کے لیے آپ نایاب بھائی کے مشورے پر فوری عمل کریں۔ تصویر میں چمکا دوں گا آپ کی۔ والدین سے اجازت ضرور لیجیے اور جلد لیجیے۔ پتا نہیں کب اس کو جمع کروانے کی تاریخ نکل جائے۔۔:)
 
Top