مبارکباد محمد وارث صاحب "موڈریٹر" کے عہدے پر

خرم شہزاد خرم

لائبریرین
واہ واہ کیا بات ہے سر جی آپ کو میری طرف سےبھی بہت بہت مبارک ہو میں آج جب آیا تو آپ کے آئی ڈی کا رنگ سبز دیکھا تو ایسا لگا یہ تو پہلے کا ہی سبز تھا لیکن اس دھاگے پر آیا تو دیکھا وارث صاحب تو نئے نئے ناظم بنے ہیں میری طرف سے بھی بہت بہت مبارک ہو جناب
 

جیہ

لائبریرین
"اور میرا بھی شکریہ ادا کریں وارث صاحب ۔۔۔۔"

"کس بات کی؟"

"مبارک باد کی"

"کونسی مبارک باد؟"

"موڈیریٹر بننے کی"

"مگر مبارک باد ہے کہاں؟"

"ابھی تو دی"

"کہاں؟"

"اوہ، سوری ابھی دیتی ہوں"


"بہت بہت مبارک ہو "
 

الف عین

لائبریرین
اس دلچسپ مبارک باد کی جوجو کو میری طرف سے بھی مبارکباد۔۔ بٹن تو دبا دیا تھا شکریے کا۔
 

محمد وارث

لائبریرین
الف نظامی صاحب،
ظفری بھائی،
ابو شامل صاحب،
خرم صاحب،
جیہ صاحبہ
عمار
محمد احمد صاحب

آپ سب احباب کی عنایتوں کا بہت شکریہ، نوازش۔
 

سارہ خان

محفلین
بہت بہت مبارک ہو وارث بھائی ۔۔۔:)
th_congrats-1.gif
 
Top