مبارکباد محکمہ اعلیٰ تعلیم میں ہمارا تقرر

فاتح

لائبریرین
عاطف بٹ صاحب یہ خود کو سنوارنے والی ، آپ کی بات، ذرا مشکوک لگتی ہے۔ سنوارنے کی جگہ کہیں "سنورنے " تو نہیں لکھنا چاہ رہے تھے آپ؟
یہ لکھتے وقت آپ دل ہی دل میں شاید یہ بھی گا رہے ہوں "یہ تیرا سجنا سنورنا بَنسا جِن کے بیکار ہے"۔:lol:
واقعی جناتی نام ہی لگتا ہے۔۔۔ بَنسا جِن
لیکن اس کا یہاں کیا محل؟ اس کا محل تو کوہ قاف شاف میں ہونا چاہیے نا
 
فاتح

لائبریرین
گھپلے کر کے ہی فاتح بنے ہیں۔ ;)
یہ بیان داغنے پر آپ کے لیے کم از کم چار چھے لوگوں کی جانب سے جنت میں 220 گز کے مکانات کی بشارتیں تو پکی ہیں۔۔۔ اور 220 گز ہی کے سہی لیکن چار چھے مکانات سے اسٹیٹ ایجنسی کا کاروبار شروع کیا جا سکتا ہے۔ ;)
 
عثمان

محفلین

صرف چار چھے لوگ ؟
اجی کہاں کے فاتح ہیں آپ ، درجن بھر لوگوں کی نظر انداز فہرست میں تو خاکسار اپنا منفرد مقام رکھتا ہے۔:D
جنتی جائیداد کا شکریہ!! بدلے میں انہی چار چھے لوگوں کی طرف سے ہمارے نام کیا گیا جہنمی رئیل اسٹیٹ آپ سنبھالیے۔;);)
 
چھوٹاغالبؔ

لائبریرین
مبارکاں سوہنیو!!!!
لیکن نوکری پھر بھی نوکری ہوتی ہے
مجھے امید ہے کہ بدھو جلد ہی اس بورنگ اور بقول خاتون "دو ٹکیاں دی نوکری" کو چھڈ کے اسی ہنگامہ خیز نشریاتی دنیا میں لوٹ آئے گا

دو افیمی دوست کہیں جا رہے تھے، کہ اچانک ایک کا پیر پھسلا اور وہ ایک گہرے گڑھے میں گر گیا
دوسرے نے دوست کو غائب پا کر آواز لگائی ، ارے کہاں ہو؟
گڑھے سے کراہتا ہوا جواب آیا:۔ میں یہاں گڑھے میں ہوں
پکارنے والے نے اک ادائے بے نیازی سے کہا:۔ اچھا دوست میری یہی دعا ہے جہاں رہو خوش رہو
 
عاطف بٹ

سائیں، میں نشریاتی دنیا کو ہرگز نہیں چھوڑ رہا۔ یہ دونوں کام ساتھ ساتھ چلیں گے انشاءاللہ۔
 
چھوٹاغالبؔ

لائبریرین
یہ سب کہنے کی باتیں ہیں۔۔۔ لوگ دو چھوڑ چار کشتیوں کے سوار ہو کر بھی کامیاب رہتے ہیں۔۔۔
بھیا لوگوں کو چھوڑو
اپنی بات بتاؤ:angel:
ویسے بھی سنای سنائی کا کیا مزہ، آنکھوں دیکھا کوئی عجوبہ ہو تو ہم بھی کان دھریں:grin:
 
محمد امین

لائبریرین
بھیا لوگوں کو چھوڑو
اپنی بات بتاؤ:angel:
ویسے بھی سنای سنائی کا کیا مزہ، آنکھوں دیکھا کوئی عجوبہ ہو تو ہم بھی کان دھریں:grin:

آنکھوں دیکھا۔۔۔میرا ایک بچپن کا دوست ہے۔ میکینیکل میں پی ایچ ڈی کر رہا ہے۔ ساتھ ساتھ بچپن ہی سے سوفٹ وئیر انجینئیرنگ میں گھسا رہا ہے۔ اور اب دونوں ہی کشتیوں سے لاکھوں روپے ماہانہ کما رہا ہے۔ بلکہ سوفٹ وئیر انجنئیرنگ سے زیادہ کما رہا ہے۔ حتیٰ کہ اس میں اس نے نہ کوئی سرٹیفیکٹ لیا نہ کوئی اور تعلیم۔
 
چھوٹاغالبؔ

لائبریرین
آنکھوں دیکھا۔۔۔ میرا ایک بچپن کا دوست ہے۔ میکینیکل میں پی ایچ ڈی کر رہا ہے۔ ساتھ ساتھ بچپن ہی سے سوفٹ وئیر انجینئیرنگ میں گھسا رہا ہے۔ اور اب دونوں ہی کشتیوں سے لاکھوں روپے ماہانہ کما رہا ہے۔ بلکہ سوفٹ وئیر انجنئیرنگ سے زیادہ کما رہا ہے۔ حتیٰ کہ اس میں اس نے نہ کوئی سرٹیفیکٹ لیا نہ کوئی اور تعلیم۔
ارے بھیا اٹس ناٹ کالڈ کشتی
میں سمجھا آپ چار شادیوں کی بات کر رہے ہیں
یہ تو شوقیہ دھندے ہیں
جبکہ صحافتی ذمہ داری نچوڑ لینے والی ذمہ داری ہے
 
عاطف بٹ

محفلین
ارے بھیا اٹس ناٹ کالڈ کشتی
میں سمجھا آپ چار شادیوں کی بات کر رہے ہیں
یہ تو شوقیہ دھندے ہیں
جبکہ صحافتی ذمہ داری نچوڑ لینے والی ذمہ داری ہے
ارے یار، ایسا بھی کچھ نہیں ہے اور یوں بھی ٹی وی میں میرا کام ہفتے میں ایک پروگرام لکھنا ہوتا ہے اور ایک آدھ چیز کو اپنی آواز میں ریکارڈ کرانا بس!
 
چھوٹاغالبؔ

لائبریرین
ارے یار، ایسا بھی کچھ نہیں ہے اور یوں بھی ٹی وی میں میرا کام ہفتے میں ایک پروگرام لکھنا ہوتا ہے اور ایک آدھ چیز کو اپنی آواز میں ریکارڈ کرانا بس!
اوہ اچھا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تو یہ اتنی سی شکل کیوں نکلی ہوئی ہے؟:laugh:
جیسے دو سو سال سے سوئے نہیں
 
Top