دوستو اس دھاگے میں آپ نے مختصر لطیفے شئیر کرنے ہیں۔
جیسے کہ

موٹاپے کا حل


نرس:تمہارے موٹاپے کا ایک حل ہے
مریض:وہ کیا؟؟
نرس:تم روزانہ صرف ایک روٹی کھایا کرو

مریض:یہ ایک روٹی کھانے سے پہلے کھانی ہے یا بعد میں؟
 
سنہری باتیں

  1. خود کو موبائل میں اتنا مشغول نہ رکھو کہ سامنے سے کوئی خوبصورت لڑکی گزر جائے اور تمہیں پتہ بھی نہ چلے کہ کتنی حسین تھی:ROFLMAO:
  2. بائیک چلاتے ہوئے یہ کبھی نہ سمجھو کہ یہ جہاز ہے بلکہ یہ سمجھو کہ یہ راکٹ ہے;)
  3. تعلیم ہر کسی کا حق ہے سو زیادہ پڑھ کر کسی کا حق نہ مارو:music:
  4. کوشش کرو کہ اپنے ہم عمر سے بدزبانی مت کرو بلکہ ڈائریکٹ اس کا سر ہی پھاڑ دو:beating:
  5. یہ سنہری باتیں صرف اپنے تک نہ رکھو بلکہ سب کو بتاؤ شاید آپ کی وجہ سے کسی کی لائف بن جائے:daydreaming:
 
وہ ہم سفر تھا مگر اس کی اچھی کمائی نہ تھی​
کہ سوپ،چائے اس نے کبھی پلائی نہ تھی​
سردیاں تھیں،ذکام تھا،کھانسی تھی مگر​
پاگل کے پاس سب کچھ تھا مگر دوائی نہ تھی​
 

نوآموز

محفلین
”تم جھوٹ بول رہے ہو۔ تمہیں شرم آنی چاہئے۔“ باس نے آفس بوائے کو ڈانٹا۔
”جانتے ہوجو آفس بوائے جھوٹ بولتے ہیں، ہم اِن کے ساتھ کیا سلوک کرتے ہیں؟“
”جانتا ہوں جناب! فرم انہیں سیلز مین بنا کر فیلڈ میں بھیج دیتی ہے۔“ سیلز مین نے لاپرواہی سے جواب دیا۔
 

نوآموز

محفلین
ایک ہپی نے پانچ سال سے بال نہیں کٹوائے تھے۔ حجام کی دکان میں داخل ہوا اور کرسی پر بیٹھتے ہوئے بولا ”ڈاکڑ نے کہا ہے کہ مجھے اپنا وزن کم از کم دس پونڈ کم کر لینا چاہئے۔ لہذا میرے بال کاٹ دو۔“
 
دھوکہ ہو گیا

ہوسٹل میں ایک طالب علم اپنے دوست سے:یار دھوکہ ہو گیا:cry::cry:
دوست:کیا ہوگیا؟؟
طالب علم:یار گھر والوں سے کتابوں کے لیے پیسے منگائے تھے:(


انہوں نے کتابیں ہی بھیج دیں:ROFLMAO:
 

نوآموز

محفلین
ایک صاحب کو اپنا گدھا فروخت کرنا تھا۔ چنانچہ انہوں نے اپنے دوست کو خط لکھا۔
”اگر تمہیں کبھی کسی گدھے کی ضرورت ہو تو مجھے یاد کر لینا۔“
 
وہ غصیلا لمحہ

جب ایک چھوٹا سا بچہ آپ کو اپنی ماں کے سامنے بغیر کسی وجہ کے ہاتھ مار دے اور آپ کچھ بھی نہ کر سکیں سوائے اس کے کہ مسکرائیں اور کہیں


کتنا کیوٹ ہے:mad::mad:
 

نوآموز

محفلین
قرضہ دینے والی کمپنی نے اخبار میں اشتہار شائع کروایا۔ آپ کیوں پریشان ہیں، اپنے دوستوں سے قرضہ نہ لیں ہم سے لیں۔
دونوں کے فرق کو سمجھیں، آپ کے دوست آپ کو چھوڑ دیں گے ہم آپ کو کبھی نہیں چھوڑیں گے۔
 

نوآموز

محفلین
وہ اس کا جڑواں بھائی ہے جو ہو بہو اس کے مشابہ ہے۔ ایک ہی روز پیدا ہونے والے ان بہن بھائیوں میں معمولی فرق ہے اور وہ یہ ہے بھائی کی عمر پچاس سال ہے جبکہ وہ ابھی پچیس سال کی ہے۔
 
ایک چھوٹا سا رستہ بھی مشکل محسوس ہوتا ہے جب کوئی ساتھ چلنے والا نہ ہو
لیکن کبھی ایک بڑا اور رستہ بھی چند قدموں میں سمٹ جاتا ہے جب۔۔۔۔




جب "کتا پیچھے لگ جائے":D
 
مظلوم شوہر

ڈاکٹر:آپ کے تین دانت کیسے ٹوٹ گئے
مریض:بیوی نے کڑک روٹی بنائی تھی
ڈاکٹر:تو کھانے سے انکار کر دیتے

مریض:جی وہی تو کیا تھا:rolleyes:
 

نوآموز

محفلین
میڈیسن کا پروفیسر یونیورسٹی کے طلبہ کو لیکچر دے رہا تھا۔
”اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ طریقہ علاج ایلوپیتھی ہو، ہومیو پیتھی ہو یا طب یونانی ۔۔۔ کیونکہ سارے راستے ”قبر“ کی طرف ہی جاتے ہیں۔“
 
محبت شادی سے پہلے اور شادی کے بعد

شادی سے پہلے:جانو،تم نہیں تو میں نہیں،میں نہیں تو تم نہیں:love:

شادی کے بعد:اوئے:mad:آج تم نہیں یا میں نہیں:terror:
 

نوآموز

محفلین
ایک آدمی (راہ گیر سے) ہسپتال کون سی سڑک جاتی ہے۔
راہ گیر: ”آپ سڑک پر لیٹ جائیں خودبخود ہسپتال پہنچ جائیں گے۔“
 
شوہر:تمہارے ابا کی آگ لگانے والی عادت ابھی تک نہیں گئی:mad:
بیوی:کیوںo_O اب کیا ہوا:confused:
شوہر:آج پھر سے پوچھ رہے تھے


"میری بیٹی کے ساتھ شادی کرکے خوش تو ہو نا":(
 
عقلمندی

پہلا دوست:اس لڑکی کے اصرار پر تم نے شراب نوشی،سگریٹ نوشی،شطرنج اور آوارہ گردی وغیرہ ترک کر دی:eek:
دوسرا دوست:بے شک(y)
پہلا دوست:تو پھر تم نے اس سے شادی کیوں نہیں کیo_O
دوسرا دوست:میں نے سوچا:thinking: "اتنی مشکل سے زندگی سدھری ہے تو اب اسے دوبارہ جہنم بنانے کی کیا ضرورت ہے":rolleyes:
 

قیصرانی

لائبریرین
مشرقی بیویاں اپنے شوہروں کی عزت کا انتہائی خیال رکھتی ہیں۔ سب کے سامنے جب خاوند کو بلانا ہو تو "ابے گدھے" کی بجائے "اے جی" کہہ کر مخاطب کرتی ہیں :)
 
Top