تعارف محمد شہزاد اویسی حاضرِ خدمت ہے

شہزی مشک

محفلین
السلام علیکم

میں محمد شہزاد اویسی جو صحافت کے شعبے سے وابستہ اور سماج کی خدمت کا ادنٰی سا کارکن ہوں۔ اللہ تعالی کی بنائی ہوئی ہر شے میں غور کرتا ہوں شاید اسی لئی حساس طبعیت کا مالک ہوں اور شعر و ادب سے دلچسپی پھر لازمی امر ہے۔

برداشت لفظ (برداشت کے موضوع پر تحریر تلاش کررہا تھا) کی وساطت سے اردو ویب تک پہنچ گیا جبکہ "ملا کی دوڑ مسجد تک" کے مصداق شہزی میاں شعر و سخن کے ایک چمن میں آپہنچے، جہاں اصلاح سخن کے دھاگہ سے دلچسپی نے باقاعدہ شامل ہونے پر آمادہ کیا۔

یہاں استاتذہ کی اصلاح کے طریقے نے بہت متاثر کیا جو یقیناً میری بھی رہنمائی فرمائیں گے۔

آپ کی محبت و توجہ کا متمنی
شہزی مشک

ایک اکیلہ کیا میں کرتا معاشرے میں
میں بھی تو ہوں اک مسیحا کے آسرے میں
 
تلمیذ

لائبریرین
اردو محفل پر خوش آمدید۔
آپ کے نام کے حصے 'مشک' کے بارے میں جاننے کی خواہش ہے کہ یہ آپ نے کیسے رکھا اور کیا آپ 'اویسی' سلسلے سے وابستہ ہیں؟
 
شہزی مشک

محفلین
اردو محفل پر خوش آمدید۔
آپ کے نام کے حصے 'مشک' کے بارے میں جاننے کی خواہش ہے کہ یہ آپ نے کیسے رکھا اور کیا آپ 'اویسی' سلسلے سے وابستہ ہیں؟
شکریہ تلمیذ :) مشک ایک خوشبو ہے، اس کا انتخاب شاعری میں تخلص کیلئے کیا اور جہاں تک "اویسی" نام کا تعلق ہے تو آپ کے سوال کا جواب ہے کہ جی ہاں میں سلسلہ عالیہ اویسیہ سے وابستہ ہوں۔ میرے مرشدِ کامل حضرت محمد فیض احمد اویسی رحمتہ اللہ تعالٰی علیہ ہیں جو کم و بیش 5000 کتابوں کے مصنف ہیں اور جنکا مزار شریف بھاولپور میں ہے۔
 
قیصرانی

حضرت ان 5000 میں سے کوئی سو دو سو کتب کے نام ہی عنایت کر دیجیے اور یہ بھی کہ کن موضوعات پر آپ کے مرشدِ کامل نے لکھا ہے
 
تلمیذ

لائبریرین

اتنا تو پتہ تھا، لیکن تخلص پہلی بار دیکھنے میں آیا، اسی لئے پوچھا تھا کیونکہ ذہن اسے کچھ قبول نہیں کررہا تھا۔ پنجابی میں اس لفظ کو بعض اوقات خراب مہک کے معنوں میں بھی استعمال کیا جاتاہے۔
 
شہزی مشک

محفلین
حضرت ان 5000 میں سے کوئی سو دو سو کتب کے نام ہی عنایت کر دیجیے اور یہ بھی کہ کن موضوعات پر آپ کے مرشدِ کامل نے لکھا ہے
آپ یہاں وزٹ کرکےنا صرف کتابوں کی معلومات لے سکتے ہیں بلکہ کتابیں آن لائن پڑھی بھی جاسکتی ہیں
www.faizahmedowaisi.com
 
قیصرانی

لائبریرین
آپ یہاں وزٹ کرکےنا صرف کتابوں کی معلومات لے سکتے ہیں بلکہ کتابیں آن لائن پڑھی بھی جاسکتی ہیں
www.faizahmedowaisi.com
چونکہ محفل پر میں لائبریری سنبھالتا ہوں، اس لئے ان کتب کے کاپی رائٹ کے بارے بھی کچھ بتا دیجیئے اور یہ بھی کہ حضرت کا انتقال کب ہوا تھا
 
شہزی مشک

محفلین
اتنا تو پتہ تھا، لیکن تخلص پہلی بار دیکھنے میں آیا، اسی لئے پوچھا تھا کیونکہ ذہن اسے کچھ قبول نہیں کررہا تھا۔ پنجابی میں اس لفظ کو بعض اوقات خراب مہک کے معنوں میں بھی استعمال کیا جاتاہے۔
اپنے اپنے ذوق کی بات ہے جبکہ یہ مہک صوفیوں کو بے حد پسند ہے۔
 
شہزی مشک

محفلین
چونکہ محفل پر میں لائبریری سنبھالتا ہوں، اس لئے ان کتب کے کاپی رائٹ کے بارے بھی کچھ بتا دیجیئے اور یہ بھی کہ حضرت کا انتقال کب ہوا تھا
مرشدِ کامل رحمتہ اللہ تعالٰی علیہ کا وصال 26 اگست 2010 بمطابق 15 رمضان المبارک 1431 کو ہوا اور آپ faizahmedowaisi.com پر جاکر ہمارے ایڈمن سے رابطہ کریں، انشاءاللہ تعالٰی وہ آپ کی رہنمائی کریں گے۔
شکریہ
 
نایاب

لائبریرین
نایاب! تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں
اپنا خادم جانیئے محترم بھائی
"مشک " کی تلاش میں دربدر پھرے ہم
مشک تو نہ ملی " صاحب مشک " مل گیا ۔
سبحان اللہ
عجب ہے کہ برداشت کی تلاش میں یہاں تک پہنچے ۔ " اویسیت " میں تو " برداشت " پہلا زینہ کہلاتا ہے ۔
جناب اویس قرنی رضی اللہ تعالی عنہ " عشق و محبت " کی تپش برداشت کرتے رہے ۔
محبوب کا دیدار ناممکن نہیں تھا مگر " اطاعت " کو واجب رکھتے ہجر کی آگ برداشت کرتے رہے ۔۔۔
 
وہ اویس قرنی رضی اللہ تعالی عنہ تھے اور ہم ٹہرے نکمے تو سمجھیئے کہ پہلے زینے پر ہی ہیں۔ آپ دعا کیا کریں ہمارے لئے
"عشق کا رتبہ عشق ہی جانے "
اللہ ہمیں ایسا بنادے جیسا وہ اور اُسکے حبیب ﷺ چاہتے ہیں، آمین
 
Top