مختلف ہندوستانی زبانوں میں ٹرانس لٹریشن

الف عین

لائبریرین
انٹر نیٹ نوردی کے دوران پہلے تو ایم مبین کی کہانیوں کا ربط ملا جسے انھوں نے ہندی سے مختلف ہندوستانہ زبانوں میں ٹرانس لٹریٹ کیا ہے، اور اس سے بھومیو ڈاٹ کام کا ربط ملا:
http://bhomiyo.com/or.xliterate/bhomiyo.wordpress.com/2007/05/21/sites-using-proxy-transliteration
پھر میں نے ایک جگہ کمینٹ سادر فرمایا تو پیؤش نے اردو کا تجربہ کر دیا۔ اب میں، رمن، روی شریواستو اس کو سدھارنے میں مشورے دینے میں لگے ہیں:
یہاں جائیں:
http://bhomiyo.com/XLiteratePage.aspx
اور کسی اردو سائٹ کا پتہ ٹائپ یا کاپی پیسٹ کریں، وہ ہندی میں بدل جائے گی۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
اعجاز اختر صاحب، کیا ہندی سے اردو میں transliteration کے لیے کوئی ٹول موجود ہے؟
 

ابوشامل

محفلین
نبیل صاحب اگر آپ نے لکھنے میں غلطی نہیں کی تو ہندی سے اردو نقل حرفی (Transliteration) کا ٹول بالکل موجود ہے جو مرکز تحقیقات اردو (CRULP) کی ویب سائٹ پر موجود ہے۔ اسے آپ مندرجہ ذیل لنک سے ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں، اگر میں نے غلط جواب دیا ہو تو بھی بتا دیجیے گا۔

ہندی-اردو نقل حرفی
 

نبیل

تکنیکی معاون
بہت شکریہ ابوشامل۔ مجھے واقعی اس ٹول کا علم نہیں تھا۔ اسے استعمال کرنے پر پتا چلے گا کہ یہ کتنا کارآمد ہے۔
 

الف عین

لائبریرین
اس وقت مجھے بھی اس کا خیال نہیں آیا تھا۔ جب کہ میں نے ہی بھومیو کے پیوش کو کرلپ کا ربط بھی دیا تھا اپنے کومینٹ میں۔
 

ابوشامل

محفلین
جس قدر میں نے اس کو استعمال کیا ہے بہت کارآمد پایا ہے، آپ استعمال کرنے کے بعد بتائیے گا کیسا لگا؟
 
Top