مدد درکار برائے ای میل پتہ ریکوری

محمد نعمان

محفلین
میرا ای میل پتہ
جو کہ کچھ عرصہ ہوا کسی نے چوری کر لیا۔۔۔کیا کوئی اسے مجھے واپس دلانے میں مدد دے سکتا ہے۔۔۔۔؟؟؟
 

اظفر

محفلین
خفیہ سوال ، تاریخ پیدایش وغیرہ یاد ہے جو لکھی تھی ؟
نہیں تو متبادل ای میل
اس کے علاوہ کوئی حل نہیں ہوگا
 

محمد نعمان

محفلین
جی بالکل کسی نے ہیک کر لیا ہے اکاونٹ اور جتنی معلومات مجھے تھیں جو میں نے داخلہ فارم میں درج کی تھیں وہ بھی یاد ہیں اور میں نے کئی بار ٹرائی بھی کیا مگر مجھے میرا اکا ؤنٹ واپس نہیں مل سکا۔۔۔
ہیک یوں ہوا ہے کہ میرا پاسورڈ کام نہیں کر رہا نیچے لکھا آ جاتا ہے کہ پاسورڈ درست نہیں۔۔۔۔یعنی جس نے ہیک کیا ہے اس نے پاسورڈ تبدیل کر دیا ہے۔۔۔
پر کوئی ہیک کر کیسے لیتا ہے مجھے تو یہ سمجھ نہیں آتا۔۔۔۔کیا کوئہی اسے دوبارہ ہیک کر کے مجھے واپس نہیں دلا سکتا؟؟؟؟
 

محمداحمد

لائبریرین
اگر آپ کا ای میل کسی فری اکاؤنٹ جیسے یاہو ہاٹ میل وغیرہ پر تھا تو آپ اُنہیں اپنے کسی آفیشل ای میل آئی ڈی سے میل کردیں۔ وہ کچھ سوال و جواب کے بعد آپ کا اکاؤنٹ ریڑیو کردیں گے۔
 
ویسے آپ اپنے اس آئی ڈی پر ای میل کر کے درخواست بھی کر سکتے ہیں لوٹانے کی۔ اگر وہ واقعی کسی ہیکر کے ہاتھ لگ گیا ہوگا تو کسی حد تک ممکن ہے وہ رحم کھا جائے۔
 

محمد نعمان

محفلین
اگر آپ کا ای میل کسی فری اکاؤنٹ جیسے یاہو ہاٹ میل وغیرہ پر تھا تو آپ اُنہیں اپنے کسی آفیشل ای میل آئی ڈی سے میل کردیں۔ وہ کچھ سوال و جواب کے بعد آپ کا اکاؤنٹ ریڑیو کردیں گے۔

میرا اکاونٹ جی میل پر تھا۔۔۔۔اور پیغام کیسے بھیجنا ہے؟؟؟

ویسے آپ اپنے اس آئی ڈی پر ای میل کر کے درخواست بھی کر سکتے ہیں لوٹانے کی۔ اگر وہ واقعی کسی ہیکر کے ہاتھ لگ گیا ہوگا تو کسی حد تک ممکن ہے وہ رحم کھا جائے۔

سعید بھائی میں نے پیغام بھیجا تھا ایک اکاؤنٹ بنا کے اور بڑی درد بھری فریادیں :praying:بھی کی تھیں پر اس سخت دل پہ کوئی اثر ہی نہ ہوا :frustrated:
 

محمد نعمان

محفلین
مجھے یہ بھی یاد پڑتا ہے کہ اس اکاونٹ سے اخری بار شاید میں youtube پہ لاگ ان ہوا تھا اور اس کے بعد سے وہ اکاؤنٹ کھلنے کو ہی نہ دیا۔۔۔۔
 
Top